شفیع الدین نیر کی نظم دعا کی تشریح، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر01: نظم
  • شاعر کا نام: شفیع الدین نیر
  • نظم کا نام: دعا

نظم دعا کی تشریح

اے دنیا کے باغ کے مالی
اے اپنے بندوں کے والی

یہ شعر شفیع الدین نیر کی نظم “دعا” سے لیا گیا ہے۔ یہ نظم ایک حمدیہ نظم ہے جس میں اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کی تعریف بیان کی گئی ہے۔ شاعر اس شعر میں اس دنیا کو ایک باغ سے تشبیہ دی ہے اور اللہ کی ذات کو اس باغ کی حفاظت کرنے والا اس باغ کو پھلنے پھولنے میں مدد کرنے والا یعنی مالی کہا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اللہ کی ذات ہی ہم سب کی والی یعنی کہ مالک ہے۔

دل کے مالک جان کے مالک
دنیا اور جہان کے مالک

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ اللہ کی ذات چونکہ ہم سب کی مالک ہے اس لیے اس ذات کا قبضہ ہمارے دک و جان پہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دل و جان کا مالک ہے اور وہی ذات ہمارے دلوں کے ساتھ ساتھ اس دنیا کی مالک بھی ہے۔ اس دنیا کا ایک پتا تک اپنے مالک کی مرضی کے بنا نہیں ہل سکتا ہے۔

دوسرا تجھ سا کوئی نہیں ہے
تجھ سا داتا کوئی نہیں ہے

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ اے اللّٰہ تیری ذات اس دنیا کی مالک ہے اور تیرے سوا اس دنیا میں نہ کوئی دوسرا موجود ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ اس شعر میں شاعر اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت کی گواہی دیتے ہوئے کہتا ہے اللہ ہی ہمارا داتا یعنی ہمیں عطا کرنے والا ہے۔

بخش ہمارے جسم کو طاقت
بخش ہمیں محنت کی عادت

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ اے اللہ ہمارے جسموں کو طاقت بخش دے کہ ہمیں طاقت بخشنے کا اختیار صرف اور صرف اللہ کی ذات کو ہی حاصل ہے۔ شاعر دعائیہ انداز میں اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم میں ایسی صفات کو پیدا کردے کہ ہم میں محنت کرنے کی عادت پیدا ہو جائے۔

ہمت دے کچھ کام کریں ہم
جگ میں روشن نام کریں ہم

اس شعر میں شاعر دعا کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اے اللہ ہمیں اتںی ہمت اور طاقت بخش کہ ہم کچھ کام کر سکیں اور محض کام ہی نہیں بلکہ ایسے کام کریں کہ جس سے دنیا میں ہمارا نام روشن ہو۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

دنیا کے باغ کا مالی کسے کہا گیا ہے؟

اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کو دنیا کے باغ کا مالی کہا گیا ہے۔

خدا کو کس چیز کامالک کہا گیا ہے؟

خدا کو ہمارے دل و جان اور اس دنیا جہان کا مالک کہا گیا ہے۔

داتا کسے کہا گیا ہے ؟

داتا اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کو کہا گیا ہے۔

ہمیں کس کام کی عادت ڈالنی چاہیے؟

ہمیں محنت کی عادت ڈالنی چاہیے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

دعا = د +ع + ا
جسم = ج + س + م
مالی = م+ ا + ل + ی
جہان = ج + ہ + ا + ن
روشن = ر + و + ش + ن

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

ب+ ا + غ = باغ
ج + ا + ن = جان
م+ا + ل + ک = مالک
م + ح + ن + ت = محنت
د + ن + ی + ا = دنیا

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

عادت ، جہان ، بندوں ، داتا ، ہمت

  • اے اپنے بندوں کے والی
  • دنیا اور جہان کے مالک
  • تجھ سا داتا کوئی نہیں ہے
  • بخش ہمیں محنت کی عادت
  • ہمت دے کچھ کام کریں ہم

حصہ ‘الف’اور ‘ب’کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
پھول سا نازک
ریشم سا نرم
پتھر سا سخت
آگ سا گرم
برف سا ٹھنڈا

سوچیے اور بتایئے۔

محنت کی عادت کے علاوہ کچھ اور اچھی عادتیں بتائیے۔

محنت کرنا اچھی عادت ہے۔ محنت کت علاوہ سچ بولنا ، دوسروں کی مدد کرنا ، غلط کاموں سے بچنا ، بڑوں کا احترام کرنا اور بچوں سے شفقت سے پیش آنا وغیرہ اچھی عادات ہیں۔

خوش خط لکھیے۔

بندوں ، جہان ، ہمیں ، محنت ، روشن