بسمل کا خُدا حافظ ، قاتل کا خُدا حافظ

0

بسمل کا خُدا حافظ ، قاتل کا خُدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو ، اُس دل کا خُدا حافظ
مرشد نصیر الدین نصیر
آ جاؤ جو محفل میں ، اک جان سی آ جائے
اُٹھ جاؤ جو محفل سے ، محفل کا خُدا حافظ
مرشد نصیر الدین نصیر
ساتھی ہو اگر تم سا ، منزل کی تمنا کیا
ہم کو تو سفر پیارا ، منزل کا خدا حافظ
مرشد نصیر الدین نصیر
اب ہم بھی تمہارے ہیں ، کشتی بھی تمہاری ہے
اب مڑ کے نہ دیکھیں گے ، ساحل کا خُدا حافظ
مرشد نصیر الدین نصیر