Back to: Famous Non Muslim Philosophers Quotes In Urdu
- بدکلامی جانوروں کو بھی پسند نہیں آتی۔
- محبت انسانیت کا دوسرا نام ہے۔
- انسان کی بے غرض خدمت کرنا ہی انسانیت کی معراج ہے۔
- بڑا وہ ہے جو اپنے نفس پر غالب آئے۔
- صبر سب سے بڑی دعا ہے۔
- اگر ہم اپنے بدن کے ظاہری گھاؤ پر مرہم رکھتے ہیں تو روحانی گھاؤ کا علاج کیوں نہیں کرتے۔
- سچائیاں پتوں کی طرح بے انتہا ہیں جن کا شمار کرنا انسانی عقل کے بس کی بات نہیں۔
- بے اطمینانی سب سے بڑا دکھ ہے اور اطمینان سب سے بڑا سکھ، اس لئے سکھ کے خواہشمند انسان کو ہمیشہ مطمئن رہنا چاہیے۔
- وہی کام کرنا چاہئے جسے کرکے پچھتانا نہ پڑے۔
- لوگوں کے دلوں میں خوشی کا کنول کھلانا ہزاروں زیارتوں سے افضل ہے۔
- ایک دیوتا کے سامنے سوسال سر جھکانے سے کہیں بہتر ہے کہ تم ایک پرہیزگار شخص کی صحبت میں بیٹھو۔
- سات سمندروں کے پانی کے مقابلے میں انسان کی آنکھوں سے زیادہ آنسو بہہ چکے ہیں۔
- عزیز چیزوں سے ہی غم پیدا ہوتا ہے اور عزیز چیزوں سے ہی خوف۔ جو عزیز چیزوں کے بندھن سے آزاد ہے اسے غم ہے نہ خوف۔
- ہر ذی روح سے محبت انسانیت کا دوسرا نام ہے۔