Back to: فیضان رضا
0
| بات کو تولتے نہیں ہیں لوگ سوچ کر بولتے نہیں ہیں لوگ |
| توڑ نے پر سبھی ہیں آمادہ ٹوٹا دل جوڑتے نہیں ہیں لوگ |
| نیک نیتی کی کر کے تاویلیں کار بد چھوڑتے نہیں ہیں لوگ |
| عشق کی راہ چھوڑ دی میں نے مجھکو اب کوستے نہیں ہیں لوگ |
| جھوٹ پر جھوٹ بولتا ہے وہ کیوں زباں روکتے نہیں ہیں لوگ |
| راہ اغیار پر رضا ہے مگر راہ خود کھوجتے نہیں ہیں لوگ |
| فکر کی کوئی حد نہیں فیضان پھر بھی کیوں سوچتے نہیں ہیں لوگ |