علی سردار جعفری کی حیات و کارنامے

0

👈🏿 نام علی سردار جعفری۔
👈🏿 جعفری یکم محرم الحرام 1322ھ مطابق 29 نومبر 1913ء کو بلرام پور میں پیدا ہوئے۔
👈🏿 جعفری کا انتقال 2000ء میں ہوا۔
👈🏿 سردار جعفری کے والد کا نام سید جعفری طیار تھا اور دادا کا نام سید مہدی حسن۔
👈🏿 سردار جعفری کی والدہ کا نام زاہدہ خاتون جعفری تھا۔
👈🏿 سردار جعفری کے 7 بہنیں اور ایک بھائی تھے۔
👈🏿 سردار جعفری نے 1933ء میں میٹرک پاس کیا۔
👈🏿 سردار جعفری نے 1938ء میں اینگلو عربک کالج سے بی-اے کیا۔
👈🏿 سردار جعفری نے 1992ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وزیٹنگ پروفیسر کا منصب قبول کیا تھا۔
👈🏿 سردار جعفری کو 6/7 سال کی عمر میں 500 اشعار زبانی یاد تھے۔

👈🏿 سردار جعفری نے 15/16 برس کی عمر میں شعر کہنے شروع کر دۓ تھے۔
👈🏿 سردار جعفری نے 15 سال عمر میں پہلا مرثیہ کہا تھا، وہ کہتے تھے کہ کلمہ اور تکبیر کے بعد میرے کانوں نے پہلی آواز انیس کی سُنی۔
👈🏿 سردار جعفری زمانۂ طالب علمی سے ہی ترقی پسند تحریک کی صوبائی شاخ کے سکریٹری بھی رہے۔
👈🏿 سردار جعفری کا شمار اردو کے بلند پایہ مقرروں میں ہوتا ہے۔
👈🏿 سردار جعفری نے نیا ادب کا پہلا شمارہ 1939ء کو شائع کیا۔
👈🏿 سردار جعفری نے بمبئی سے سہ ماہی مجلّہ ‘گفتگو’ کا اجرا 1967ء میں کیا تھا۔
👈🏿 سردار جعفری نے’حلقۂ یاراں’ کے نام سے ایک دستاویزی فلم بنائی تھی۔
👈🏿 سردار جعفری نے غالب کی مثنوی’چراغ دیر’ کا ترجمہ *سومنات خیال* کے نام سے کیا ہے۔

اعزازات و انعامات

👈🏿 سردار جعفری کو پدم شری سے 1967ء میں نوازا گیا۔
👈🏿 سردار جعفری کو جواہر لال نہرو فیلوشپ 1969ء میں ملی تھی۔
👈🏿 سردار جعفری کو “ایک خواب اور” پر سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ 1965ء میں ملا تھا۔
👈🏿 سردار جعفری کو اقبال سمان سے بھی نوازا گیا تھا۔
👈🏿 سردار جعفری کو “نئی دنیا کو سلام” پر گیان پیٹھ ایوارڈ 1970ء میں ملا تھا۔

علی سردار جعفری کے کارنامے

شعری مجموعے:

  • 1 :- *پرواز* پہلا مجموعہ 1944 اشاعت۔
  • 2 :- *نئی دنیا کو سلام* دوسرا مجموعہ 1948ء اشاعت۔ *مجموعہ نئ دنیا کو سلام* میں شامل “مثنوی جمہور” ایک سیاسی نظم ہے۔
  • 3 :- *خون کی لکیر* تیسرا مجموعہ 1949ء اشاعت۔
  • 4 :- *امن کا ستارہ* 1950ء اشاعت
  • 5 :- *ایشیا جاگ اٹھا* 1951ء اشاعت
  • 6 :- *پتھر کی دیوار* 1953ء (جیل میں لکھی گئی نظموں کا مجموعہ ہے)
  • 7 :- *ایک خواب اور* 1964ء
  • 8 :- *پیراہن شرر* 1965ء
  • 9 :- *لہو پکارتا ہے* (آخری مجموعہ) 1868ء
  • 10 :- *ترانہ جمہور* (سوویت یونین کے بارے میں نظموں کا انتخاب) 1978ء

سردار جعفری کی نثری تصانیف

  • 1 :- *منزل* (افسانوی مجموعہ) 1938ء پہلی تصنیف ہے۔
  • 2 :- *تین مختصر ڈرامے* 1942ء
  • 3 :- *یہ کس کا خون ہے* (ڈراما) 1943ء
  • 4 :- *پیکار* (ڈراما) 1944ء
  • 5 :- *ترقی پسند ادب* 1951ء
  • 6 :- *لکھنؤ کی پانچ* راتیں۔1965ء
  • 7 :- *اقبال شناسی* 1969ء
  • 8 :- *پیغمبرانِ سخن* 1970ء
  • 9 :- *ترقی پسند تحریک کی نصف صدی* 1987ء
  • 10 :- *سرمایۂ سخن* 2000ء

علی سردار جعفری کی نظمیں:

  • ▪1 :- اب بھی روشن ہیں
  • ▪️2 :- اٹھو
  • ▪️3 :- نئی دنیا کو سلام (ایک تمثیلی نظم)
  • ▪️4 :- رومان سے انقلاب تک
  • ▪️5 :- اودھ کی خاک حسیں
  • ▪️6 :- نیند
  • ▪️7 :- سال نو
  • ▪️8 :- ایک خون اور
  • ▪️9 :- ٹوٹا ہوا ستارہ
  • ▪️10:- امن کا ستارہ
  • ▪️11:- تعمیر نو
  • ▪️12:- جنگ اور انقلاب
  • ▪️13:- آنسوؤں کا چراغ
  • ▪️14:- جیل کی رات
  • ▪️15:- میرے خواب
  • ▪️16:- جشنِ بغاوت
  • ▪️17:- انتظار نہ کرنا
  • ▪️18:- آخری خط
  • ▪️19:- اردو
  • ▪20:- ایک بات
  • ▪️21:- ایک سوال
  • ▪️22:- بمبئی
  • ▪️23:- بہت قریب ہو تم
  • ▪️24:- پیاس بھی ایک سمندر ہے
  • ▪️25:- پیاس کی آگ
  • ▪️26:- پیرہن شرر
  • ▪️27:- تیرے پیار کا نام
  • ▪️28:- تم نہیں آۓ تھے جب
  • ▪️29:- تمہارا شہر
  • ▪️30:- تین شرابی
  • ▪️31:- چاند رخصت کر دو
  • ▪️32:- دو چراغ
  • ▪️33:- دوستی کا ہاتھ
  • ▪️34:- شعور
  • ▪️35:- فریب
  • ▪️36:- قتل آفتاب
  • ▪️37:- گفتگو ( ہندو پاک دوستی کے نام)
  • ▪️38:- لہو پکارتا ہے
  • ▪️39:- میرا سفر
  • ▪️40:- نوالہ
  • ▪️41:- ہاتھوں کا ترانہ
  • ▪️42:- لینن
تحریر محمد طیب عزیز محمودی