سبق: نیکی کا خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر05: کہانی
  • سبق کا نام: نیکی

خلاصہ سبق: نیکی

ایک تھے میاں پمی اور ایک تھی ان کی آپا۔میاں پمی اپنی آپا کو اپّی کہا کرتے تھے۔ایک دن شام کو دونوں سیر کے لیے نکلے۔پمی اور آپی کو سڑک پر ایک بٹوا گرا ہوا ملا۔کھولا تو اس میں پچاس روپے کا نوٹ تھا۔ دونوں بہت خوش ہوئے۔ پمی

بولا وہ گیند لے گا اس کی آپا کچھ کہنے والی تھی کہ سامنے سے ایک لڑکا آتا دکھائی دیا۔لڑکا کچھ پریشان دکھائی دیا۔جب پمی کی آپا نے اس کی پریشانی کی وجہ پوچھی تو لڑکا بولا جی ! میں بہت غریب ہوں۔ میری امی سلائی کا کام کرتی ہیں۔میرا بٹوا کھو گیا جس میں پچاس روپے تھے۔ ان پیسوں سے مجھے بازار سے آٹا ،دال اور مسالا لانے کے علاوہ سکول کی فیس ادا کرنی تھی۔

پمی کی آپا نے اسے بٹو دکھا کر پوچھا کہ یہ تمھارا تو نہیں۔بٹوا دیکھ کر لڑکا اچھل پڑا۔بولا یہ میرا بٹوا ہے۔ کھولا تو اس میں پچاس روپے بھی موجود تھے وہ بہت خوش ہوا۔پمی اور اس کی آپا نے گھر آ کر سب کو آج کی سیر کا حال سنایا۔ ان کے ابا جی بہت خوش ہوئے اور انھیں ان کی نیکی اور ایمانداری کے طور پر دونوں کو دس دس روپیے انعام دیے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

میاں پی اپنی آپا کو کیا کہتے تھے؟

میاں پمی اپنی آپا کو اپّی کہا کرتے تھے۔

پمی اور آپی کو سڑک پر کیا پڑا ہوا ملا ؟

پمی اور آپی کو سڑک پر ایک بٹوا گرا ہوا ملا۔

لڑکا پریشان کیوں تھا؟

لڑکے کا بٹوا کھو گیا تھا جس میں پچاس روپے تھے اس لیے وہ پریشان تھا۔

لڑکے کی امی کیا کام کرتی تھیں؟

لڑکے کی امی سلائی کا کام کرتی تھیں۔

بٹوے میں کتنے روپیے تھے؟

بٹوے میں پچاس روپے تھے۔

ابا جی نے کیوں انعام دیا؟

ابا جی ان کی ایمانداری اور اچھائی کے لیے انھیں انعام دیا۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے ۔

حال ، بٹوا ، سیر ، انعام ، سلائی، اُچھل۔

  • ایک دن شام کو دونوں سیر کے لیے نکلے ۔
  • سڑک پر ایک بٹوا پڑا پایا۔
  • میری امی سلائی کا کام کرتی ہیں۔
  • بٹوا دیکھ کر لڑکا اچھل پڑا۔
  • سب کو آج کی سیر کا حال سنایا۔
  • ابا جی نے دونوں کو دس دس روپیے انعام دیے۔

مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوۓ لفظوں میں ے ں ملا کر لکھیے۔

مثال : سڑک سڑکیں
گیند گیندوں
جیب جیبوں
دال دالیں
کتاب کتابیں

حصہ الف اورب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
دور پاس
نیکی بدی
صبح شام
لڑکا لڑکی
بہن بھائی
غریب امیر

نیچے دیے ہوۓ لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

فیس = ف + ی + س
بٹوا = ب + ٹ + و + ا
گیند = گ + ی + ن + د
انعام = ا +ن + ع + ا + م
مسالا = م + س+ا +ل + ا

حصہ الف اور ب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
بٹوا نوٹ
کپڑا سلائی مشین
گیند کھیل
فیس اسکول
نیکی ایمانداری
آٹا روٹی

جملوں کے سامنے ✅ یا ❎ کا نشان لگائیے۔

  • اپنی آپا کومیاں پھی امی کہا کرتے تھے۔❎
  • ایک دن شام کو دونوں سیر کے لیے نکلے۔✅
  • بٹوا کھول کر دیکھا تو اس میں نوٹ نہیں تھا۔❎
  • لڑکا بولا جی ! میں بہت غریب ہوں۔ میری امی سلائی کا کام کرتی ہیں۔✅
  • ابا جی نے سیر کا حال سنا تو بہت ناراض ہوۓ۔❎

سوچیے اور بتائیے۔

کن کھیلوں میں گیند کا استعمال ہوتا ہے؟

فٹ بال ، ہاکی ، کرکٹ ، ٹیبل ٹینس ، والی بال جیسی کھیلوں میں گیند کا استعمال ہوتا ہے۔

پانچ اور دس روپیے کے نوٹوں کے علاوہ اور کون کون سےنوٹ ہوتے ہیں؟

پانچ اور دس کے علاوہ سو روپے ، پچاس روپے ، پانچ سو روپے اور ہزار روپیہ جیسے نوٹ موجود ہیں۔

سلائی مشین کے علاوہ آپ کے گھر میں اور کون کون سی مشینیں ہیں؟

سلائی مشین کے علاوہ ہمارے گھر واشنگ مشین ، ڈرائیر مشین ، استری ، اوون ، فریج ، سینڈوچ میکر اور ہیئرسٹیٹنر جیسی مشینیں موجود ہیں۔

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے۔

بٹوا ، سلائی مشین ، نوٹ/ پچاس روپے ، اسکول۔

خوش خط لکھیے۔

بٹوا ، گیند، ڈھونڈنا، اچھلنا ، انعام۔