سبق: چڑیا اور پودے کی کہانی، خلاصہ، سوالات و جوابات

0

کتاب” ابتدائی اردو” برائے چوتھی جماعت
سبق نمبر02:کہانی
سبق کا نام: چڑیا اور پودے کی کہانی

خلاصہ سبق: چڑیا اور پودے کی کہانی

سبق چڑیا اور پودے کی کہانی میں ایک چڑیا اور پودے کی دوستی دکھائی گئی ہے۔ شام کے ایک چڑیا ایک ننھے منے پودے پہ آ کر بیٹھ گئی۔پودے نے اسے کہا ارے ارے یہ کیا کرتی ہٹو ہٹو نہیں تو میں گرا۔ چڑیا کہنے لگی میں اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گئی تھی اس لیے وہ پریشان تھی میں نے سوچا کہ میں تمھاری ڈالی پر بیٹھ کر رات کاٹ لوں گی لیکن تم نے ڈانٹ دیا۔

اب اس اندھیرے میں، میں کہاں جاؤں، پودا کہنے لگا کہ تم میرے پاس بیٹھ جاؤ۔میں تمھیں اپنی ٹہنی پہ نہیں بٹھا سکتا کہ ابھی میں خود بہت نرم اور پتلا سا ہوں۔چڑیا پھدک کر اس کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ تمھارے پاس بیٹھ کر مجھے نیند نہیں آئے گی مجھے تو ٹہنی پر بیٹھ کر نیند آتی ہے۔میں اپنے پروں کق پھیلا کر اس میں اپنا منھ چھپا لیتی ہوں۔

پودے کہنے لگا کہ ایک بیچ زمین میں گرا پھر اسے مٹی نے دبا کیا اور وہ اس کے اندر پھلنے پھولنے لگا اور ایک ننھا منا سا پودا بن کر باہر نکلا ابھی ہوا ، پانی اور مٹی سے نشوونما پا رہا ہے وہ ننھا سا پودا میں ہوں لیکن جب میں بڑا ہو جاؤں گا۔ میری شاخیں پتیاں اور پھول کھلیں گے۔ مجھ پہ پھل لگیں گے جو لوگ توڑ توڑ کی کھائیں گے۔ تب تم میری شاخوں پہ آ کر رات گزار سکتی ہو۔

چڑیا کہنے لگی اس وقت مجھ سے اکڑ کہ بات مت کرنا۔پودا بولا جب میری شاخیں نکلیں گی اور پھل لگیں کہ اس وقت تو میں جھک جاؤں گا میں اکڑ کیسے سکتا ہوں۔میں سب کی خدمت کروں گا اور سب کے کام آؤں گا۔ یوں چڑیا نے اس پودے کے نیچے رات گزاری۔ پودے نے رات اسے بھیگنے سے بچایا۔ چڑیا صبح دوبارہ آنے کا کہہ کر اڑ گئی۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے۔

چڑیا پریشان کیوں تھی؟

چڑیا اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گئی تھی اس لیے وہ پریشان تھی۔

پودے نے چڑیا کو اپنی ٹہنیوں پہ بیٹھنے سے کیوں منع کیا؟

پودے نے چڑیا کو اپنی ٹہنیوں پہ بیٹھنے سے اس لیے منع کیا کہ وہ ابھی بہت چھوٹا تھا۔

چڑیا نے اپنے سونے کا ڈھنگ کیا بتایا؟

چڑیا نے بتایا کہ مجھے تو ٹہنی پر بیٹھ کر نیند آتی ہے۔

جب پودا پیڑ بن جاتا ہے تو دوسروں کے کس طرح کام آتا ہے؟

پودا پیڑ بن کر اپنے سائے، پھولوں اورپھلوں کی مدد سے دوسروں کی مدد کرتا ہے۔ یہ پرندوں کو اپنے اوپر رہنے کو ٹھکانا مہیا کرتا ہے۔

خالی جگہوں کو نیچے لکھے ہوئے صحیح لفظوں سے بھریے.

بیج ، ڈالی ، پودے ، ٹہنی ، پتیاں

  • ایک چڑیا ایک ننھے پودے پر اکر بیٹھ گئی۔
  • میں تمھاری ڈالی پر بیٹھ کر رات کاٹ لوں گی۔
  • میں تم کو اپنی ٹہنی پر کیسے بٹھا سکتا ہوں۔
  • تھوڑے دنوں پہلے کی بات ہے کہ ایک بیج زمین پر گرا۔
  • میرے اندر سے بہت سی ہری ہری پتیاں نکل آئیں گی۔

ان لفظوں سے جملے بنائیے اور خالی جگہوں میں لکھیے۔

رات رات کو آسمان پہ تارے چمکتے ہیں۔
پھول باغ میں رنگ برنگے پھول کھلے تھے۔
صبح صبح اٹھنا اچھی عادت ہے۔
ٹہنی ٹہنی ہوا سے لہلہا رہی تھی۔
ہوا آج تیز ہوا چل رہی تھی۔

نیچے دی گئی تصویروں کو دیکھ کر واحد اور جمع لکھیے۔

چڑیا چڑیوں
درخت درختوں
پتّا پتّے
سیب سیبوں
ٹہنی ٹہنیوں
پر پروں
پھول پھولوں
قطرہ قطروں

املا درست کرکے لکھیے۔

سبح صبح
کھدمت خدمت
داوت دعوت
ناراز ناراض
فر پھر
روجانہ روزانہ

نیچے لکھے ہوئے جملوں میں رنگین لفظوں کے متضاد خالی جگہوں میں لکھیے۔

  • شام کا وقت تھا۔
  • صبح کا وقت تھا۔
  • پودے نے اسے اداس دیکھا۔
  • پودے نے اسے خوش دیکھا۔
  • مجھے تو یہ سوچ کہ رونا آ رہا ہے۔
  • مجھے تو یہ سوچ کہ ہسنا آ رہا ہے۔
  • اس اندھیرے میں کہاں جاؤں۔
  • اس روشنی میں کہاں جاؤں۔
  • میں تو خود چھوٹا سا ہوں۔
  • میں تو خود بڑا سا ہوں۔
  • بی چڑیا! تم بہت اچھی ہو۔
  • بی چڑیا! تم بہت بری ہو۔
  • اب روزانہ بڑھ رہا ہوں۔
  • اب روزانہ گھٹ رہا ہوں۔
  • چڑیا نے پودے کے نیچے رات گزاری۔
  • چڑیا نے پودے کے اوپر رات گزاری۔
  • کس نے کس سے کہا۔
  • ارے ارے یہ کیا کرتی ہٹو ہٹو نہیں تو میں گرا۔
  • پودے نے چڑیا سے کہا۔
  • میں نے سوچا کہ میں تمھاری ڈالی پر بیٹھ کر رات کاٹ لوں گی لیکن تم نے ڈانٹ دیا۔
  • چڑیا نے پودے سے کہا۔
  • تم اداس مت ہو آؤ میرے پاس آکر بیٹھ جاؤ۔
  • پودے نے چڑیا سے کہا۔
  • بی چڑیا تم بہت اچھی ہو آؤ میرے پاس بیٹھ کر سو جاؤ۔
  • پودے نے چڑیا سے کہا۔
  • تمھارے پاس بیٹھ کر مجھے نیند نہیں آئے گی مجھے تو ٹہنی پر بیٹھ کر نیند آتی ہے۔
  • چڑیا نے پودے سے کہا۔

نیچے دی ہوئی تصویروں پر تین تین جملے لکھیے۔

پودا:
پودا اگانے کے لیے ہم زمین میں بیج دباتے ہیں۔
پودے کی خوبصورت اور ننھی منی کونپلیں پھوٹتی ہیں۔
پودا بڑا ہو کر درخت بنتا ہے۔
چڑیا:
چڑیا ایک چھوٹا سا پرندہ ہے۔
چڑیا دانہ دنکا اور کیڑے مکوڑے کھاتی ہے۔
چڑیا درخت پر اپنا گھونسلا بناتی ہے۔

نیچے بنی ہوئی تصویروں کے سامنے خالی جگہوں میں ان کے نام لکھیے۔

  • چیتا🐆
  • خرگوش🐇
  • زرافہ🦒
  • ریچھ🦍
  • گینڈا🦏
  • ہاتھی🐘
  • شیر🦁
  • 🐺 بھیڑیا
  • ہرن🦌
  • لومڑی🦝