فرینکلن کے اقوال

0
  • عورت کی زبان اس کی تلوار ہے اور وہ اسے کبھی زنگ آلودہ نہیں ہونے دیتی۔
  • زندگی اور صحت تھوڑی آمدنی پر بھی قائم رکھی جاسکتی ہے۔
  • دنیا میں سب سے بہترین سوال یہ ہے کہ میں دنیا میں کون سی نیکی کر سکتا ہوں۔
  • شکم سیری کند ذہن بنا دیتی ہے۔
  • محنت و مشقت کے بعد تکان بہتر تکیہ ہے۔
  • تجربہ ایک اچھا استاد ہے لیکن اس کی اجرت گراں ہے۔
  • اپنے آپ سے محبت کرنے والا رقیبوں سے محفوظ رہتا ہے۔
  • شکستہ کشتیوں کو ساحل کے قریب ہی رہنا چاہیے۔
  • بے شک دیر تک سوچو لیکن سوچنے کے بعد جو فیصلہ کرو وہ اٹل ہونا چاہیے۔
  • برے کام صرف اس لئے برے نہیں کہ وہ ممنوع ہیں بلکہ اس لیے بھی کہ وہ مضر ہیں۔
  • اونچی قیمت پر تو امن بھی خریدا جاتا ہے۔
  • یہ ہماری آنکھیں نہیں بلکہ دوسروں کی آنکھیں ہیں جو ہمیں برباد کرتی ہیں اگر سوائے میرے تمام دنیا کے لوگ اندھے ہوتے تو میں کبھی عمدہ لباس اور خوش نما سامان کی پرواہ نہ کرتا۔
  • پڑھا لکھا بےوقوف اپنی حماقت کو خوشنما الفاظ کا جامہ پہنا دیتا ہے۔
  • دولت مند بننے کے لیے راز یہ ہے کہ انسان جتنا کمائیے اس سے کم خرچ کرے۔
  • مذہب کی موجودگی میں لوگ اتنے کمینے ہیں تو عدم موجودگی میں کیا ہوں گے۔
  • دوسروں کی خوشی اپنے غموں کو تازہ کرتی ہیں اور غم اپنے غموں کو ہلکا کرتا ہے۔