سبق نمبر ۱۱: ہوا، سوالات و جوابات

0

1: درج ذیل جملوں کے لیے سوالات بنائیے۔

سوال: ہمارے جسم میں روزانہ کتنی آکسیجن جذب ہوتی ہےاور آکسیجن کی خاصیت کیا ہے؟

ہمارے جسم میں روزانہ ایک کلوگرام آکسیجن جذب ہوتی ہے،آکسیجن کی یہ خاصیت ہے کہ خود نہیں جلتی لیکن چیزوں کو جلانے میں مدد دیتی ہے۔

سوال: ہوا کا سب سے بڑا جز کیا ہے اور اس کا کیا کام ہے؟

نائٹروجن گیس ہوا کا سب سے بڑا جز ہے یہ آکسیجن کی شدت کم کرتی ہے۔

سوال: ہوا کو آلودہ ہونے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے ہم بڑی حد تک ہوا کو آلودہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

2: نیچے دیئے ہوئے الفاظ کی ضد لکھیے۔

ضروری غیر ضروری
آلودہ صاف
مضر فائدہ مند

3: نیچے دیے ہوئے الفاظ سے جملے بنائیے۔

اجزاء ہوا میں کئی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
خاصیت نائٹروجن کی خاصیت یہ ہے کہ یہ آکسیجن کی شدت کو کم کرتی ہے۔
جذب ہمارے جسم میں روزانہ ایک کلوگرام آکسیجن جذب ہوتی ہے

4: خالی جگہ مناسب الفاظ سے پر کیجئے۔

  • ہوا ہماری زندگی کے لیے ضروری ہے
  • پیڑ پودے ہوا کو صاف رکھتے ہیں
  • ہوا ایک مادہ ہے۔
  • دھوئیں سے ہوا آلودہ ہوتی ہے

5: دئیے گئے دائرے میں ہوا میں موجود مختلف گیسوں کا تناسب دیا گیا ہے آپ گیس کا نام لکھے اور ہر بکس میں الگ الگ رنگ بھر دیجیے۔

نائٹروجن = ٪78
آکسیجن = 21٪
کاربن ڈائی آکسائڈ = ٪1 یا اسے بھی کم۔