سبق: اچھا لڑکا، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے تیسری جماعت
  • سبق نمبر02: کہانی
  • سبق کا نام: اچھا لڑکا

خلاصہ سبق: اچھا لڑکا

سبق “اچھا لڑکا” میں دوسروں کی مدد کرنے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک سڑک کنارے نَل لگا ہوا تھا۔جہاں لوگ بالٹی اور گھڑے لیے پانی آنے کا انتظار کر رہے تھے۔آج نل میں پانی دیر سے آیا۔ جیسے ہی پانی آیا لوگ تیزی سے جھپٹ کر پانی بھرنے لگے۔

بوڑھی عورت بار بار نل تک پہنچنے کی کوشش کرتی۔ مگر پیچھے رہ جاتی۔وہ بہت پریشان دکھائی دے رہی تھی۔ قریب ہی ایک بچہ قاسم پانی کے انتظار میں کھڑا سب دیکھ رہا تھا۔قاسم نے اپنی باری آنے پر اپنا برتن بھر لیا اور آگے بڑھ کر اپنی بالٹی کا پانی بوڑھی عورت کی بالٹی میں ڈال دیا وہ خوش ہو کر قاسم کو دعائیں دینے لگیں اور اپنی بھری ہوئی بالٹی لے کر گھر کو چلی گئی۔ سچ ہے کہ دنیا میں وہی لوگ اچھے ہیں جو دوسروں کی مدد کرتے اور ان کے کام آتے ہیں۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

نَل کہاں لگا تھا؟

سڑک کنارے نَل لگا ہوا تھا۔

لوگ کس چیز کا انتظار کر رہے تھے؟

لوگ بالٹی اور گھڑے لیے پانی آنے کا انتظار کر رہے تھے۔

بوڑھی عورت بار بار کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

بوڑھی عورت بار بار نل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی۔

بوڑھی عورت نے قاسم کو دعائیں کیوں دیں؟

قاسم نے اپنی باری آنے پر اپنا برتن بھر لیا اور آگے بڑھ کر اپنی بالٹی کا پانی بوڑھی عورت کی بالٹی میں ڈال دیا وہ خوش ہو کر قاسم کو دعائیں دینے لگیں۔

دنیا میں اچھے لوگ کون ہوتے ہیں؟

دنیا میں اچھے لوگ وہ ہوتے ہیں جو دوسروں کے کام آتے ہیں۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ چن کر لکھیے۔

  • آج نل میں پانی دیر سے آیا۔
  • بوڑھی عورت اپنی بالٹی لیے کھڑی تھی۔
  • وہ بہت پریشان دکھائی دے رہی تھی۔
  • بوڑھی عورت بار بار نل تک پہنچنے کی کوشش کرتی۔
  • ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے۔

مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں کو بدل کر لکھیے۔

مثال: گھڑا گھڑے
کپڑا کپڑے
انڈا انڈے
مرغا مرغے
لڑکا لڑکے
پودا پودے
جوتا جوتے

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے۔

ٹونٹی ، بالٹی ، گھڑا ، صراحی ، جگ۔

سوچیے اور بتایئے:

نل کے علاوہ پینے کا پانی ہمیں اور کہاں کہاں سے ملتا ہے؟

نل کے علاوہ ہم پینے کا پانی چشمے ، کنویں اور بجلی کی موٹر کے ذریعے زمین کے نیچے سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ہم دوسروں کی مدد کس کس طرح کر سکتے ہیں؟

ہم کسی بزرگ کو سڑک پار کروا کر ، کسی مجبور کو اپنی قطار میں جگہ دے کر ، کسی غریب کو مالی امداد دے کر اور بھوکے شخص کو کھانا وغیرہ کھلا کر کسی کی مدد کر سکتے ہیں۔

مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں میں ‘وں’ ملا کر لکھیے۔

مثال: سڑک سڑکوں
نل نلوں
عورت عورتوں
برتن برتنوں
گھر گھروں
لوگ لوگوں

خوش خط لکھیے۔

سڑک ، جھپٹ ، پیچھے ، قاسم ، دعائیں۔