Back to: Famous Non Muslim Philosophers Quotes In Urdu
- جنہیں ہم کم تر اور حقیر بنائے رکھتے ہیں وہ بھی رفتہ رفتہ ہمیں کم تر اور حقیر بنائے دیتے ہیں۔
- وقت تبدیلی کا سرمایہ ہے۔
- ٹھوکریں صرف دھول اڑاتی ہیں دھرتی سے فصل نہیں اگاتیں۔
- انسان خود اپنے آپ کو بندھن میں ڈالتا ہے۔
- نصیحت کرنا آسان ہے اور حل بتانا مشکل ہے۔
- تجربہ مفت ملنے والی چیز نہیں ہے اس کے لئے وقت اور عمر گنوانی پڑتی ہے۔
- حق جتانے سے حق ثابت نہیں ہوجاتا۔
- محنت دیانت اور کفایت شعاری سے دولت آتی ہے۔
- لوگ چپ چاپ سب کچھ برداشت کر لیتے ہیں ان کے بارے میں طے ہے کہ ان کا دل زخم خوردہ ہے۔
- جسے شوہر بننا ہے اس کے لئے مرد بننا بہت ضروری ہے۔
- ہر لحظہ جو نیا دکھائی دیتا ہے وہی حسن کا بہترین نمونہ ہے۔
- ساکن سمندر کی لہریں بھی متحرک ہیں۔
- جب میں خود پر ہنستا ہوں تو میرے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔
- کچھ نہ کچھ کر گزرنا ہی فرض نہیں ہے، ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے جب کچھ نہ کرنا ہی فرض ہوجاتا ہے۔
- جہاد خارجہ فتح کے لئے نہیں ہوتا بلکہ وہ تو ہار کر بھی جیتنے کے لئے ہوتا ہے۔
- اعتماد اس پرندے کی طرح ہے جو صبح کاذب میں ہی روشنی کے احساس سے چہچہانے لگتا ہے۔
- جو صفحات گن کر کتابوں کی قیمت دیتے ہیں ان کا ذہن کتابوں کے نیچے ہی دب کر قبر میں پہنچ جاتا ہے۔
- کم پڑھنا، زیادہ سوچنا، کم بولنا، زیادہ ہنسنا یہی عقل مند بننے کے ذرائع ہیں۔
- مٹی، پانی اور روشنی۔ ان کے ساتھ پوری وابستگی رکھے بغیر جسم کی تعلیم و تربیت مکمل نہیں ہوتی۔
- سچائی سے قلبی آزادی ملتی ہے۔
- دھول خود توہین برداشت کرلیتی ہے اور بدلے میں پھولوں کا تحفہ دیتی ہے۔
- فنکار فطرت کا عاشق ہے اس لیے وہ اس کا غلام بھی ہے اور مالک بھی۔
- انسان جس وقت حیوان کا سا عمل کرتا ہے اس وقت وہ حیوان سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔
- اگر تم غلطیوں کو روکنے کے لئے دروازے بند کر دو گے تو سچ بھی باہر رہ جائے گا۔
- دنیا میں اپنا پرایا کوئی نہیں جو کسی کو اپنا سمجھتا ہے وہی اپنا اور جو پرایا سمجھتا ہے وہ اپنا ہونے پر بھی پرایا ہے۔
- سزا دینے کا حق صرف اسے ہے جو سزا دینے والے سے محبت کرتا ہو۔
- مبارک ہیں وہ لوگ جن کی شہرت ان کی صداقت سے زیادہ منور نہیں ہوتی