سبق نمبر ۲- انصاف

0

سوچیے اور بتائیے

١۔ حضرت محمد ﷺ سے پہلے عرب کی کیا حالت تھی ؟

ج۔ حضرت محمد ﷺ سے پہلے عرب کی سرزمین جہالت ،عیاشی ، بے حیائی، فساد، جھوٹ، فریب اور ریاکاری میں ڈوبی ہوئی تھی۔ اور لڑکیوں کو زندہ دفن کیا جاتا تھا۔

٢۔ اسلام نے عدل اور انصاف کا کیسا قانون رائج کیا ؟

ج۔اسلام نے عدل اور انصاف کا ایسا قانون رائج کیا کہ جس میں انسانوں کے درمیان اونچ نیچ کے فرق کو یکسر ختم کیا گیا۔

٣۔ جنگ بدر میں حضرت محمد ﷺ کے کس رشتہ دار کو قید کیا گیا تھا ؟

ج۔ جنگ بدر میں حضرت محمد ﷺ کے چچا حضرت عباسؓ کو قید کیا گیا تھا۔

۴۔ حضرت محمد ﷺ نے کیا تعلیم دی ؟

ج۔ حضرت محمد ﷺ نے یہ تعلیم دی کہ اللہ اور اللہ کے قانون کی نظر میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں۔ البتہ عمل سے انسان چھوٹا بڑا ہو سکتا ہے۔

۵۔ حضور ؐنے کن باتوں سے پرہیز کیا ؟

ج۔ حضرت محمد ﷺ نے اونچے طبقے کے لوگوں کو چھوٹ دینے اور عام لوگوں کے لیے سخت قانون بنانے جیسی باتوں سے پر ہیز کیا۔

مثال دیکھ کر خالی جگہ پُر کیجئے۔

  • عجم۔۔۔۔عجمی۔۔۔۔۔عجم کا رہنے والا
  • بھارت ۔۔۔ بھارتی۔۔۔۔ بھارت کا رہنے والا۔
  • امریکہ ۔۔۔امریکی ۔۔۔۔امریکہ کا رہنے والا۔
  • چیں۔۔۔۔۔ چینی۔۔۔۔۔۔ چین کا رہنے والا۔
  • ایران۔۔۔۔ایرانی۔۔۔۔۔ایران کا رہنے والا

مثال دیکھ کر واحد سے جمع بنائیے۔

واحد جمع
شاعر شعرا
ادیب اُدّبا
رئیس راُوسا
غریب غربا
امیر امرا

متضاد الفاظ

الفاظ متضاد
دائیں بائیں
گورا کالا
امیر غریب
چھوٹا بڑا