Back to: Shahryar Urdu Poetry | Biography
0
- ہوا چلے ورق آرزو پلٹ جائے
- طلوع ہو کوئی چہرا تو دھند چھٹ جائے
- یہی ہے وقت کہ خوابوں کے بادباں کھولو
- کہیں نہ پھر سے ندی آنسوؤں کی گھٹ جائے
- بلندیوں کی ہوس ہی زمین پر لائی
- کہو فلک سے کہ اب راستے سے ہٹ جائے
- گرفت ڈھیلی کرو وقت کو گزارنے دو
- کہ ڈور پھر نہ کہیں ساعتوں کی کٹ جائے
- اسی لیے نہیں ہوتے ہیں ہم کہ دنیا میں
- شب فراق کی سوغات سب میں بٹ جائے