سبق: کمپیوٹر ، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر17: مضمون
  • سبق کا نام: کمپیوٹر

خلاصہ سبق: کمپیوٹر

اس سبق میں کمپیوٹر کے بارے میں ابتدائی معلومات کو بیان کیا گیا ہے۔ آج سکول میں پرنسپل صاحب نے خوشخبری دی کہ آپ کے لیے ایک نیا کمرہ تیار کیا گیا ہے۔ اب آپ کو ایک نئے انداز سے پڑھنے کا موقع ملے گا۔آپ جانتے ہیں کہ یہ نیا کمرہ کمپیوٹر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

سب بچوں کو باری باری ان کی کلاس ٹیچرز کے ساتھ اس کمرے میں جانے کا موقع ملا۔ کمپیوٹر لیب کے باہر کمپیوٹر لیب کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ” جوتے باہر ہی اتاریے”۔ بچے جوتے اتار کر اندر داخل ہوئے جس سے میڈم بہت خوش ہوئیں۔

انہوں نے بچوں سے کمپیوٹر لیب کے بارے میں پوچھا۔ بچوں نے میڈم کو بتایا کہ کمپیوٹر رکھنے کے کمرے کو کمپیوٹر لیب کہتے ہیں۔ اس کے بعد میڈم نے ان بچوں کو بتایا کہ انسانی دماغ کی طرح سے کمپیوٹر کا بھی دماغ ہے جسے سی ۔ پی ۔ کہتے ہیں ۔ کمپیوٹر کے چار حصے ہوتے ہیں۔لیکن کمپیوٹر خود کچھ نہیں کر سکتا جب تک کہ اس میں معلومات داخل نہ کی جائیں۔کمپیوٹر سے بہت سے کام کیے جاسکتے ہیں۔

اس کی مدد سے اردو ، ہندی ، انگریزی ، حساب ، سائنس ، اور سماجی علوم وغیرہ سبھی مضامین پڑھے جاسکتے ہیں۔کمپیوٹر کے ذریعے آپ بہت سے کھیل بھی کھیل سکتے ہیں اور دنیا بھر کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔کمپیوٹر کے بارے میں جان کرسب بچے بہت خوش ہوئے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

پرنسپل صاحب نے کیا خوشخبری دی؟

پرنسپل صاحب نے خوشخبری دی کہ آپ کے لیے ایک نیا کمرہ تیار کیا گیا ہے۔ اب آپ کو ایک نئے انداز سے پڑھنے کا موقع ملے گا۔آپ جانتے ہیں کہ یہ نیا کمرہ کمپیوٹر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کمپیوٹر لیب کے باہر کیا لکھا تھا؟

کمپیوٹر لیب کے باہر کمپیوٹر لیب کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ” جوتے باہر ہی اتاریے” ۔

کمپیوٹر کے دماغ کو کیا کہتے ہیں؟

کمپیوٹر کے دماغ کو سی ۔ پی ۔ یو کہتے ہیں۔

کمپیوٹر سے کیا کیا کام لیے جاتے ہیں؟

کمپیوٹر سے بہت سے کام کیے جاسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے اردو ، ہندی ، انگریزی ، حساب ، سائنس ، اور سماجی علوم وغیرہ سبھی مضامین پڑھے جاسکتے ہیں۔کمپیوٹر کے ذریعے آپ بہت سے کھیل بھی کھیل سکتے ہیں اور دنیا بھر کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

کمپیوٹر کے بارے میں جان کر بچے کیوں خوش ہوئے؟

کیوں کہ بچوں کو اس کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں اور انھیں کمپیوٹر لیب میں جانے کا شوق اور انتظار بھی تھا۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

معلومات ، کمپیوٹر روم ، خوش ، چار ، کھیل۔

  • سبھی کو کمپیوٹر روم میں جانے کا بڑا شوق اور انتظار تھا۔
  • کمپیوٹر کے چار حصے ہوتے ہیں۔
  • کمپیوٹر خود کچھ نہیں کر سکتا جب تک کہ اس میں معلومات داخل نہ کی جائیں۔
  • کمپیوٹر کے ذریعے آپ بہت سے کھیل بھی کھیل سکتے ہیں۔
  • کمپیوٹر کے بارے میں جان کر بچے بہت خوش ہوئے۔

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

د + م + ا + غ = دماغ
ا + س + ک + و + ل = اسکول
م + ض + م + و + ن = مضمون
ک + م + پ + ی + و + ٹ + ر = کمپیوٹر
م + ع + ل + و + م + ا + ت = معلومات

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے۔

ماؤس ، سی۔ پی۔ یو ، کی بورڈ ، کمپیوٹر۔

سبق میں لفظ “خوش خبری” آیا ہے۔ اس کے معنی ہیں اچھی خبر۔ اسی طرح نیچے دیے ہوئے لفظوں سے پہلے خوش لگا کر لفظ بنائیے۔

  • خوش دلی خوش مزاجی
  • خوش قسمتی خوش حالی

آپ نے اس سبق میں پڑھا ہے نیا کمرہ، اسی طرح ‘ نیا ‘ لگا کر کچھ چیزوں کے نام لکھیے۔

نیا کمرہ ، نیا گھر ، نیا لباس ، نیا بستہ ، نیا موبائل ، نیا موٹر سائیکل وغیرہ ۔

سبق میں لفظ پرنسپل صاحب آیا ہے۔ اسی طرح نیچے دیے ہوئے لفظوں کے آگے ‘صاحب’ لگا کر لکھیے۔

  • والد صاحب ، ڈاکٹر صاحب
  • بھائی صاحب ، ماسٹر صاحب

خوش خط لکھیے۔

پرنسپل ، کمپیوٹر ، انتظار ، معلومات ، مضمون۔