اختر الایمان کی حیات و کارنامے

0

👈🏿 نام اخترالایمان تھا اور تخلص انجم 1941ء تک۔

👈🏿 اخترالایمان 1915ء میں نجیب آباد ضلع بجنور میں پیدا ہوے۔

👈🏿 اخترالایمان کا انتقال 9 مارچ 1996ء میں ممبئی میں ہوا۔

👈🏿 اخترالایمان نے 1937ء میں فتح پوری سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

👈🏿 اخترالایمان نے اینگلو عربک کالج (ذاکر حسین کالج) سے گریجویشن 1942ء میں پاس کیا۔

👈🏿 کالج میگزین میں ایک یک بابی ڈراما، 17 افسانے اور 11 نظمیں تین مختلف ناموں محمد اخترالایمان انجم، محمد اخترالایمان اور صرف اخترالایمان کے نام سے شائع ہویں۔

👈🏿 اخترالایمان نے گریجویشن کے بعد 1942ء میں ساغر نظامی کی خواہش پر چار ماہ “ماہنامہ ایشیا” میرٹھ کی ادارت کی تھی۔

👈🏿 اخترالایمان کی دو شادیاں ہوئی تھیں پہلی شادی والدہ نے سلیمن سے 1939ء میں کرا دی تھی اور طلاق کے بعد دوسری شادی 1947ء میں سلطانہ سے ہوئی تھی۔

👈🏿 اخترالایمان بھورے بالوں والے اشفاق کی شاعری سن کر شاعری کی طرف متوجہ ہوۓ اور غزل گوئی سے اپنے شاعری کی ابتدا کی۔

👈🏿 نظم معریٰ کی ہیت میں سب سے زیادہ اور کامیاب نظمیں اخترالایمان نے لکھی ہے۔

👈🏿 اخترالایمان ایک علامتی شاعر ہیں۔

👈🏿 نظم “ایک لڑکا” میں اخترالایمان نے اپنے اس کشمکش کا اظہار کیا ہے جس میں وہ بچپن سے مبتلا رہے ہیں۔

👈🏿 اخترالایمان کی نظموں کا موضوع احساس ہے۔ وہ ہر بات کو احساس کے ذریعے بیان کرتے ہیں۔

👈🏿 اخترالایمان کا کہنا ہے کہ “یہی میری دین ہے لٹریچر میں کہ میں نے ٹوٹے ہوئے آدمی کی شاعری کی ہے اور اسی لیے میں اپنی شاعری کو نام دیتا ہوں انسان کی روح کا کرب”

👈🏿 اخترالایمان نے اپنی نظم “قلو پطرہ” کو دوسری جنگ عظیم کا پس منظر بتایا ہے۔

👈🏿 اخترالایمان کو غزل کا باغی کہا جاتا ہے۔

👈🏿 اخترالایمان کی خودنوشت سوانح عمری “اس آباد خرابے میں” کے عنوان سے “سوغات” میں قسط وار شائع ہوئی تھی۔

👈🏿 بمبئی میں 50 سالہ قیام کے دوران لگ بھگ 100 فلموں کے منظر نامے اور مکالمے لکھے۔

اعزازات و انعامات

👈🏿 اخترالایمان کو “یادیں” کی اشاعت پر *ساہتیہ اکادمی* کا انعام 1962ء میں ملا تھا۔

👈🏿 اخترالایمان کو “بنت لمحات” پر یوپی اردو اکادمی کا انعام ملا تھا۔

👈🏿 اخترالایمان کو “نیا آہنگ” پر مہاراشٹر اردو اکادمی کا انعام ملا تھا۔

👈🏿 اخترالایمان کو “سروساماں” پر مدھیہ پردیش گورنمنٹ نے *اقبال سمان* سے نوازا تھا۔

👈🏿 اخترالایمان کو “سروساماں” پر غالب انسی ٹیوٹ، دہلی اور اردو اکادمی، دہلی نے بھی انعامات دیے۔

👈🏿 اخترالایمان کو *میر تقی میر ایوارڈ* 1988ء میں ملا۔

اخترالایمان کے کارنامے

شعری مجموعے:

▪️1 :- گرداب پہلا مجموعہ (نظم) 1943ء
▪️2 :- تاریک سیارہ دوسرا مجموعہ (نظم) 1946ء
▪️3 :- سب رنگ (منظوم ڈرامہ) 1948ء
▪️4 :- آب جو (نظم) 1959ء
▪️5 :- یادیں (نظم) 1961ء
▪️6 :- بنت لمحات (نظم) 1969ء
▪️7 :- نیا آہنگ (نظم) 1977ء
▪️8 :- سروساماں (نظم) 1983ء
▪️9 :- زمیں زمیں (نظم) 1990ء
▪️10 :- زمستاں سرد مہری کا (آخری مجموعہ) 1977ء
▪️11 :- اس آباد خرابے میں (خودنوشت سوانح) 1996ء

کلیات میں شامل نظمیں:

👈🏿 گرداب میں شامل نظمیں:

  • 1 :- نیند سے پہلے
  • 2 :- نقش پا
  • 3 :- سوگ
  • 4 :- محل کے
  • 5 :- اظہار
  • 6 :- مال
  • 7 :- لغزش
  • 8 :- موت
  • 9 :- محرومی
  • 10:- مسجد
  • 11:- نئی صبح
  • 12:- فیصلہ
  • 13:- قلو پطرہ
  • 14:- زندگی کے دروازے پر
  • 15:- آمادگی
  • 16:- تنہائی میں
  • 17:- جواری
  • 18:- تصویر
  • 19:- پگڈنڈی

👈🏿 سب رنگ میں شامل نظمیں:

  • 1 :- پہلا رنگ
  • 2 :- دوسرا رنگ
  • 3 :- تیسرا رنگ
  • 4 :- چوتھا رنگ
  • 5 :- گرداب کے بعد کی ایک نظم
  • 6 :- پل پل روپ بھرے

👈🏿 تاریک سیارہ میں شامل نظمیں

  • 1:- آبادی
  • 2:- جبر
  • 3:- پس منظر
  • 4:- اعتراف
  • 5:- انجان
  • 6:- جب اور اب
  • 7:- اتفاق
  • 8:- اجنبی
  • 9:- عہد وفا
  • 11:- تبدیلی
  • 12:- سجدہ
  • 13:- تعمیر
  • 14:- واپسی
  • 15:- دستک
  • 16:- قیامت
  • 17:- ایک سوال
  • 18:- شکوہ
  • 19:- پہلی کرن
  • 20:- تجھے گمان ہے
  • 21:- سلسلے ٹوٹ گۓ
  • 22:- تجدید
  • 23:- پس و پیش
  • 24:- تاریک سیارہ
  • 25:- درد کی آواز
  • 26:- خاک و خون
  • 27:- جب آنکھ کھلی تو
  • 28:- اعتماد
  • 29:- اعتماد
  • 30:- ایک کہانی
  • 31:- ابھی نہیں
  • 32:- سکون
  • 33:- ریت کے محل
  • 34:- پکار
  • 35:- سرِ راہ گزارے
  • 36:- پندرہ اگست
  • 37:- آزادی کے بعد
  • 38:- غلام روحوں کا کارواں
  • 39:- پیمبر گل
  • 40:- یوں نہ کہو
  • 41:- جنگ
  • 42:- سلسلے
  • 43:- محبت

👈🏿 یادیں میں شامل نظمیں

  • 1:- وہ مکان
  • 2:- انتظار
  • 3:- ترک وفا
  • 4:- بلدیہ
  • 5:- چلو کہ آواز
  • 6:- شکستِ خواب
  • 7:- آخر شب
  • 8:- اشعار
  • 9:- آخری ملاقات
  • 10:- رخصت
  • 11:- میں اور تو
  • 12:- رزم قافلہ
  • 13:- جان شیریں
  • 14:- تماشا
  • 15:- آگہی
  • 16:- یادیں
  • 17:- پس دیوار چمن
  • 18:- میرا نام
  • 19:- یہ دور سحر
  • 20:- دعاء
  • 21:- مامن
  • 22:- میر ناصر حسین
  • 23:- عمر گریزاں کے نام
  • 24:- ایک لڑکا ان سے اندازۂ بہار نہ کر

👈🏿 بنتِ لمحات میں شامل نظمیں:

  • 1:- وقت کی کہانی
  • 2:-بے تعلقی
  • 3:- ایک لڑکی کے نام
  • 4:- تسکین
  • 5:- کل کی بات
  • 6:- لوگو اے لوگو
  • 7:- بنتِ لمحات
  • 8:- باز آمد
  • 9:- مشورہ احتساب
  • 10:- ایک احساس
  • 11:- ایک بات
  • 12:- امید
  • 13:- بِرندابَن کی گوپی
  • 14:- ایک خط
  • 15:- بیٹے نے کہا
  • 16:- کرم کتابی
  • 17:- کوزہ گر
  • 18:- قبر
  • 19:- اذیت پسند
  • 20:- منکر فلاں
  • 21:- ابنِ فلاں
  • 22:- فاصلہ
  • 23:- ساتویں دن کے بعد
  • 24:- بے چارگی
  • 25:- خود فریبی
  • 26:- دو پربت
  • 27:- نادیدہ
  • 28:- دوسرا سوال
  • 29:- نیند کی پریاں
  • 30:- معمول
  • 31:- نراج
  • 32:- سبزہ بیگانہ
  • 33:- بیراد
  • 34:- رابطہ
  • 35:- مفاہمت
  • 36:- بزدل
  • 37:- میری آواز
  • 38:- درد کی حد سے پرے
  • 39:- جکویو
  • 40:- زندگی کا وقفہ
  • 41:- شیشے کا آدمی

👈🏿 نیا آہنگ میں شامل نظمیں

  • 1:- پکنک
  • 2:- میں ایک سیاہ
  • 3:- مداوا
  • 4:- عروس البلاد
  • 5:- قدرِ مشترک
  • 6:- نظم تلاش
  • 7:- آثار قدیمہ
  • 8:- مرا دوست ابوالہول
  • 9:- پیمان راہِ فرار
  • 10:- مناجات
  • 11:- میں_تمہاری ایک تخلیق
  • 12:- جلا وطن
  • 13:- گریز
  • 14:- متاعِ رائیگاں
  • 15:- تادیپ
  • 16:- نیا آہنگ
  • 17:- مرگ نغمات
  • 18:- ایک کیفیت لطیفہ
  • 19:- کالے سفید پروں والا
  • 20:- پرندہ اور میری ایک شام

👈🏿 سروساماں میں شامل نظمیں:

  • 1:- ترقی کی رفتار
  • 2:- توکل
  • 3:- ایک جامد تصویر
  • 4:- تضاد
  • 5:- حمام بادگر
  • 6:- دن کا سفر
  • 7:- گونگی عورت
  • 8:- پھر غزل خوانی کرو
  • 9:- ڈاسنہ اسٹیشن کا مسافر
  • 10:- جیونی (ایک طویل نظم)
  • 11:- جب گھڑی بند تھی
  • 12:- راستے کا سوال
  • 13:- دلی کی گلیاں
  • 14:- حسن پرست
  • 15:- بے نام جزبہ
  • 16:- تحلیل
  • 17:- نشاۃ ثانیہ
  • 18:- کہاں تک

👈🏿 “زمین زمین” میں شامل نظمیں

  • 1:- کربلا
  • 2:- صبح کاذب
  • 3:- الٹے پاؤں والے
  • 4:- لوگ
  • 5:- خواہش
  • 6:- اور اب سوچتے ہیں
  • 7:- گریز پا
  • 8:- خواب کا سفر
  • 9:- کارنامہ
  • 10:- کفارہ
  • 11:- بازگشت
  • 12:- ڈھلان
  • 13:- خمیر
  • 14:- اچانک
  • 15:- اپاہج گاڑی کا آدمی
  • 16:- عذاب نہ مرنے والا آدمی
  • 17:- میری گھڑی مکافات
  • 18:- ارض ناکس
  • 19:- تسلسل
  • 20:- ایک باغ تھا
  • 21:- رویاۓ صادقہ
  • 22:- توازن
  • 23:- بند کمرہ
  • 24:- کال چکر
  • 25:- جمال ہم نشیں

👈🏿 زمستاں سرد مہری کا” میں شامل نظمیں

  • 1:- حرف تمنا
  • 2:- رام راج بجنوری میں
  • 3:- صریر خامہ
  • 4:- مداوا
  • 5:- زمستاں سرد مہری کا
  • 6:- نقل مکاں
  • 7:- نرواز
  • 8:- گرم ہوا
  • 9:- سترویں سالگرہ
  • 10:- بازگشت
  • 11:- شب و روز
  • 12:- زیاں کار
  • 13:- عزم
  • 14:- پس منظر
  • 15:- پیش منظر
  • 16:- کاوش
  • 17:- بچھڑا ہوا آدمی
  • 18:- نجات
  • 19:- ذکر مغفور
  • 20:- تشخیص
  • 21:- ماضی استمراری
  • 22:- پشیمانی
  • 23:- خدا
  • 24:- واحد غائب
  • 25:- خلا
  • 26:- گرگٹ

اخترالایمان کے متعلق مختلف آراوخیالات

👈🏿 اخترالایمان کی موت سے جدید شاعری کے قبیلے کا آخری سردار اٹھ گیا۔ (رسالہ سوغات کے مدیر) محمود ایاز

👈🏿 اخترالایمان کے پہلے مجموعے “گرداب” پر فراق نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “نۓ شاعروں میں سب سے گھائل آواز اخترالایمان کی ہے”۔

👈🏿 اخترالایمان کے پہلے مجموعے ” گرداب” کو فراق نے پڑھ کر کہا تھا کہ “ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاعر ناگ پھنی نگل گیا ہے۔

👈🏿 انہوں نے (جاں نثار اختر) نے اپنی نظموں میں ذاتی احساسات، غموں اور کش مکشوں کو آواز عطا کی ہے اس میں ان کا سماجی شعور بھی ابھر آیا ہے (احتشام حسین)

تحریر محمد طیب عزیز خان محمودی