سبق نمبر : ۸ : سدھ مہادیو

0

1: سوچیے اور بتائیے

سوال: سدّھ مہادیو کی کیا اہمیت ہے؟

ج: سدھ مہادیو صوبہ جموں کے اہم ترین تیرتھ استھانوں میں سے ایک ہے اور یہ آثار قدیمہ کے اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

سوال: اس گاؤں کا نام سدّھ مہادیو کیسے پڑا؟

ج: اس گاوں کا نام بھگوان شیو کے ایک پرم بھگت سدھایت کے نام پر پڑا۔

سوال:سدھایت کو کس ہتھیار سے مارا گیا؟

ج: سدھایت کو ترشول سے مارا گیا۔

سوال: بھگوان شِو کو پانے کے لئے دیوی اُما نے کیا کیا؟

ج: بھگوان شِیو کو پانے کے لئے دیوی اما نے بارہ برس تپسیا کی۔

سوال: ماں درگا کا مندر کس نے بنوایا تھا؟

ج: ماں درگا کا مندر چنینی کے راجہ کرن نے بنوایا تھا۔

2: مندرجہ ذیل الفاظ سے جملے بنائیے۔

تیرتھ سدھ مہادیو اہم ترین تیرتھ استھانوں میں سے ایک ہے۔
مقدس شیو مندر کو بہت ہی مقدس مانا جاتا ہے۔
کھنڈرات پرانی عمارات اب کھنڈرات میں بدل چکی ہے۔
بھیانک ظالم انسان ہمیشہ بھیانک موت مرتا ہے۔
سمادھی ہندومذہب میں مرنے کے بعد مرنے والے کی سمادھی بنائی جاتی ہے۔
یاتری کشمیر میں سال بھر یاتری گھومنے کے لیے آتے ہیں۔
مہلک کرونا ایک مہلک بیماری ہے۔

3: نیچے دیئے گئے سوالات کے جوابات ٹیبل میں سے تلاش کیجئے۔

سوال: سدھ مہادیو کس صوبے میں واقع ہے؟

ج: سدھ مہادیو جموں صوبے میں واقع ہے۔

سوال: ہماری ریاست کا نام کیا ہے؟

ج: ہماری ریاست کا نام جموں کشمیر ہے۔

سوال: جموں شہر کو کس نے بسایا؟

ج: جامبولوچن نے جموں شہر بسایا۔

سوال: ہماری سرمائی راجدھانی کون سی ہے؟

ج: ہماری سرمائی راجدھانی جموں ہے۔

4: واحد کے جمع لکھیے۔

واحد جمع
راستہ راستے
صوبہ صوبے
علاقہ علاقے

5: وہ اسم جو مصدر سے بنایا گیا ہوں اسم مشتق کہلاتا ہے۔مثلاً پڑھائی، جانے والا، روتا ہوا، بچت، کھانے والی۔

6: مثال دیکھ کر دیے گئے ہر ایک مصدر سے دو دو مشتقات بنائیے۔

پڑھنا پڑھنے والا پڑھائی
دھونا دھونے والا دھلائی
لڑنا لڑنے والا لڑائی
کھانا کھانے والا کھلانا
دوڑنا دوڑنے والا دوڑ