نظم ایک لڑکی،تشریح، سوالات و جوابات

0

سوال نمبر 1: اس نظم کے تمام بندوں کی تشریح لکھیں۔

جہاں چڑیاں گھنیری جھاڑیوں میں چہچہاتی ہوں
جہاں شاخوں پہ کلیاں نت نئی خوشبو لٹاتی ہوں
اور ان پر کوئلیں کو کو کے میٹھے گیت گاتی ہوں
وہاں میں ہوں مری ہم جولیاں ہوں اور جھولا ہو
  • پہلے بند میں لڑکی کہنا چاہتی ہے کہ میں اپنی سہیلی کے ساتھ ایسی جگہ پر رہنا چاہتی ہوں جہاں جھولا ہوں اور گھنی جھاڑیوں میں چڑیا کی میٹھی گیت سنائی دے اور جہاں شاخوں پر کلیاں ہر روز نئی نئی خوشبو لٹاتی ہوں اور ان شاخوں پر کوئلیں اپنے میٹھے گیت گاتی ہوں۔
جہاں برسات کے موسم میں سبزہ لہلہاتا ہو
ہوا کی چھیڑ سے ایک ایک پتا تھرتھراتا ہو
جہاں چشموں کا پانی نرم لے میں گنگناتا ہو
وہاں میں ہوں میری ہم جولیاں ہوں اور جھولا ہو
  • دوسرے بند میں لڑکی کہتی ہے کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایسی جگہ پر رہنا چاہتی ہوں جہاں برسات کے موسم میں سبزہ لہلہاتا ہو اور ہوا سے پیڑ کا ہر ایک پتہ تھرتھراتا ہو، جہاں چشموں سے صاف و شفاف پانی بہتا ہو۔
جہاں اونچے پہاڑوں پر گھٹائیں گھر کے آتی ہوں
ہوا کی گود میں نیلم کی پریاں مسکراتی ہوں
اور اپنے نیلگوں ہونٹوں سے موتی میں لٹاتی ہوں
وہاں میں ہوں میری ہم جولیاں ہوں اور جھولا ہو
  • تیسرے بند میں لڑکی یہ کہنا چاہتی ہے کہ میں اپنی سہیلوں ہمجولوں کے ساتھ ایسی جگہ رہنا چاہتی ہوں جہاں نہروں کا پانی سورج کی کرنوں سے چمکتا ہو اور اس کے چاروں طرف پھول ہی پھول ہوں اور ان کے پھولوں کی خوشبو سے پورا بن مہکتا ہو یعنی جنگل میں اپنی سہیلی کے ساتھ ایسی جگہ پر رہنا چاہتی ہوں۔

اس نظم کے سوالوں کے جوابات :

سوال: اس نظم میں لڑکی نے کیا خواہش ظاہر کی ہے ؟

جواب: قدرت کے دلکش نظاروں کے بیج اپنی ہم جولیوں اور جھولے کے ساتھ رہنے کی خواہش لڑکی نے ظاہر کی ہے۔

سوال: کوئل کیسے گیت گاتی ہے؟

جواب: کوئل کُو کُو کے میٹھے گیت گاتی ہے۔

سوال: دوسرا بند پڑھ کر بتائیے کہ لڑکی اپنی ہم جولیوں کے ساتھ کیسی جگہ پر رہنا چاہتی ہے؟

جواب: لڑکی اپنی ہم جولیوں کے ساتھ ایسی جگہ پر رہنا چاہتی ہے جہاں بارش کے موسم میں سبزہ لہلہاتا ہو اور جہاں چشموں سے بہتا ہوا پانی بھی میں دھیمی آواز میں گنگنا رہا ہوں۔

سوال: چڑیاں کیسی جھاڑیوں میں چہچہاتی ہیں؟

جواب: چڑیاں گھنیری جھاڑیوں میں چہچہاتی ہیں۔

سوال نمبر 2: دیئے گئے لفظوں سے خالی جگہوں کو بھریے۔

﴿ہم جولیاں ، چڑیا ں ، خشبو ،کوئلیں﴾

  • جہاں(چڑیاں) گھنیری جھاڑیوں میں چہچہاتی ہوں۔
  • جہاں شاخوں پر کلیاں نت نئی (خشبو) لٹاتی ہوں۔
  • اور ان پر (کوئلیں) کُو کُو کے میٹھے گیت گاتی ہوں۔
  • وہاں میں ہوں مری (ہم جولیاں) ہوں اور جھولا ہو۔

سوال نمبر 3: جوڑ ملائیے۔

چڑیاں چہچہانا
کوئل کُو کُو
پھول خوشبو
چشمہ پانی
برسات سبزہ

﴿جہاں نہروں میں بہتا پانی موتی سا جھلکتا ہو
جہاں چاروں طرف گلزار میں سبزہ لہکتا ہو
جہاں پھولوں کی خوشبوؤں سے بن کا بن مہکتا ہو
وہاں میں ہوں میری ہمجولیاں ہوں اور جھولا ہو﴾


اس بند میں لڑکی اپنی خواہش کے مطابق اس جگہ پر رہنا چاہتی ہے جہاں نہروں میں موتی سا پانی جھلکتا ہو اور جہاں گلزار میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہو ساتھ ہی ساتھ پھولوں کی خوشبو سے پورا ماحول مہک اٹھا ہو۔

سوال نمبر 5: لکھے ہوئے جمع الفاظ کی واحد لکھیے۔

جمع واحد
جھاڑیاں جھاڑی
شاخیں شاخ
کلیاں کلی
ہم جولیاں ہم جولی
چشمے چشمہ
نہریں نہر

نظم میں ایک لفظ ”چہچہانا “ آیا ہے، اس سے ‘چہچہاہٹ’ بنتا ہے۔ نیچے لکھے لفظوں میں ہٹ کر لفظ پورا کیجیے۔

تھرتھرا نا تھرتھراہٹ
گنگنانا گنگناہٹ
مسکرانا مسکراہٹ
گڑگڑانا گڑگڑاہٹ