اسماعیل میرٹھی کی حیات و کارنامے

0

???????? اسماعیل میرٹھی کا پورا نام شیخ محمد اسماعیل تھا۔
???????? اسماعیل میرٹھی 12 نومبر 1844 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے۔
???????? اسماعیل میرٹھی کا انتقال یکم نومبر 1917 کو ہوا تھا۔
???????? اسماعیل میرٹھی کے والد کا نام پیر بخش تھا۔

???????? اسماعیل میرٹھی نے عربی فارسی کی ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد روڑکی انجینئرنگ کالج سے ڈپلومہ کیا تھا۔
???????? اسماعیل میرٹھی نے 16 سال کی عمر میں جولائی 1860ء میں محکمۂ تعلیم کے دفتر میں ملازمت اختیار کی۔
???????? اسماعیل میرٹھی نے اپنے کریئر کا آغاز کلرک کی ملازمت سے کیا تھا۔
???????? اسماعیل میرٹھی نے آگرہ کے سنٹرل نارمل اسکول میں بھی ایک استاد کی حیثیت سے کام کیا تھا۔
???????? اسماعیل میرٹھی نے شاعری 1860ء میں شروع کی تھی جب وہ 16 سال کے تھے۔
???????? اسماعیل میرٹھی کی شاعری کے استاد غالب ہیں۔

???????? اسماعیل میرٹھی کو بچوں کا شاعر کہا جاتا ہے۔
???????? اسماعیل میرٹھی نے اسکولی بچوں کے لیے درسی کتابیں لکھی تھیں۔
???????? انگریزی نظموں کا اردو میں ترجمہ سب سے پہلے اسماعیل میرٹھی نے کیا تھا۔
???????? سر سید کی طرح اسماعیل میرٹھی کو بھی سب سے زیادہ دلچسپی تعلیم میں تھی۔
???????? اسماعیل میرٹھی کا نام جدید اردو شاعری کی تاریخ میں محمد حسین آزاد اور الطاف حسین حالی کے ساتھ آتا ہے۔
???????? اسماعیل میرٹھی نے سید غوث علی شاہ قلندر پانی پتی کے دست مبارک پر 1870ء میں بیعت کی تھی۔
???????? اسماعیل میرٹھی نے 88 غزلیں اور 19 قصائد لکھے ہیں۔

اسماعیل میرٹھی کے کارنامے

???????? اسماعیل میرٹھی کی اہم نظمیں:

  • 1:- عجیب چڑیا
  • 2:- مور اور کلنگ
  • 3:- پن چکی
  • 4:- ملمع کی انگوٹھی
  • 5:- اب آرام کرو
  • 6:- بارش کا پہلا قطرہ
  • 7:- دال کی فریاد
  • 8:- صبح کی امید
  • 9:- کچھوا اور خرگوش
  • 10:- اونٹ
  • 11:- ہماری گائے
تحریرطیب عزیز محمودی