کمپیوٹر پر ایک مضمون | Essay On Computer In Urdu

0

کمپیوٹر کے لفظی معنی ہیں ‘حساب کرنے والا‘ لیکن اس کا کام صرف حساب کتاب کرنا ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی الیکٹرانک مشین ہے جو الفاظ اور ہندسوں کی شکل میں بجلی کی طرح تیز رفتاری سے بہت کم وقت میں ہمارے سامنے مطلوبہ معلومات پیش کردیتی ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ ایک ایسا آلہ ہے جو معلومات کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بھی کر لیتاہے تاکہ وقت ضرورت کام آئے۔

کمپیوٹر آج کے دور میں زندگی کا ایک اہم ترین حصہ بن گیا ہے۔تعجب نہیں کہ عنقریب کمپیوٹر سے ناواقف لوگوں کو کمتر سمجھا جانے لگے گا۔کمپیوٹر کی تازہ ترین ایجاد نے لوگوں کو اس حد تک حیرت میں ڈال دیا ہے کہ لوگ اسے جادوئی مشین کہتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ کمپیوٹر کا موجد ‘اباکس‘ ہے۔لیکن اس آلہ کو مکمل شکل دینے والا امریکہ کا “ہارڈائن” نامی شخص ہے۔اوچ کمپیوٹر سے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، صنعتی اداروں، جنگی مہموں اور ہر بڑے دفاتر میں کام لیا جا رہا ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ کمپیوٹر ایک انتہائی پیچیدہ مشین ہے حالانکہ ایسی بات نہیں ہے۔کمپیوٹر بے جان، بے حرکت اور سادہ سی مشین ہیں۔پرائمری اسکول کا طالب علم بھی اسے استعمال کر سکتا ہے،کمپیوٹر ایک ایسا ذہن ہے جس کا حافظہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔درمیانہ سائز کا کمپیوٹر ایک سیکنڈ میں دس لاکھ احکمات پر عمل کرتا ہے جبکہ ایک ذہن اور تندرست آدمی کو ان کاموں کے کرنے میں ایک سال سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔کمپیوٹر تین طرح کے ہوتے ہیں۔

(١) مین فریم
(٢) منی کمپیوٹر
(٣) مائیکرو کمپیوٹر

آج کے سائنسی دور میں کمپیوٹر بہت سے کام انجام دیتا ہے مثلا تعلیم دینے،پیغام رسانی کرنے،عمارتوں کا نقشہ بنانے،امراض کا پتا لگانے،کتابوں کے ترجمے اور کتابت کرنے،ریڈیو، ٹیلی فون، ٹیلی وژن، ریل گاڑیوں اور ہوائی جہاز وغیرہ کے چلانے کے کام کو انجام دیتا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ کمپیوٹر چند سالوں میں ہمارے سب ہی کاموں کو انجام دینے لگے گا۔ہمیں اپنے گھر میں ملازم رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔لیکن یہ یاد ہے کہ یہ عجوبہ کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر جائے ہر زمانہ میں اس کو حکم دینے یا اس سے کام لینے کے لیے انسان کی ہی ضرورت ہوگی۔یہ حقیقت ہے کہ کمپیوٹر کی وجہ سے بے روزگار لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن اس کی مقبولیت اور اہمیت سے کوئی انکار بھی نہیں کرسکتا ہے۔

کمپیوٹر کو طرح طرح کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کوئ اسے تحقیقی کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے تو کوئی کاروبار کے لیے۔کوئی اسے حساب کتاب کے لیے استعمال کرتا ہے تو کوئی ڈیزائننگ کے لیے۔کوئی اس سے ڈی ٹی پی کا کام کرتا ہے تو کوئی اس پر انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر کی جانکاری حاصل کرتا ہے۔موجودہ دور میں تو اس سے ٹی وی اور ویڈیو گیمز کی طرح بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ایک چھوٹی سی الیکٹرانک مشین میں بے انتہا خصوصیات چھپی ہوئی ہے۔بس انسان میں کتنی صلاحیت ہے اور وہ اس سے کیا کام نکال سکتا ہے یہ اس پر منحصر کرتا ہے۔اتنے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت والی یہ مشین ایک جادو کے پٹارے کی مانند ہے جس کو ہر طرح کے کاموں کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

موجودہ تیز رفتار دور میں ہر مسئلے یا مشکل کا فوری طور پر حل ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔بعض کاموں میں بہت سے مشکل حسابات کرنے ہوتے ہیں اور بعض لوگوں کو معلومات کا ذخیرہ مستقبل میں استعمال کرنے کے لئے محفوظ کرنا ہوتا ہے۔کمپیوٹر نہایت تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔اس کا دماغ یعنی سی۔ پی۔ یو ایک سیکنڈ میں دس ملین یعنی ایک کروڑ حروف ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل کر سکتا ہے اور ایک سیکنڈ میں ریاضی کے تین ملین یعنی 30 لاکھ سوالات حل کر سکتا ہے۔وہ بڑی مقدار میں معلومات اور تفصیلات مستقبل میں استعمال کے لیے اپنی یاداشت میں محفوظ بھی رکھ سکتا ہے۔تیز رفتاری کمپیوٹر کی سب سے بڑی خوبی ہے۔

ہر مسلے کا ہل فوری اور غلطیوں سے پاک ہونا ضروری ہوتا ہے۔کمپیوٹر کیونکہ مشین ہے اس لیے وہ وہی کام انجام دیتا ہے جس کی اسے ہدایت دی گئی ہو۔کمپیوٹر اپنے طور پر کوئی غلطی سر انجام نہیں دیتا۔اگر کمپیوٹر ہمیں غلط جواب یا اطلاع دیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اسے غلط معلومات یا ہدایات بہم پہنچائی گئی ہیں۔ورنہ کمپیوٹر کسی بھی صورت میں غلط اطلاع نہیں دے گا۔

کمپیوٹر کو ایک فہرست کے تحت ہدایات دی جاسکتی ہیں۔اگر ہدایات ایک مرتبہ مرتب کرکے کمپیوٹر میں فیڈ کر دی جائیں تو وہ خودبخود آپ کی ہدایت پر بغیر کسی مدد کے عمل کر سکتا ہے۔مثال کے طور پر آپ تین الگ الگ فائلوں کو پرنٹ کرنا چاہتے ہیں۔آپ ایک بار میں ہی تینوں کو پرنٹ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔کمپیوٹر سے منسلک پرنٹر فہرست کے مطابق پرنٹ کرے گا۔


کمپیوٹر بغیر آرام کئے ہوئے ایک لمبے وقت تک ایک ہی کام کو بار بار دہرا سکتا ہے۔نہ ہی اس کا موڈ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی یہ تھکتا ہے اور نہ ہی یہ بورر ہوتا ہے۔کمپیوٹر چونکہ ایک مشین ہے اس لیے وہ کوئی شکایت بھی نہیں کرتی۔اس لیے اس لیے diligence کمپیوٹر کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

کمپیوٹر مختلف جگہوں پر متعدد مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔موجودہ دور میں کمپیوٹر کا استعمال مختلف میدانوں میں کیا جانے لگا ہے۔مین مثلاً سائنس،تعلیمات،ریسرچ،فائننس،دفاتر وغیرہ۔ کیونکہ کمپیوٹر بیک وقت متعدد کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے اسے versatile ہمہ گیر مشین کہا جاتا ہے۔