کنفیوشس کے اقوال

0
  • آنکھ والا وہ ہے جو اپنے آپ کو دیکھ سکے۔
  • ان سے کبھی دوستی نہ کرو جو تم سے بہتر نہیں۔
  • جو مان گیا کہ اس سے غلطی ہو گئی ہے اور اسے ٹھیک نہیں کرتا وہ ایک بار پھر غلطی کر رہا ہے۔
  • انسان تدبر کرتا ہے، کامیابی خدا کے ہاتھ میں ہے۔
  • ایک اندھا دوسرے اندھے کی قیادت کرے گا تو دونوں غار میں گریں گے۔
  • محتاط لوگ عموماً کم غلطیاں کرتے ہیں۔
  • جس طرح مچھلی دانے کو دیکھتی ہے، دام پر اس کی نظر نہیں جاتی۔اسی طرح نادان نفع کو دیکھتا ہے، ضرر تک اس کی نگاہیں نہیں پہنچتی۔
  • اپنے کردار کو اتنا بلند کر لو کہ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں تمہیں متاثر ہی نہ کر سکیں۔
  • بغیر نیکی کے دولت اور عزت محض بے کار چیزیں ہیں۔
  • ہر دانا اور اچھا شخص مخلص ہوتا ہے۔
  • ہم خود مسرت کا احساس کرنے کی بجائے دوسروں کو اس بات کا یقین دلانے کی زیادہ کوشش کرتے ہیں کہ ہم مسرور ہیں۔
  • تعلیم کا مقصد مثالی انسان کی تکمیل ہے۔
  • دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک ہرگز نہ کرو جیسا کہ تم چاہتے ہو کہ کوئی تمہارے ساتھ نہ کرے۔
  • سریلی زبانیں اور حسین چہرے عموماً برائی کی طرف مائل کرتے ہیں۔
  • جو دوسروں کی بھلائی کرنا چاہتا ہے اس نے کرنے سے پہلے ہی اپنے لیے بھلائی پیدا کرلی۔