طیب عزیز خان محمودی کے نوٹس

نام: طیب عزیز خان محمودی
والد: مولانا محمود عالم قاسمی
والدہ: رجیہ سلطانہ
بھائی: ہم تین بھائی ہیں۔ بڑا بھائی گورنمنٹ ٹیچر اور دوسرا بھائی ریلوے میں اسسٹنٹ ڈرائیور ہے۔
بہن: ایک بہن ہے وہ بھی گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹیچر ہے۔ وہ اپنے سسرال میں ہے۔
پیدائش : 15/06/1994 راجستھان کے چھوٹے سے شہر گنگاپور سیٹی ضلع سوائی مادھوپور میں ہوئی۔

ابتدائی تعلیم: گھر پر والد محترم سے ناظرہ قرآن پاک پڑھا۔ پھر الحمدللہ مکمل قرآن مجید حفظ مدرسہ دارالعلوم عثمانیہ گنگاپور سیٹی سے کیا اور عالم، فاضل و کتابت کی سند دارالعلوم آگرہ سے حاصل کرنے کے بعد یونک پبلک سینئر سیکنڈری سکول سے 10th 12th میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد کوٹہ یونیورسٹی (راجستھان) سے بھی الحمدللہ اردو سے B. A میں بھی امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔

دسویں اور بارہویں جماعت میں سنسکرت کی جگہ اردو لی جس کی وجہ سے علامہ اقبال، سر سید احمد خان، خواجہ حیدر علی آتش، امام الدین شیخ ناسخ، مرزا غالب، شیخ محمد ابراہیم ذوق، الطاف حسین حالی، میر تقی میر، محمد رفیع سودا، داغؔ دہلوی، نظیر اکبر آبادی، جوش ملیح آبادی، فیض احمد فیض، خواجہ میر درد، وغیرہ کو پڑھنے اور قریب سے جاننے کا موقع ملا۔ اس لئے میرے پسندیدہ شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال اور میر تقی میر ہیں۔ اور الحمد للہ میں 2017 سے مدرسہ دارالعلوم عثمانیہ میں ہی ملازمت کر رہا ہوں۔

مجھے لکھنے اور قرآن و حدیث کا اور دیگر اصناف کا مطالعہ کرنے کا شوق ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ یہ شوق مرتے دم تک قائم رہے۔ الحمدللہ میں نے کچھ مختصر داستانیں بھی لکھ رکھی ہیں جو انشاء اللّه اردو نوٹس کے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ بہت جلد منظر عام پر آئیگی۔

ہم “اردو نوٹس“کی طرف سے طیب عزیز خان محمودی صاحب کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنے لکھے ہوئے اردو مضامین اور نوٹس ہماری سائٹ پر شائع کروائے جو اردو ادب کے فروغ اور اردو کے طالب علموں کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوں گے۔
طیب عزیز خان محمودی کے نوٹس 1

نظموں کی تشریح