قلعہ باہو سوالات و جوابات

0

1: درج ذیل جملوں کے لیے سوالات بنا ئیے۔

سوال: قلعہ باہو کو کس نے بنوایا تھا اور اس کے ارد گرد کون سا قصبہ واقع ہے؟

قلعہ باہو کو راجا باہولوچن نے تعمیر کیا اور اس کے اردگرد باہو نگر کے نام سے ایک قصبہ آباد کیا۔

سوال: باہولوچن کے بعد کون حکمران بنا؟

باہو لوچن کی کوئی اولاد نہ تھی اس لئے ان کی وفات کے بعد ان کا چھوٹا بھائی جامبولوچن حکمران بنا۔

سوال: ریاستی حکومت نے قلعے کے باہر کیا تعمیر کیا؟

ریاستی حکومت نے قلعے کے باہر ایک شاندار باغ تعمیر کیا جو باغ باہو کے نام سے مشہور ہے۔

2: مثال دیکھ کر واحد کے مقابلے میں اس کے جمع الفاظ لکھیے۔

واحد جمع
لڑکی لڑکیاں
کرسی کرسیاں
بلی بلیاں
بکری بکریاں
گاڑی گاڑیاں
روٹی روٹیاں

3: دیے گئے مناسب لفظوں سے خالی جگہوں کو پر کیجیے۔

  • راجہ باہو لوچن کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی
  • 1893ء میں راجا کپوردیوکا انتقال ہوا۔
  • راجا گھمبیردیو ریاست باہو کا آخری حکمران تھا۔
  • حکومت نے قلعہ کے باہر ایک شاندار بھاگ لگوایا۔
  • وہ باغ باغ باہو کے نام سے مشہور ہیں۔

4: کالم ‘الف’ کالم ‘ب’ میں دیے گئے نامکمل جملے آپس میں مکمل کیجیے۔

اگنی گرب کی وفات کے بعد اس کا سب سے بڑا بیٹا باہو لوچن حکمران بنا۔
اس کے گردونواح میں باہونگر کے نام سے ایک قصبہ بھی آباد کیا۔
اگنی گرب نے اپنے اٹھارہ بیٹوں کی مدد سے اپنی سلطنت کو وسعت دی۔
حکومت نے قلعے کے باہر ایک شاندار باغ لگوایا ہے