اعادہ ،سبق،۴،٣،٢،١

0

نوٹ : استاتذہ بچوں سے یہ مشق کروائیں اس مشق کے کرنے سے آموزشی ماحصل کی جانچ ہوگی۔

1. سوچیے اور بتایئے

١۔ حضرت محمد ﷺ سے پہلے عرب کی کیا حالت تھی ؟

حضرت محمد ﷺ سے پہلے عرب کی سرزمین جہالت ،عیاشی ، بے حیائی، فساد، جھوٹ، فریب اور ریاکاری میں ڈوبی ہوئی تھی ۔ اور لڑکیوں کو زندہ دفن کیا جاتا تھا۔

٢۔ انٹرنیٹ کی مختصر تعریف کیا ہے؟

ج۔ انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے، جس سے دنیا میں کروڑوں افراد براہِ راست آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

٣۔ شاعر دنیا کے لئے کیا چاہتا ہے؟

ج۔ شاعر دنیا کے لیے ایسی روشنی چاہتا ہے کہ جس سے ہر طرح کا اندھیرا ختم ہو جائے۔

۴۔ لیپ ٹاپ کیا ہوتا ہے؟

ج۔ لیپ ٹاپ ایک پرسنل کمپیوٹر ہوتا ہے جو ایک پرسنل پرنٹنگ پریس،ٹیلی فون، ریڈیو، پوسٹ آفس، ٹیلی ویژن اور لائبریری بن چکا ہے۔

اپنے ہیڈ ماسٹر کے نام دو دن کی رخصت کے لیے درخواست لکھیں۔

درخواست برائے رخصت، ضروری کام

بخدمت جناب ہیڈ ماسٹر صاحب (سکول کا نام)
جناب عالی!
گزارش خدمت یوں ہے کی نیازمند کو آج گھر میں نہایت ضروری کام ہے جس کے باعث میں سکول حاضر نہیں ہو سکتا۔
برائے مہربانی مجھے دو دن کی چھٹی رخصت عطا فرمائے۔
شکریہ!
عرض نیاز
طلب ِعلم کا نام
جماعت
دستخط والد صاحب ۔۔۔۔۔۔
مورخہ 14 جنوری2022

واحد کے جمع لکھیے

واحد جمع
رئیس رؤساء
امیر اُمرا
شاعر شعراء
غریب غُربا
ادیب ادبا
جاہل جہلاء

انٹرنیٹ یا ٹیلی ویژن پر دس جملے لکھیے۔

انٹرنیٹ

  • انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔
  • انٹرنیٹ سے دنیا میں کروڑوں افراد براہ راست آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
  • اس نیٹ ورک کی مدد سے ہم کسی بھی ایسے شخص سے رابطہ کر سکتے ہیں جو ہماری طرح اس نظام سے جڑا ہوا ہو۔
  • انٹرنیٹ کی مدد سے ہمارا موبائل فون یا لیپ ٹاپ اب ایک پرنٹنگ پریس ، ٹیلی فون، ریڈیو، پوسٹ آفس، ٹیلی ویژن اور لائبریری بن چکا ہے۔
  • انٹرنیٹ نے ہمارے فاصلے دور کیے ہیں اب ہم ایک کلک پر ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔
  • انٹرنیٹ کا آج پانچواں دور یعنی فائیو جی چل رہا ہے جس کی تیز رفتار نے ہمارا وقت بچایا ہے۔
  • انٹرنیٹ سے ہمیں دنیا بھر کی خبریں موصول ہوتی ہے۔
  • انٹرنیٹ کا اور ایک دلچسپ حصہ سماجی میڈیا یعنی سوشل میڈیا ہے۔جس کی مدد سے ہم الگ الگ لوگوں کے ساتھ ملتے ہیں اور الگ الگ معلومات حاصل کرتے ہیں۔
  • انٹرنیٹ کی مدد سے ہم آن لائن کاروبار کر سکتے ہیں اور پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔آج کرو نا کے دور میں اس کو ورک فرام ہوم کہتے ہیں۔

مثالوں کے ساتھ وضاحت کیجیے۔

اسم : کسی بھی چیز شخص یا جگہ وغیرہ کے نام کو ہم اسم کہتے ہیں مثلا ً کرسی ،ارشاد ،کشمیر وغرہ

فعل : کسی بھی کام کے کرنے یا ہونے کو فعل کہتے ہیں ۔ مثلا ًحامد کھانا کھا رہا ہے، شاہد سو رہا تھا وغیرہ۔

حرف : وہ لفظ جس کا خود کوئی مانے نہ ہو مگر جملوں کا مطلب واضع کرتا ہے۔ مثلاً کی، کو ، سے ، میں وغیرہ

کلمہ وہ لفظ جس کا کوئی معنی ہو اس کو کلمہ کہتے ہیں۔

جیسے سیر، چائے ،کھانا وغیرہ

مہمل: وہ لفظ ہوتا ہے جس کا کوئی معنی نہ ہو مگر کلمہ کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے۔

مثلاً سیر سپاٹا ، چاۓ واۓ،کھانا وانا وغیرہ۔