سبق: بھائی مٹو اور گھڑی، خلاصہ ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر15: کہانی
  • سبق کا نام: بھائی مٹو اور گھڑی

خلاصہ سبق:بھائی مٹو اور گھڑی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ بھائی مٹّو کھیلتے کھیلتے باورچی خانے میں گھس گئے۔باورچی خانے کی دیوار پہ گھڑی لگی تھی۔جسے دیکھتے ہی وہ اچھل پڑے اور نہایت تیزی سے بھاگتے ہوئے چٹّو کے پاس گئے۔ اس کی سانس پھولی ہوئی تھی۔اس نے خود کو بمشکل سنبھال کر بتایا کہ وہاں اس نے ایک چیز ٹنگی دیکھی ہے۔

چٹّو نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا چیز ہے تو مٹّو نے بتایا کہ گھڑی ہے لیکن اس کے نیچے کچھ لٹک رہا ہے۔جو ادھر ادھر ہلتا ہے اور ٹک ٹک ٹک کی آواز آتی ہے۔چٹّو نے باورچی خانے میں پہنچ کر دیکھا تو مٹّو کو بتایا کہ بھیا یہ پنڈولم ہے۔جسے ماسٹر صاحب نے رقّاص کہا تھا۔ یہ بہت اچھا جھولا ہے۔

دونوں چھلانگ لگا کر جھولے پہ سوار ہو گئے اور اپنے باقی بھائیوں ٹلّو ، کھلّو اور جگّو مگّو کو بھی بلالیا۔سب دودو کرکے باری باری جھولا جھولنے لگے۔ساتھ ہی وہ آپس میں لڑنے بھی لگے کہ پہلے ہم جھولیں گے ہمارا حق ہے۔

ابھی ان کی یہ بحث جاری تھی کہ گھڑی کی سوئی بارہ کے ہندسے پہ آگئی۔ کھٹکے کی آواز کے ساتھ دروازہ کھلا اس میں سے خوبصورت سی چڑیا باہر آ کر غصے سے بولی یہ کیا شرارت ہے۔تم نے یہاں آنے کی کیسے ہمت کی۔ یہ میرا گھر ہے بھاگ جاؤ۔یہ سنتے ہی چٹّو ، ٹلّوں ، کھلّو اور مٹّو چڑیا کے ڈانٹنے سے سہم کر بھاگ گئے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

بھائی مٹو کھیلتے کھیلتے کہاں پہنچے؟

بھائی مٹّو کھیلتے کھیلتے باورچی خانے میں گھس گئے۔

گھڑی کہاں لگی تھی؟

باورچی خانے کی دیوار پہ گھڑی لگی تھی۔

گھڑی کی آواز کیسی تھی؟

گھڑی کی آواز ٹک ٹک ٹک ٹک تھی۔

گھڑی کے کس حصے کو مٹو نے جھولا بنایا تھا؟

گھڑی کے پنڈولم کو مٹّو نے جھولا بنایا۔

چڑیا نے گھڑی سے باہر آ کر کیا کہا؟

چڑیا بہت غصے سے بولی یہ کیا شرارت ہے۔تم نے یہاں آنے کی کیسے ہمت کی۔ یہ میرا گھر ہے بھاگ جاؤ۔

چٹو ، ٹلوں، کھلو اور مٹو ڈر کر کیوں بھاگے؟

چٹّو ، ٹلّوں ، کھلّو اور مٹّو چڑیا کے ڈانٹنے سے سہم کر بھاگ گئے۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ چن کر لکھیے۔

  • دیوار پر گھڑی لگی تھی۔
  • منھ سے آواز نہیں نکلتی تھی۔
  • ارے بھیا یہ تو پنڈولم ہے۔
  • گھڑی کی سوئی ٹھیک بارہ کے ہندسے پر آ گئی۔
  • تم نے یہاں آنے کی کیسے ہمت کی۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

گھڑی = گ + ھ + ڑ + ی
فوج = ف + و + ج
مشکل = م + ش + ک + ل
دیوار = د + ی + و + ا + ر
پنڈولم = پ + ن + ڈ + و + ل + م

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے۔

گھڑی ، چوہا ، چڑیا ، جھولا ، دروازہ۔

مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں پر تشدید لگائیے۔

مثال : رَقاص رَ قّاص
بھیا بھیّا
چٹو چٹّو
مٹو مٹّو
کھلو کھلّو
جگو مگو جگّو مگّو

مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں کو بدل کر لکھیے۔

مثال: اُترے اُتری
بھاگے بھاگی
پڑے پڑی
سیدھے سیدھی
بولے بولی
کیسے کیسی

نیچے دی ہوئی گھڑیوں کے نام لکھیے۔

کلائی کی گھڑی / رسٹ واچ ، وال کلاک / دیوار کی گھڑی ، اسٹاپ واچ ، ٹائم پیس۔

تصویروں کے نام خانے میں تلاش کیجئے اور دائرہ بناییے۔

چڑیا ، چوہا ، جھولا ، کھڑی ، کان ، پنڈولم۔

خوش خط لکھیے۔

بحث ، رقّاص ، پنڈولم ، حیران ، شرارت۔