سبق: کہاوتیں، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے تیسری جماعت
  • سبق نمبر14: کہانی
  • سبق کا نام: کہاوتیں

خلاصہ سبق: کہاوتیں

اس سبق میں چند کہاوتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ ہر کہاوت کے پیچھے کوئی نہ کوئی دلچسپ کہانی ضرور ہوتی ہے۔ جیسے کہ کہاوت مشہور ہے انگور کھٹے اور بندر باٹ۔ انگور کھٹے سے مراد ہے کوشش کرنے کے باوجود کوئی چیز حاصل نہ کر پانا اور پھر اس میں عیب نکال دینا۔ بعض جانور اپنی خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں جیسے کہ شیر اپنی بہادری ، بندر ہوشیاری ، لومڑی چالاکی اور گھوڑا اپنی وفاداری کی وجہ سے مشہور ہے۔

ایک دن ایک لومڑی خوراک کی تلاش میں نکلی۔لومڑی کو باغ می انگور کی بیل نظر آئی جس میں انگور کے رس دار گوشے لٹک رہے تھے۔انگور دیکھ کر لومڑی کے منہ میں پانی بھر آیا۔لومڑی نے انگوروں کو حاصل کرنے کے لیے کئی دفعہ چھلانگ لگائی مگر کامیاب نہ ہوئی اس نے سوچا عمدہ چیز آسانی سے ہاتھ کہاں آتی ہے۔ آخر کار وہ تھک ہار کر واپس جانے لگی تو ایک لومڑی اسے ملی۔ اس نے پوچھا کہ کیا انگور نہیں ملے تو وہ کہنے لگی کہ انگور تھے تو بہت مگر انگور کھٹے تھے۔

دوسری کہاوت بںدر باٹ ہے۔ جس کا مفہوم ہے کسی جھگڑے میں انصاف کے بہانے اپنا مطلب نکالنا۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دو بلیاں بھوکی تھیں کافی تلاش کے بعد انھیں روٹی کا ایک ٹکڑا ملا۔ دونوں اسے کھانے کے لیے لڑائی کرنے لگیں۔ قریب ہی ایک بندر درخت پہ بیٹھا ہوا بلیوں کی لڑائی دیکھ رہا تھا۔ اس نے نیچے آکر کہا کہ شکر کرو تمھیں روٹی کا ٹکڑا مل گیا ہے۔

اس سے پہلے کہ تم لوگوں کے جھگڑے میں کوئی کتا آ کر یہ ٹکڑا کھا جائے اسے مل بانٹ کر کھا لو۔بلیوں نے کچھ دیر سوچا اور بندر سے کہا بھیا تم ہی انصاف کردو۔ بندر نے ایک ترازو لے کر دو نوں ٹکڑے ہاتھ میں لیے اور ان کا وزن کرنے لگا۔ ایک ٹکڑا وزن میں زیادہ تھا۔ بندر نے برابر کرنے کے لیے اسے داںتوں سے کاٹ لیا۔ یوں کرتے کرتے بندر نے دونوں ٹکڑوں کو خاصا کھا لیا۔ آخر میں ایک چھوٹا سا ٹکڑا رہ گیا۔ بندر کہنے لگا کہ تمھاری نیت کی خرابی نے پہلے ہی کام بگاڑ دیا ہے۔ مجھے اس ٹکڑے کو برابر کرنے اور ترازو کر پکڑنے میں خاصی محنت لگی ہے اس لیے یہ مجھے میری مزدوری سمجھ کر دے دو۔ یوں بندر نے وہ ٹکڑا بھی کھا دیا اور اپنا فائدہ کر لیا۔

سوچیے اور بتایئے:

جس طرح شیر کی بہادری مشہور ہے، اسی طرح گھوڑے کی کون سی خوبی مشہور ہے؟

شیر کی بہادری کی طرح گھوڑے کی وفاداری مشہور ہے۔

لومڑی کو باغ میں کیا چیز نظر آئی؟

لومڑی کو باغ می انگور کی بیل نظر آئی جس میں انگور کے رس دار گوشے لٹک رہے تھے۔

لومڑی نے انگور نہ کھانے کی کیا وجہ بتائی؟

لومڑی نے انگور نہ کھانے کی وجہ یہ بتائی کہ انگور کھٹے ہیں۔

بندر کہاں بیٹھا ہوا تھا اور کیا کر رہا تھا؟

بندر درخت پہ بیٹھا ہوا بلیوں کی لڑائی دیکھ رہا تھا۔

بلیوں کو روٹی کیوں نہیں ملی؟

بندر نے انصاف کرتے کرتے تمام روٹی کھا دی جس کی وجہ سے بلیوں کو روٹی نہ مل سکی۔

خالی جگہوں کو نیچے لکھے ہوئے صحیح لفظوں سے پورا کیجیے۔

قبضہ ، عمدہ ، غذا ، منہ ، انصاف ، نیت

  • ایک دن ایک لومڑی اپنی غذا کی تلاش میں نکلی۔
  • لومڑی کے منہ میں پانی بھر آیا۔
  • لومڑی نے کہا عمدہ چیز آسانی سے ہاتھ کہاں آتی ہے۔
  • بندر خود روٹی پر قبضہ جمانے کی فکر میں تھا۔
  • بلیوں نے کچھ دیر سوچا اور بندر سے کہا بھیا تم ہی انصاف کردو۔
  • تمھاری نیت کی خرابی نے پہلے ہی کام بگاڑ دیا ہے۔

رس دار کے معنی ہیں رسیلا یہ دو لفظوں ‘رس’ اور ‘دار’ سے مل کر بنا ہے۔آپ بھی دیے ہوئے لفظوں کے ساتھ دار لکھیے اور نئے لفظ بنائیے۔

  • چوکی دار سمجھ دار
  • ایمان دار چمک دار
  • وفا دار عزت دار
  • مال دار مزے دار

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے:

پچھلے اسباق میں آپ اسم ، فعل اور صفت کی تعریف پڑھ چکے ہیں۔ان کی روشنی میں اس سبق کے خانوں میں الفاظ تلاش کرکے لکھیے۔

اسم: انگور ، شیر ، بندر ، لومڑی ، بلی ، کتا ، ترازو۔
فعل: گھومتی پھرتی ، لٹک رہے ، بھر آیا ، دیکھ رہا، چھلانگ لگائی، کھالیا۔
صفت: کھٹے ، وفاداری ، بہادری ، چالاکی ، ہوشیاری۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔

بہادر بزدل
وفا بے وفا
پانی دودھ
کھٹے میٹھے
اندر باہر
بری اچھی
چھوٹا بڑا
آسانی مشکل
عمدہ ناقص

نیچے دیے ہوئے جانوروں کی بولیوں کو ان کی تصویریں کے سامنے لکھیے۔

ہنہنانا 🐎
میاؤں میاؤں 🐈
ککڑوں کوں 🐓
غٹر غوں 🕊️
بھوں بھوں 🐕
کوئل: کوکو

صحیح بیان پر ✅ اور غلط پر ❎ کا نشان لگائیے۔

  • لومڑی اپنی بہادری کے لیے مشہور ہے۔❎
  • لومڑی نے انگوروں کو حاصل کرنے کے لیے کئی دفعہ چھلانگ لگائی۔✅
  • لومڑی انگور کھانے میں کامیاب ہوگئی۔❎
  • بلیوں کے بیچ لڑائی ہوئی۔✅
  • بلیوں نے روٹی کا ٹکڑا کھا کر دوستی کرلی۔❎

ان تصویروں کے بارے میں دو دو جملے لکھیے۔

بلّی: بلّی ایک طرح سے پالتو جانور ہے۔ بلّی کو شیر کی خالہ کہا جاتا ہے۔
طوطا: طوطا ایک ہرے رنگ کا پرندہ ہے جو لوگ بہت شوق سے گھر میں پالتے ہیں۔ یہ انسانی زبان میں بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مور: مور ہندوستان کا قومی پرندہ ہے۔ مور کے بارے میں کہاوت مشہور ہے کہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا۔
بندر: بندر درخت پہ رہنا پسند کرتا ہے اور ایک درخت سے دوسرے پہ اچھلتا رہتا ہے۔ بندر کو چنّے اور کیلے کھانا پسند ہے۔

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔

چالبازی ، گھومتی ،چھلانگ ، قبضہ ، موقع