سبق: مرغا اور لومڑی، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر18: کہانی
  • سبق کا نام: مرغا اور لومڑی

خلاصہ سبق: مرغا اور لومڑی

اس سبق میں ایک لومڑی کی چالاکی اور مرغے کی ہوشیاری کی کہانی بیان کی گئ ہے۔ ایک جنگل میں ایک مرغا کسی درخت کی اونچی شاخ پہ بیٹھا تھا۔اتفاق سے ایک لومڑی درخت کے پاس سے گزری۔

درخت پہ موٹا تازہ مرغا دیکھ کر اس کے منہ میں پانی بھر آیا۔ وہ اسے نیچے بلانے کی ترکیب سوچنے لگی۔ کچھ سوچنے کے بعد وہ مرغے سے مخاطب ہوئی اور اس کا مزاج پوچھنے کے بعد کہنے لگی کہ کیا تم ایک اچھی خبر سنی ہے کہ جنگل کے سبھی جانوروں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سب آپس میں مل جل کر رہا کریں گے۔اس لیے اب تمھیں مجھ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔آو درخت کی ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھ کر باتیں کریں۔

مرغا ہنس کہ بولا یہ تو اچھی بات ہے۔ لیکن دیکھو سامنے کون آ رہا ہے؟ جب لومڑی نے گھبرا کہ پوچھا کہ کون ہے تو مرغے نے کہا وہ دیکھو شکاری کتے بھی آ رہے ہیں اچھا ہوا یہ بھی آ گئے اب سب مل کر باتیں کریں گے۔ جیسے ہی لومڑی نے شکاری کتوں کا ذکر سنا تو وہ شکاری کتوں کا نام سن کر سٹپٹا گئی اور ڈر کر بھاگ گئی۔

مرغے نے لومڑی سے کہا کہ بھاگ کیوں رہی ہو ٹہرو میں نیچے آتا ہوں مگر لومڑی کہنے لگی کہ ہو سکتا ہے تمھاری طرح ان کتوں نے بھی یہ خبر نہ سنی ہو اس لیے میں ابھی چلتی ہوں پھر کسی وقت آؤ گی۔ یہ کہہ کر لومڑی وہاں سے بھاگ گئی۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

مرغا کہاں بیٹھا تھا؟

مرغا ایک درخت کی اونچی شاخ پہ بیٹھا تھا۔

درخت کے پاس سے کون گزرا؟

اتفاق سے ایک لومڑی درخت کے پاس سے گزری۔

لومڑی کے منھ میں پانی کیوں بھر آیا؟

درخت پہ موٹا تازہ مرغا دیکھ کر لومڑی کے منھ میں پانی بھر آیا۔

لومڑی نے مرغے کو کیا خبر سنائی؟

لومڑی نے مرغے سے کہا کہ کیا تم ایک اچھی خبر سنی ہے کہ جنگل کے سبھی جانوروں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سب آپس میں مل جل کر رہا کریں گے۔اس لیے اب تمھیں مجھ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مرغے نے لومڑی کو کیسے ڈرایا؟

مرغے نے کہا وہ دیکھو شکاری کتے بھی آ رہے ہیں اچھا ہوا یہ بھی آ گئے اب سب مل کر باتیں کریں گے۔ یوں شکاری کتوں کا نام سن کر لومڑی سٹپٹا گئی اور ڈر کر بھاگ گئی۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

سے ، پر ، کی ، کر ، نے

  • درخت پر ایک موٹا تازہ مرغا نظر آیا۔
  • مگر اسے نیچے بلانے کی کیا ترکیب کی جائے۔
  • وہ تھوڑی دیر سوچ کر مرغے سے بولی۔
  • مرغے نے جواب دیا۔
  • اب سب مل کر باتیں کریں گے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

کون = ک + و + ن
خبر = خ + ب + ر
مرغا = م + ر + غ + ا
لومڑی = ل + و + م + ڑ + ی
ضرورت = ض + ر + و + ر + ت

حصہ ‘الف’اور ‘ب’کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
کوّا کاؤں کاؤں
کبوتر غٹر غوں
مرغا ککڑوں کوں
چڑیا چیٖں چیٖں
طوطا ٹیں ٹیں
کوئل کوکو

مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں میں ‘وں’ ملا کر لکھیے۔

ضرورت ضرورتوں
درخت درختوں
آواز آوازوں
بندر بندروں
بات باتوں
شاخ شاخوں
جنگل جنگلوں

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

ش + ا + خ = شاخ
د + ر + خ + ت = درخت
ش + ک + ا + ر = شکار
ف + ے + ص + ل + ہ = فیصلہ
ت + ر + ک + ی + ب = ترکیب

خوش خط لکھیے۔

نظر ، خبر ، مزاج ، شکاری ، اتفاق۔