لداخ سے ایک خط، سوالات و جوابات

0

1: درج ذیل جملوں کے سوال بنائیے۔

سوال: لداخ کے لوگ خانقاہوں کو کیا کہتے ہیں اور یہاں کی مشہور خانقاہوں کے نام بتائے؟

لداخ کے لوگ خانقاہوں کو گمپا کہتے ہیں۔ شے، ٹھکسے گمپا اور ہمیس گمپا یہاں کی مشہور گمپا ہیں۔

سوال: شے میں موجود مسجد کس سے منسوب ہے؟

شے میں ایک مسجد بھی ہے جو شاہمدان میر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ منسوب ہیں۔

سوال: لداخ کا سب سے بڑا بودھ وہار کون سا ہے اور کہاں پر واقع ہے؟

لداخ کا سب سے بڑا بودھ وہار، ہمیس گمپا ہے یہ لہیہ سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور ایک پہاڑی پر واقع ہے۔

2: دوست کے نام ایک خط میں کسی میلے کا مختصر حال لکھیے۔

کپوارہ
۲۷جنوری ۲۰۲۲
پیارے سجاد، اسلام علیکم
جیسا کہ آپ جانتے ہو کہ کشمیر کو پیروں ،سنتوں اور ریشوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔یہاں پر کہیں ساری خانقاہ اور آستان موجود ہیں۔ان ہی میں سے ایک مشہور بزرگ حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جو نند ریشی کے نام سے مشہور ہیں، کشمیر کے سب سے قابل احترام بزرگ ہیں۔ انہیں علمدار کشمیر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کشمیر کے طول و عرض میں سفر کیا۔ ان کا کلام متبرکہ (مقدس شاعری) اسلوب، فکر اور بیان میں منفرد ہے۔ یہ بنیادی طور پر قرآن و حدیث پر مبنی ہے اور عالمگیر بھائی چارے، محبت اور ہمدردی کی بات کرتے ہیں۔

ضلع بڈگام کے چرار شریف میں ان کا مزار ایک خشک ننگی پہاڑی پر واقع ہے جس پر ایک اچھی طرح سے ترقی یافتہ شہر آباد ہے۔ لوگ جوق در جوق ان کے مزار پر بلا لحاظ مذہب، فرقہ یا مسلک آتے ہیں۔
صوفی بزرگ شیخ العالم شیخ نور الدین ولی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس 15 اکتوبر، کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ہزاروں عقیدت مند، مسلمان اور غیر مسلم دونوں ہی، صوفی بزرگ کے مزار پر حاضری دینے آتے ہے
کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول اشمقام، اسلام آباد، برین نشاط، کھگ، دریگام، لولاب، پتن، قیموہ، جوگی پورہ کولگام، انڈابل، روزبل کے لوگ بھی اپنے اپنے مقامات پر عرس مذہبی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہے۔ جموں ڈویژن کے مختلف حصوں میں بھی عرس منایا جاتا ہے۔اپکو وقت ملے تو ان کے مزار پر حاضری دینے ضرور آنا بہتر ہے کہ آپ عرس پاک پر آئیں۔

ابا اور امی کو میرا سلام کہنا
آپ کا دوست
ارشاد احمد بٹ

3: دیے گئے اشارات کی مدد سے خالی جگہوں کو پر کیجیے۔

  • درخت کی ڈالی پر بلبل ہے
  • بلبل ڈالی پر ہے۔
  • کشمیر ایک خوبصورت وادی ہے
  • سہیل نے سجاد کے نام خط لکھا۔

4: صحیح جواب پر نشان لگائیے۔

بودرم کی عبادت گاہوں کو کیا کہتے ہیں۔
گمپا،✓
شےمیں مسجد منسوخ ہے
حضرت شاہ ہمدان رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ✓
لداخ کے گمپوں کے کل سلسلے ہیں
سات ✓
تھنکا کیا ہے۔
جھنڈا ہے✓

5: مثال دیکھ کر نئے الفاظ بنائیے اور اپنی نوٹ بک میں لکھیے۔

درس گاہ درس گاہ
عید گاہ عیدگاہ
خواب گاہ ،خواب گاہ
دانش گاہ دانش گاہ
آرام گاہ آرام گاہ
سیر گاہ سیر گاہ
چرا گاہ چرا گاہ

6: مذکر کے مقابلے میں مونث اور مونث کے مقابلے میں مذکرات جاری رکھیے۔

ہرن ہرنی
چاند چاندنی
شیر شیرنی
گھوڑا گھوڑی
مور مورنی