Back to: Famous Non Muslim Philosophers Quotes In Urdu
- تھوڑا سا جھوٹ بھی انسان کو ملیامیٹ کر دیتا ہے جیسے دودھ کو ایک بوند زہر۔
- حقیقی محبت کا اظہار تعریف سے نہیں خدمت سے کیا جاتا ہے۔
- سچائی کو تلاش کرنے سے نیکی اور خوبصورتی خود آجائے گی۔
- کردار کے بغیر علم برائی کی طاقت بن جاتا ہے۔
- خاموشی اعلی ترین تقریر ہے۔
- جرم انسان کے چہرے پر لکھا رہتا ہے۔
- میری سب سے بڑی تمنا یہ ہے کہ میں ہر آنکھ کا ہر آنسو پوچھ دوں۔
- غلام بننے سے بہتر ہے کہ تم مر جاؤ۔
- غلاموں کے ملک میں غلام ہی حکومت کرتے ہیں۔
- برداشت زندگی کا اصول ہے۔
- نیند بیداری کی کیفیت کا آئینہ ہے۔
- عورت کو کمزور کہنا اس کی توہین ہے۔
- خواہشات ہی تمام دکھوں کی بنیاد ہے۔
- جس شخص کو شبہ ہے اس کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔
- امید کی دیوی کی پوجا کبھی لا حاصل نہیں ھوتی۔
- بد خواہی کو میں انسانیت کا کلنک سمجھتا ہوں۔
- عورت اگر چاہے تو چاروں طرف سکھ اور شانتی کے پھول برسا سکتی ہے۔
- ظلم سب سے بڑا گناہ ہے۔
- نفرت جرم سے کرو، مجرم سے نہیں۔
- جو فن روحانی آسودگی میں اضافہ نہیں کرتا وہ فن نہیں ہے۔
- کسی جاندار کو ضائع مت کرو، پرائی چیز غصب نہ کرو، جھوٹ نہ بولو۔
- اگر حب الوطنی کا مطلب بنی نوح انسان کی خیرخواہی نہیں ہے تو وہ بالکل بے معنی چیز ہے۔
- کتابوں کی قیمت جواہرات سے بھی زیادہ ہے کیونکہ جواہرات ظاہری چمک دمک دکھاتے ہیں جبکہ کتابیں باطن کو منور کرتی ہیں۔
- اگر میری لڑکی ہوتی تو میں اس کو کنواری ہی رہنے دیتا مگر ایسے لڑکے کے ساتھ شادی نہ کرتا جو مجھ سے ایک پیسہ بھی لینے کی امید کرتا۔
- بے اعتمادی سے کام کرنا اندھے کنویں میں گرنا ہے۔
- خدا نے انسان کو محنت کرکے کھانے کے لئے بنایا اور کہا کہ جو محنت کے بغیر کھاتے ہیں وہ چور ہیں۔