نظم ساقی نامہ کا مرکزی خیال

0

علامہ اقبال وہ پہلا شاعر ہے جس نے سب سے پہلے دنیا کے تمام فلسفیوں کا مطالعہ کیا۔ جس کا نچوڑ اقبال کا فلسفہ خودی، ہے۔ اقبال کے فلسفہ میں عشق کی اہمیت ہے۔معرفت حق اور رموزحق سے واقفیت محض عشق کے ذریعہ ہو سکتی ہے۔ عقل اس معاملہ میں بالکل ناکارہ ہے۔ ساقی نامہ “ان کی مشہور نظم ہے۔ جس میں فلسفہ زندگی اور موت کے ساتھ جگر اور بے پناہ عشق کے ذریعہ محبوب اور حقیقت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ان کو ایسی شراب چاہیے جو مجاز سے بے نیاز ہو کر محبوب حقیقی سے ملا دے۔ زندگی کا سلسلہ بھی ختم نہیں ہوتا، وہ ایک طوفان کی مانند ہے۔ زندگی کا یہ سلسلہ سانس کی تاروں کے سہارے چلتا ہے۔اس زندگی کو پابند بنانے کے لئے خودی کی ضرورت ہے۔ انسان اپنی خودی کے سبب ہی اشراف المخلوقات ہے۔