علی سردار جعفری کی حیات و کارنامے

0

نام :علی سردار جعفری۔

علی سردار جعفری نے 15/16 برس کی عمر میں شعر کہنے شروع کر دۓ تھے۔
علی سردار جعفری نے 15 سال عمر میں پہلا مرثیہ کہا تھا، وہ کہتے تھے کہ کلمہ اور تکبیر کے بعد میرے کانوں نے پہلی آواز انیس کی سُنی۔
علی سردار جعفری زمانۂ طالب علمی سے ہی ترقی پسند تحریک کی صوبائی شاخ کے سکریٹری بھی رہے۔
علی سردار جعفری کا شمار اردو کے بلند پایہ مقرروں میں ہوتا ہے۔
علی سردار جعفری نے نیا ادب کا پہلا شمارہ 1939ء میں شائع کیا۔
علی سردار جعفری نے بمبئی سے سہ ماہی مجلّہ ‘گفتگو’ کا اجرا 1967ء میں کیا تھا۔
علی سردار جعفری نے’حلقۂ یاراں’ کے نام سے ایک دستاویزی فلم بنائی تھی۔
علی سردار جعفری نے غالب کی مثنوی’چراغ دیر’ کا ترجمہ *سومنات خیال* کے نام سے کیا ہے۔

اعزازات و انعامات

علی سردار جعفری کو پدم شری سے 1967ء میں نوازا گیا۔
علی سردار جعفری کو جواہر لال نہرو فیلوشپ 1969ء میں ملی تھی۔
علی سردار جعفری کو “ایک خواب اور” پر سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ 1965ء میں ملا تھا۔
علی سردار جعفری کو اقبال سمان سے بھی نوازا گیا تھا۔
علی سردار جعفری کو ”نئی دنیا کو سلام“ پر گیان پیٹھ ایوارڈ 1997ء میں ملا تھا۔

علی سردار جعفری کے کارنامے:

شعری مجموعے:

  • 1 :- *پرواز* پہلا مجموعہ 1944 اشاعت۔
  • 2 :- *نئی دنیا کو سلام* دوسرا مجموعہ 1948ء اشاعت۔ *مجموعہ ”نئی دنیا کو سلام“ میں شامل “مثنوی جمہور” ایک سیاسی نظم ہے۔
  • 3 :- *خون کی لکیر* تیسرا مجموعہ 1949ء اشاعت۔
  • 4 :- *امن کا ستارہ* 1950ء اشاعت
  • 5 :- *ایشیا جاگ اٹھا* 1951ء اشاعت
  • 6 :- *پتھر کی دیوار* 1953ء (جیل میں لکھی گئی نظموں کا مجموعہ ہے)
  • 7 :- *ایک خواب اور* 1964ء
  • 8 :- *پیراہن شرر* 1965ء
  • 9 :- *لہو پکارتا ہے* (آخری مجموعہ) 1868ء
  • 10 :- *ترانہ جمہور* (سوویت یونین کے بارے میں نظموں کا انتخاب) 1978ء

سردار جعفری کی نثری تصانیف

  • 1 :- *منزل* (افسانوی مجموعہ) 1938ء پہلی تصنیف ہے۔
  • 2 :- *تین مختصر ڈرامے* 1942ء
  • 3 :- *یہ کس کا خون ہے* (ڈراما) 1943ء
  • 4 :- *پیکار* (ڈراما) 1944ء
  • 5 :- *ترقی پسند ادب* 1951ء
  • 6 :- *لکھنؤ کی پانچ* راتیں۔1965ء
  • 7 :- *اقبال شناسی* 1969ء
  • 8 :- *پیغمبرانِ سخن* 1970ء
  • 9 :- *ترقی پسند تحریک کی نصف صدی* 1987ء
  • 10 :- *سرمایۂ سخن* 2000ء

علی سردار جعفری کی نظمیں:

  • ▪1 :- اب بھی روشن ہیں
  • ▪️2 :- اٹھو
  • ▪️3 :- نئی دنیا کو سلام (ایک تمثیلی نظم)
  • ▪️4 :- رومان سے انقلاب تک
  • ▪️5 :- اودھ کی خاک حسیں
  • ▪️6 :- نیند
  • ▪️7 :- سال نو
  • ▪️8 :- ایک خون اور
  • ▪️9 :- ٹوٹا ہوا ستارہ
  • ▪️10:- امن کا ستارہ
  • ▪️11:- تعمیر نو
  • ▪️12:- جنگ اور انقلاب
  • ▪️13:- آنسوؤں کا چراغ
  • ▪️14:- جیل کی رات
  • ▪️15:- میرے خواب
  • ▪️16:- جشنِ بغاوت
  • ▪️17:- انتظار نہ کرنا
  • ▪️18:- آخری خط
  • ▪️19:- اردو
  • ▪ 20:- ایک بات
  • ▪️21:- ایک سوال
  • ▪️22:- بمبئی
  • ▪️23:- بہت قریب ہو تم
  • ▪️24:- پیاس بھی ایک سمندر ہے
  • ▪️25:- پیاس کی آگ
  • ▪️26:- پیرہن شرر
  • ▪️27:- تیرے پیار کا نام
  • ▪️28:- تم نہیں آۓ تھے جب
  • ▪️29:- تمہارا شہر
  • ▪️30:- تین شرابی
  • ▪️31:- چاند رخصت کر دو
  • ▪️32:- دو چراغ
  • ▪️33:- دوستی کا ہاتھ
  • ▪️34:- شعور
  • ▪️35:- فریب
  • ▪️36:- قتل آفتاب
  • ▪️37:- گفتگو ( ہندو پاک دوستی کے نام)
  • ▪️38:- لہو پکارتا ہے
  • ▪️39:- میرا سفر
  • ▪️40:- نوالہ
  • ▪️41:- ہاتھوں کا ترانہ
  • ▪️42:- لینن
تحریرمحمد طیب عزیز محمودی