سبق: ننھی پری، خلاصہ ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر11: کہانی
  • سبق کا نام: ننھی پری

خلاصہ سبق:ننھی پری

سبق ننھی پری میں ایک چھوٹی پرء کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ بہت مدت پہلے کی بات ہے کہ ایک جنگل میں ننھی پری ہری ہری گھاس پہ اِدھر اُدھر ٹہل رہی تھی۔اچانک سے کالی گھٹا گھر کر آئی تو ننھی پری سہم گئی۔

ننھی بوندیں برسنے لگیں تو ننھی پری گھبرا کر چلانے لگی اور کہنے لگی کہ ” تم میرے خوبصورت پر خراب نہ کرو! تم میرے خوبصورت پر خراب نہ کرو! میرے پاس سے دور رہو۔”بارش کے قطرے تھمنے کی بجائے پہلے سے بھی تیز ہونے لگے۔

تیز بارش ہونے کی وجہ سے ننھی پری کے پر بھیگ گئے جس کی وجہ سے پری اڑ نہیں پا رہی تھی۔ وہ رونے لگی۔ پاس ہی ایک بوڑھی پری رہتی تھی۔ یہ بوڑھی پری بھولی بھٹکی پریوں کی مدد کرتی تھی اور ان پریوں کو لکھنا پڑھنا بھی سکھاتی تھی۔اس لیے سب پریاں اس کو پری استانی بھی کہتی تھیں۔

بوڑھی پری ننھی پری کے پاس آ کر کہنے لگی کہ پیاری بیٹی ! تم گھبراؤ نہیں۔ میں تمھاری مدد کروں گی ۔“ تمھارے پر خشک ہو جائیں گے۔ بوڑھی پری نے ننھی پری سے کہا کہ تم غور سے دیکھو آسمان پر ایک رنگیلا جھولا نظر آ رہا ہے۔ننھی پری نے غور سے دیکھا تو وہاں ایک رنگیلا جھولا دکھائی دیا۔

ننھی پری نے کہا کہ یہ بارش کے قطرے جلدی بند ہوجائیں تو میں دوڑتی ، کود تی پھاندتی ، بھاگتی چلی جاؤں ۔“ بوڑھی پری نے ننھی پری سے کہا کہ ” بیٹی! دھنک اور بارش کو تم الگ نہیں کرسکتیں۔ انھیں قطروں ہی سے تو دھنک بنتی ہے۔“ ا س نے ایک قطرہ اٹھا کر بارش کے سامنے دکھایا جس میں رنگ چمکنے لگے۔

اس دن سے ننھی پری بوڑھی پری کے پاس آنے لگی۔ ننھی پری بوڑھی پری کے پاس لکھنا پڑھنا سیکھتی تھی۔ تھوڑے دن بعد اس نے اتنی باتیں سیکھ لیں کہ تمام پرستان میں اس ننھی پری کے برابر کوئی نہ جانتا تھا۔تمام پریاں اس سے مشورہ کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ جلد وہ پرستان کی ملکہ بن گئی۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

ننھی پری کہاں ٹہل رہی تھی؟

جنگل میں ننھی پری ہری ہری گھاس پہ اِدھر اُدھر ٹہل رہی تھی۔

پری کیوں سہم گئی؟

کالی گھٹا گھر کر آئی تو ننھی پری سہم گئی۔

پری اڑ کیوں نہیں پا رہی تھی؟

تیز بارش ہونے کی وجہ سے ننھی پری کے پر بھیگ گئے جس کی وجہ سے پری اڑ نہیں پا رہی تھی۔

پرستان میں بوڑھی پری کا کیا کام تھا؟

بوڑھی پری بھولی بھٹکی پریوں کی مدد کرتی تھی اور ان پریوں کو لکھنا پڑھنا بھی سکھاتی تھی۔

پری نے چلا کر کیا کہا؟

ننھی پری گھبرا کر چلانے لگی اور کہنے لگی کہ ” تم میرے خوبصورت پر خراب نہ کرو! تم میرے خوبصورت پر خراب نہ کرو! میرے پاس سے دور رہو۔”

بوڑھی پری نے رنگیلا جھولا کسے کہا ہے؟

بوڑھی پری نے دھنک کو رنگیلا جھولا کہا ہے۔

ننھی پری پرستان کی ملکہ کیسے بنی؟

ننھی پری بوڑھی پری کے پاس لکھنا پڑھنا سیکھتی تھی۔ تھوڑے دن بعد اس نے اتنی باتیں سیکھ لیں کہ تمام پرستان میں اس ننھی پری کے برابر کوئی نہ جانتا تھا۔تمام پریاں اس سے مشورہ کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ جلد وہ پرستان کی ملکہ بن گئی۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

ننھی پری ، رنگیلا ، گھاس ، ملکہ ، پَر

  • ننھی سی پری ہری ہری گھاس پر ادھر ادھر ٹہل رہی تھی۔
  • جب کالی گھٹا گھر کر آئی تو ننھی پری سہم گئ۔
  • ننھی پری کے پر بھیگ کر بھاری ہو گئے۔
  • تم غور سے دیکھو آسمان پر ایک رنگیلا جھولا نظر آ رہا ہے۔
  • کچھ دنوں بعد وہ پورے پرستان کی ملکہ بن گئی۔

مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں کو بدل کر لکھیے۔

قطرہ قطرے قطروں
بوڑھا بوڑھے بوڑھوں
جھولا جھولے جھولوں
بیٹا بیٹے بیٹوں
موقع موقعے موقعوں
اچھا اچھے اچھوں

نیچے لکھی باتیں کس نے کہیں نام لکھیے۔

  • ” تم میرے خوب صورت پر خراب نہ کرو۔“
  • ننھی پری نے بارش سے کہا۔
  • پیاری بیٹی ! تم گھبراؤ نہیں۔ میں تمھاری مدد کروں گی ۔“
  • استانی پری نے ننھی پری سے کہا۔
  • یہ بارش کے قطرے جلدی بند ہوجائیں تو میں دوڑتی ، کود تی پھاندتی ، بھاگتی چلی جاؤں ۔“
  • ننھی پری نے استانی پری سے کہا۔
  • ” بیٹی! دھنک اور بارش کو تم الگ نہیں کرسکتیں۔ انھیں قطروں ہی سے تو دھنک بنتی ہے۔“
  • استانی پری نے ننھی پری سے کہا۔

جملوں کے سامنے ہاں یا نہیں لکھیے۔

  • ننھی پری اچھی بری پریوں میں تمیز نہ کرسکتی تھی۔ ہاں✅
  • جب کالی گھٹا گھر کر آئی تو ننھی پری خوش ہوگئی ۔
  • نہیں✅
  • بوڑھی پری کے پر بھیگ کر بھاری ہو گئے ۔
  • نہیں ❎
  • بوڑھی پری بھولی بھٹکی پر یوں کی مدد کرتی تھی ۔
  • ہاں✅
  • بیٹی! دھنک اور بارش کوتم الگ الگ کرسکتی ہو۔
  • نہیں❎
  • کچھ دنوں میں ننھی پری پورے پرستان کی ملکہ بن گئی۔
  • ہاں✅

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

موقع = م + و + ق + ع
بیٹی = ب + ے + ٹ + ی
سورج = س + و + ر + ج
مشورہ = م + ش + و + ر + ہ
آسمان = آ + س + م + ا + ن

حصہ الف اور ب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
کالے بادل
کالی گھٹا
ہری ہری گھاس
خوبصورت پر
ننھی پری
رنگیلا جھولا

سوچیے اور بتایئے۔

کالی گھٹائیں اکثر کس موسم میں آتی ہیں؟

کالی گھٹائیں اکثر برسات کے موسم میں آتی ہیں۔

دھنک عام طور پر کس موسم میں دکھائی دیتی ہے؟

دھنک عام طور پر بارش کے موسم میں دکھائی دیتی ہے۔

بارش سے بچنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں ؟

بارش سے بچنے کے لیے ہم چھتری کا استعمال کرتے ہیں۔

دھنک میں کون کون سے اور کتنے رنگ ہوتے ہیں ؟

دھنک میں سات رنگ ہوتے ہیں۔ پیلا ، مالٹائی ، سبز ، نیلا ، جامنئی اور گہرا نیلا۔

خوش خط لکھیے۔

تمیز ، مینہ ، پرستان ، رنگیلا ، ملکہ۔