کیا ہوا؟ کچھ نہیں

0
کیا ہوا؟ کچھ نہیں
سچ بتا کچھ نہیں

عشق ہے آپ سے
کیا کہا؟ کچھ نہیں

فالتو بے شمار
کام کا کچھ نہیں

عشق کا تاپ ہے
عارضہ کچھ نہیں

بن ترے زندگی
بول نا! کچھ نہیں

عادتاً ہوں خفا
پر گلا کچھ نہیں

عشق کے کھیل میں
فائدہ کچھ نہیں

تم سے اک کام تھا
بول نا! کچھ نہیں