Back to: Famous Non Muslim Philosophers Quotes In Urdu
- علم بہت ہیں، عمرکم۔ وہ سیکھ جس سے سب علم آ جائیں۔
- اچھی بات چاہے کسی نے کہی ہووہ اچھی ہے اسے غور سے سنو۔
- ہم دولت سے نرم بستر حاصل کرسکتے ہیں، نیند نہیں۔
- اگر تم امیر بننا چاہتے ہو تو اپنی فرصت ضائع مت کرو۔
- عقلمند وہ ہے جو ہر کام میں میانہ روی اختیار کرے۔
- عورتوں کے کہنے پر عمل نہ کر ہمیشہ سکھ سے رہے گا۔
- مایوسی انسان کی سب سے بڑی دشمن اور اللہ تعالی کا عذاب ہے۔
- ہم دولت سے کتابیں حاصل کرسکتے ہیں علم نہیں۔
- زندگی کا ایک مقصد بنا لیجئے پھر اپنی ساری طاقت اس کے حصول پر لگا دیجئے آپ یقیناً کامیاب ہوں گے۔
- غصہ کبھی کبھی قابل سے قابل انسان کو بھی بے وقوف بنا دیتا ہے۔
- ہماری کھانے کا مقصد زندگی کا قائم رکھنا ہے نہ کہ زندگی کی غرض صرف کھائے چلے جانا ہے۔
- جس بیماری کا سبب معلوم ہو اس کی شفا بھی موجود ہے۔
- جس دروازے سے شک اندر آتا ہے محبت اور اعتماد اس دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔
- سب سے زیادہ مفلس اور تہی دوست وہی ہے جس کے پاس اعمال صالحہ نہ ہوں۔
- جب تک تم بھوک سے بیتاب نہ ہو جاؤ اس وقت تک کبھی کھانا نہ کھاؤ۔
- انسان کو لازمی ہے کہ وہ اپنے دل کو ایسا سخت پتھر بنائے جس پر رنج و اندوہ کی جونک نہ لگ سکے۔