Back to: Best Urdu Ghazals
0
| اردو کو فارسی نے شرابی بنا دیا عربی نے اس کو خاص ترابی بنا دیا |
| اہلِ زباں نے اس کو بنایا بہت ثقیل پنجابیوں نے اس کو گلابی بنا دیا |
| دہلی کا اس کے ساتھ ہے ٹکسال کا سلوک اور لکھنئو نے اس کو نوابی بنا دیا |
| بخشی ہے کچھ کرختگی اس کو پٹھان نے اس حسنِ بھوربن کو صوابی بنا دیا |
| باتوں میں اس کی ترکی بہ ترکی رکھے جواب یوں ترکیوں نے اس کو جوابی بنا دیا |
| قسمت کی بات آئی جو تورانیوں کے ہاتھ سب کی نظر میں اس کو خرابی بنا دیا |
| حرفِ تہجی ساری زبانوں کے ڈال کر اردو کو سب زبانوں کی چابی بنا دیا |
| ہم اور ارتقاء اسے دیتے بھی کیا معین اتنا بہت ہے اس کو نصابی بنادیا |