گرو نانک کے اقوال

0
  • ہندو اور مسلمان ایک ہی خدا کے بندے ہیں۔
  • خدا کی مخلوق کی خدمت خدا کو خوش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
  • جو لوگ زبان سے ایشور کا نام لیتے ہیں اور دوسروں سے کینہ و نفرت کرتے ہیں ان کا دل صاف نہیں ہوسکتا۔ وہ دن رات خواہ کتنے ہی اچھے کام کریں ان کو خواب میں بھی چین نصیب نہیں ہو سکتا۔
  • نیکی میرا مذہب ہے۔
  • کوئی کمزور شخص تمہاری بے عزتی کرے تو اسے بخش دوں اس لیے کے بہادروں کا کام معاف کرنا ہی ہے۔
  • اگر دل میلہ ہے تو سب کچھ نا پاک ہے جسم دھونے سے دل پاکیزہ نہیں ہوتا۔
  • جو گناہ کا مرتکب ہوا اسے آدمی سمجھو، جو گناہ کرکے نادم و پشیمان ہوا اسے ولی سمجھو اور جو گناہ کر کے اترائے اسے شیطان سمجھو۔
  • نادان لوگ دولت کے لیے دل کا چین گنوا دیتے ہیں، دانشمند دل کے چین کے لیے دولت لٹا دیتے ہیں۔
  • سب سے بہتر وراثت جو آئندہ نسلوں کے لیے چھوڑی جاسکتی ہے وہ اچھا چال چلن اور بلند کردار ہے۔
  • جس کو خدا کا نام میٹھا لگا اس کا دل مسرور ہے خوشیوں سے بھرپور ہے۔
  • یہ دنیا ایک باغ ہے اور پربھو اس کے باغبان ہیں وہ ہر ایک کی خبر رکھتے ہیں، کوئی محروم نہیں رہتا۔
  • دنیا میں جسے دیکھو دولت کا دلدادہ ہے خدا کا نام کوئی نہیں لیتا یہ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے۔