Two Lines Sad Poetry In Urdu

شاعری سے مراد انسان کے جذبات کا بہترین الفاظ میں اظہارِ خیال ہے۔دنیا میں جو کچھ رونق اور چہل پہل ہے وہ انہی جذبات کی بدولت ہے۔فطرت کی فیاضیوں نے شعر سے مزہ لینے کی صلاحیت ہر دل کو عطا کی ہے مگر بعض لوگ اس عطیہ الہی سے کبھی کام نہیں لیتے اور ان کو اس ناقدری کی سزا بھی ملتی ہے۔ ان سے یہ صلاحیت چھن جاتی ہے اور ان کی روحانی مسرتوں کا ایک بہت بڑا چشمہ خشک ہو جاتا ہے۔ امریکہ کے ایک مشہور ماہر نفسیات پروفیسر جیمز کے مطابق ہر شخص کو کم سے کم دس منٹ روز شعر و شاعری کے لیے وقف کر دینے چاہیے تاکہ ان کے جذبات مردا نہ ہونے پائیں۔ اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم اردو کے کچھ بہترین عشقیہ اشعار کا یہ کورس آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کو ہمارا یہ کورس بہت پسند آئے گا۔