Back to: اِندرؔ سرازی
Advertisement
Advertisement
دل سے دل کا رشتہ ہوگا پورا جب یہ سپنا ہوگا ہر سو نکھرا نکھرا ہوگا بادل جب بھی برسا ہوگا ساون کی اس رم جھم میں وہ سر سے پا تک بھیگا ہوگا اور تو یاد نہیں پر ہم نے عشق میں دھوکا کھایا ہوگا مجھ کو چھوڑ کے جانے والے بعد میں تو بھی رویا ہو گا اتنا تو یہ سوچا ہوتا تیرے بعد مرا کیا ہوگا اک دل ہے بس میرا اپنا پر جانے کل کس کا ہوگا گھر اوروں کے جلانے والے تیرا گھر بھی اجڑا ہوگا ساری رات تڑپ کے اِندرؔ روتے روتے سویا ہوگا |
Advertisement