سبق: گھر اور گھونسلا، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر03: کہانی
  • سبق کا نام: گھر اور گھونسلا

خلاصہ سبق: گھر اور گھونسلا

اس سبق میں چڑیا کے بچے اور ببلو کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ نیلم اور ببلو باغ میں کھیلنے کے لیے گئے۔نیلم اور ببلو نے جھاڑی میں ایک گھونسلا دیکھا جس میں چڑیا کا ایک بچہ تھا۔چڑیا کے بچے کو دیکھ کر ببلو نے سوچا کہ تنکے چڑیا کے بچے کو چھبتے ہوں گے گرمی اور سردی اسے الگ پریشان کرتی ہو گی کیوں نہ اسے گھر لے جا کر نرم نرم بستر پہ رکھوں۔

چڑیا کا بچہ چوں چوں کر کے چلایا۔ ببلو نے کہا کہ ڈرو مت میں تمھیں کچھ نہیں کہوں گا اور آرام سے رکھوں گا۔چڑیا کے بچے نے ببلو کو کہا کہ مجھے نہ پکڑو مجھے اپنا گھونسلا بہت پیارا ہے اس میں میری ماں نے پروں کا نرم بستر بچھایا ہے۔مجھے اس کے تنکے نہیں چھبتے۔ میری ماں اپنے پروں میں چھپا کر ہمیں سردی اور گرمی سے بچاتی ہے۔

ببلو نے چڑیا کے بچے سے کہا کہ میرا گھر بہت بڑا ہے اور اس کی چھت اور دیواریں مجھے گرمی ، سردی اور بارش سے بچاتی ہیں۔چڑیا کے بچے نے کہا ٹھیک ہے لیکن ہر ایک کو اپنے گھر میں آرام ملتا ہے۔ تم اچھے بچے ہو مجھے میرے گھونسلے میں رہنے دو۔ یہ سن کر نیلم اور ببلو خوشی خوشی گھر لوٹ گئے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

نیلم اور ببلو باغ میں کیوں گئے؟

نیلم اور ببلو باغ میں کھیلنے کے لیے گئے۔

نیلم اور ببلو نے باغ میں کیا دیکھا؟

نیلم اور ببلو نے جھاڑی میں ایک گھونسلا دیکھا جس میں چڑیا کا ایک بچہ تھا۔

چڑیا کے بچے کو دیکھ کر ببلو نے کیا سوچا؟

چڑیا کے بچے کو دیکھ کر ببلو نے سوچا کہ تنکے چڑیا کے بچے کو چھبتے ہوں گے گرمی اور سردی اسے الگ پریشان کرتی ہو گی کیوں نہ اسے گھر لے جا کر نرم نرم بستر پہ رکھوں۔

چڑیا کے بچے نے ببلو سے کیا کہا ؟

چڑیا کے بچے نے ببلو کو کہا کہ مجھے نہ پکڑو مجھے اپنا گھونسلا بہت پیارا ہے اس میں میری ماں نے پروں کا نرم بستر بچھایا ہے۔

چڑیا اپنے بچے کو گرمی اور سردی سے کس طرح بچاتی ہے؟

چڑیا اپنے پروں میں چھپا کر اپنے بچوں کو سردی اور گرمی سے بچاتی ہے۔

خالی جگہوں میں صحیح جواب لکھیے ۔

  • ببلو چڑیا کے بچے کو سلانے کے لیے گھر لے جانا چاہتا تھا۔
  • چڑیا نے پروں کے بستر سے گھونسلے کو نرم بنایا تھا۔
  • چھت اور دیواریں ببلو کو گرمی ، سردی اور بارش سے بچاتی ہیں۔

نیچے دیےہوۓ لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے ۔

جھاڑی = جھ +ا +ڑ + ی
بارش = ب + ا + ر + ش
خیال = خ + ی + ا + ل
نقصان = ن + ق + ص + ا + ن
پریشان = پ + ر + ی + ش + ا + ن

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

ب + ب + ل + و = ببلو
چ + ڑ + ی + ا = چڑیا
ب + س + ت + ر = بستر
پ + ی + ا + ر + ا = پیارا
گھ + و + ن + س + ل + ا = گھونسلا

کون کہاں رہتا ہے؟ لکھیے۔

پانی ، گھر ،گھونسلے ، بل

  • شیر غار میں رہتا ہے۔
  • چوہا بل میں رہتا ہے۔
  • چڑیا گھونسلے میں رہتی ہے۔
  • مچھلی پانی میں رہتی ہے۔
  • آدمی گھر میں رہتا ہے۔

حصہ الف اور ب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
گرمی سردی
غم خوشی
نرم سخت
نقصان فائدہ
اچھا برا

نیچے لکھی باتیں کس نے کہیں ؟ لکھیے۔

  • میری ماں نے پروں کا نرم بستر بنایا ہے
  • چڑیا کے بچے نے ببلو سے کہا۔
  • ،، تمھیں یہ تنکے چھتے ہوں گے ۔“
  • ببلو نے چڑیا کے بچے کو کہا۔
  • مجھے نہ پکڑو، مجھے نہ پکڑو۔“
  • چڑیا کے بچے نے ببلو سے کہا۔
  • ” میرا گھر بہت بڑا ہے۔“
  • ببلو نے چڑیا کے بچے سے کہا۔
  • ” مجھے اپنے گھونسلے میں ہی رہنے دو۔“
  • چڑیا کے بچے نے ببلو سے کہا۔

تصویر میں دی ہوئی چیزوں کے نام لکھیے۔

تکیہ ، پلنگ ، چادر ، لحاف۔

سوچیے اور بتایئے۔

کھیلنے کے لیے آپ کہاں کہاں جاتے ہیں؟

کھیلنے کے لیے ہم پارک یا کھیل کے میدان میں جاتے ہیں۔

آپ نے کون کون سے پرندے دیکھے ہیں؟

میں نے چڑیا، کبوتر ، مینا، طوطا ، بلبل ،کوا وغیرہ جیسے پرندے دیکھے ہیں۔

گرمی سے بچنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں؟

گرمی سے بچنے کے لیے ہم سایہ دار جگہ میں بیٹھتے ہیں اور پنکھے کے سامنے بیٹھتے ہیں۔

ان تصویروں کو دیکھ کر بتائیے کہ یہ کس قسم کے گھر ہیں۔

خیمہ ، اینٹوں سے بنا دو منزلہ گھر ، برف سے بنا گھر اگلو ، کشتی ، ہٹ ، اپارٹمنٹس۔

خوش خط لکھیے۔

گھونسلا ، چھبنا ، بچھانا، شکریہ ، بستر۔