سبق: عقل مند مچھیرا خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے چوتھی جماعت
  • سبق نمبر16: ڈراما
  • سبق کا نام:عقل مند مچھیرا

خلاصہ سبق:عقل مند مچھیرا

سبق “عقل مند مچھیرا” ایک ڈراما ہے جس میں ایک مچھیرے کی عقل مندی کو پیش کیا گیا ہے ۔ اس ڈرامے کے اہم کردار ، بادشاہ ، وزیراعظم ، مچھیرا ، داروغہ اور جلاد ہیں۔

کہانی کا آغاز بادشاہ کے کردار سے ہوتا ہے جو وزیراعظم سے شاہی دعوت کے انتظامات کے بارے میں جانتا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے مگر دعوت کے لیے مچھلی کا انتظام نہیں ہو سکا ہے۔ دودن سے سمند ر میں سخت طوفان آیا ہوا تھا جس کی وجہ سے کوئی مچھلی نہیں مل پا سکا ہے۔

بادشاہ نے حکم دیا کہ دعوت کے لیے مچھلی کا ہونا ضروری ہے کہ یہ شاہی دعوت ہے اور لوگ کیا کہیں گے۔وزیراعظم نے اعلان کروایا کہ جو بھی شاہی دعوت کے کیے عمدہ اور تازہ مچھلی لائے گا منھ مانگا انعام پائے گا۔بادشاہ کو افسوس ہو رہا تھا کہ بغیر مچھلی بھی بھلا کوئی دعوت ہو گی۔

اتنے میں داروغہ نے بادشاہ کو خوشخبری سنائی کہ ابھی ابھی ایک مچھیرا تازہ مچھلی لے کر آیا ہے۔اور اس کے اندر آنے کی اجازت چاہی۔ مچھیرا بادشاہ کے حضور حاضر ہوا تو بادشاہ مچھلی دیکھ کر بہت خوش ہوا اور مچھیرے سے پوچھا کہ اس مچھلی کی کیا قیمت ہے۔ مچھیرا کہنے لگا کہ ان داتا اس مچھلی کی قیمت صرف سو کوڑے۔

بادشاہ اور وزیر دونوں یہ سن کر حیران ہوئے لیکن مچھیرا اسی بات پہ بضد تھا۔ آ خر بادشاہ کو اپنی زبان کا پاس رکھنا تھا اس نے حکم دیا کہ جلاد کو حاضر کیا جائے مگر کوڑے دھیرے دھیرےلگائے جائیں تاکہ مچھیرے کو چوٹ نہ لگے۔

جلاد آیا اور اس نے کوڑے مارنے شروع کیے جیسے ہی پچاس کوڑے مکمل ہوئے تو مچھیرا بولا بھائی جلاد ذرا ٹھہرو میرا ایک اور ساتھی ہے۔ باقی کوڑے اس کے حصے کے ہیں۔ بادشاہ یہ سن کر ہنسا کہ اس کے ساتھ کوئی اور بے وقوف بھی ہے۔

مچھیرے نے بتایا کہ وہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ اس محل کا دربان ہے کیونکہ دربان نے مچھیرے کو محل میں داخل ہونے سے روکا اور اس شرط پہ آنے دیا کہ جو بھی انعام ملے وہ آدھا اسے دے گا۔بادشاہ نے اسی وقت دربان کو اپنے حضور حاضر کرکے نہ صرف سو کوڑوں کا حکم دیا بلکہ اسے نوکری سے بھی نکال دیا اور مچھیرے کی عقل مندی سے خوش ہو کر اسے انعام کے طور پہ اشرفیوں کی تھیلی دی۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے۔

دعوت کے لیے مچھلی کیوں نہیں مل سکی؟

دو دن سے سمند ر میں سخت طوفان آیا ہوا تھا جس کی وجہ سے کوئی مچھلی نہیں مل پا رہی تھی۔

داروغہ نے بادشاہ کو کیا خوش خبری سنائی ؟

داروغہ نے بادشاہ کو خوشخبری سنائی کہ ابھی ابھی ایک مچھیرا تازہ مچھلی لے کر آیا ہے۔

وزیر اعظم نے مچھلی حاصل کرنے کے لیے کیا اعلان کیا ؟

وزیراعظم نے اعلان کروایا کہ جو بھی شاہی دعوت کے کیے عمدہ اور تازہ مچھلی لائے گا منھ مانگا انعام پائے گا۔

دربان کو سزا کیوں ملی؟

دربان نے مچھیرے کو محل میں داخل ہونے سے روکا اور اس شرط پہ آنے دیا کہ جو بھی انعام ملے وہ آدھا اسے دے گا۔

مچھیرے نے مچھلی کی کیا قیمت مانگی؟

مچھیرے نے مچھلی کی قیمت صرف سو کوڑے مانگی۔

بادشاہ نے مچھیرے کو انعام میں کیا دیا؟

بادشاہ نے اول تو مچھیرے کو اس کی خواہش کے مطابق پچاس کوڑے لگوائے اور بعد میں انعام کے طور پہ اشرفیوں کی تھیلی دی۔

نیچے دیے ہوئے محاوروں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

جان کی امان پانا جان بخشی کی درخواست وزیر نے بادشاہ سلامت سے کہا جان کی امان پاؤ تو کچھ عرض کروں۔
عقل ماری جانا ناسمجھی کی باتیں کرنا وزیر نے بادشاہ سے کہا کہ لگتا ہے آپ کے ڈر سے اس مچھیرے کی عقل ماری گئی ہے۔
تھر تھر کانپنا خوفزدہ ہونا سزا کے خوف سے احمد تھر تھر کانپنے لگا۔

اس سبق میں لفظ ” بے ایمان‘ دولفظوں ‘ بے اور ایمان سے مل کر بنا ہے۔ اسی طرح بے لگا کر چھے الفاظ لکھیے :

بے دین ، بے باک ، بے غیرت ، بے بنیاد ، بے عزت ، بے اولاد ،بے شرم۔

پڑھیے، سمجھیے اورلکھیے :

  • دو دن سے سمندر میں سخت طوفان آیا ہوا ہے۔
  • میں نے چاروں طرف سپاہیوں کو بھیجا ہے۔
  • تازہ مچھلی دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

ان جملوں میں آیا ہوا ہے ” بھیجا ہے ، خوش ہوئے بطور’ فعل ماضی‘ استعمال ہوئے ہیں، جن سے گزرے ہوئے زمانے کا پتہ چلتا ہے۔گزرے ہوئے زمانے کو ماضی کہتے ہیں۔

نیچے دیے گئے جملوں سے فعل ماضی‘ چن کر خالی جگہ میں لکھیے:

دعوت کے لیے مچھلی نہیں مل سکی۔ نہیں مل سکی
ابھی تک کوئی نہیں آیا۔ نہیں آیا
ساری مچھلیاں سمندر کی تہہ میں جا چھپی ہیں۔ جا چھپی ہیں

ہر تصویر کے آگے اس شخص کے کیے ہوئے دو دو جملے لکھیے :

بادشاہ: کیا ساری مچھلیاں سمندر کی تہہ میں جا چھپی ہیں۔
وزیر: میں نے چاروں طرف سپاہیوں کو بھیجا ہے ۔
مچھیرا: ان داتا اس مچھلی کی قیمت صرف سو کوڑے۔
بادشاہ: یہ تو عجب آدمی ہے بہر حال ہمیں اپنا وعدہ پورا کرنا ہے۔ جلاد کو حاضر کیا جائے مگر کوڑے دھیرے دھیرےلگائے جائیں تاکہ مچھیرے کو چوٹ نہ لگے۔
وزیر: داروغہ سے۔جلاد کو حاضر کیا جائے۔
مچھیرا: بھائی جلاد ذرا ٹھہرو میرا ایک اور ساتھی ہے۔ باقی کوڑے اس کے حصے کے ہیں۔

نیچے دیے ہوئے جمع لفظوں کے واحد لکھیے۔

انتظامات انتظام
اعلانات اعلان
انعامات انعام
خدمات خدمت
معلومات معلوم
خیالات خیال
خطابات خطاب

خوش خط لکھیے :

وزیراعظم ، دروغہ ، عالی جاہ ، عجیب ، حضور۔