سبق نمبر ۱۰: گرو نانک جی سوالات و جوابات

0

1: سوچیے اور بتائیے

سوال: ہمارے ملک ہندوستان کی کئی خاص باتوں میں ایک خاص بات کیا ہے؟

ج: ہمارے ملک ہندوستان کی کئی خاص باتوں میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں بہت سے مذہبوں کے ماننے والے آباد ہیں۔

سوال: گرو نانک کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

ج: گرونانک کی پیدائش آج سے لگ بھگ 600 سال پہلے تلونڈی گاؤں میں ہوئی۔

سوال: ان کا نام نانک کیسے پڑا؟

ج: گرونانک کی بڑی بہن کی پیدائش اپنے نانا کے گھر میں ہوئی تھی اس لیے انہیں نانکی یعنی نانا کی کہتے تھے۔ بڑی بہن کے نام پر ان کا نام بھی نانا پڑا۔

سوال: گرو نانک کیا چاہتے تھے؟

ج: گروناناک یہ چاہتے تھے کہ لوگ دل سے یہ بات مان لیں کہ سب انسان خدا کے سامنے برابر ہیں اور اس طرح ذات پات کا فرق چھوڑ دیں۔

سوال: گرونانک دیو جی کس مذہب کے بانی ہیں؟

ج: گرونانک دیو جی سکھ مذہب کے بانی ہیں۔

2: نیچے دیے گئے جملوں کو واقعات کی ترتیب سے لکھیے۔

  • گرونانک کی پیدائش آج سے لگ بھگ 600 سال پہلے تلونڈی گاؤں میں ہوئی تھی۔
  • گرونانک کو بچپن ہی سے کھیل کود کا شوق نہ تھا۔
  • کلو چند کو یہ دیکھ کر رنج ہوتا اور غصہ بھی آتا کہ نانک کی طبیعت دنیا کے کاموں میں نہیں لگتی۔
  • سات آٹھ سال کی عمر میں انہیں پڑھانے بٹھایا گیا۔
  • گرونانک کو سرکار میں نوکر رکھوا دیا۔
  • گرونانک ملک ملک اور شہر شہر پھرے۔

3: نیچے دیئے ہوئے لفظوں کے متضاد لکھیے۔

نفع نقصان
غریب امیر
نوکر آقا / صاحب
فانی لافانی
نیک بد
رنج خوشی
کھرا کھوٹا

4: مزکر کے مونث اور مونث کے مزکر لکھیے۔

بھائی بہن
نوکر نوکرانی
میاں بیوی
نانا نانی
والد والدہ

5: نیچے دیے گئے لفظوں کوجملوں میں استعمال کیجیے۔

محتاج گرونانک کو محتاجوں سے محبت تھی۔
گرہستی انکے والد نے سوچا کہ انکی شادی کر دی جائے تاکہ وہ گرہستی کے بوجھ سے کم خرچہ کرے۔
پیدائش گرونانک کی پیدائش آج سے تقریباً 600 سال پہلے تلونڈی گاؤں میں ہوئی۔
مقدس گروگرنتھ صاحب سکھوں کی مقدس کتاب ہے۔
مفلس گرونانک غریبوں اور مفلسوں میں پیسہ خرچ کرتے تھے۔

6: درج ذیل مصدروں سے اسم حالیہ بنائیے۔

دوڑنا دوڑتا ہوا
سونا سوتا ہوا
چلنا چلتا ہوا
کھیلنا کھیلتا ہوا
ہنسنا ہنستا ہوا
مسکرانا مسکراتا ہوا
بولنا بولتا ہوا