سی وی رمن کے حالات و خدمات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے تیسری جماعت
  • سبق نمبر15: مضمون
  • سبق کا نام: سر سی ، وی ، رمن

خلاصہ سبق:سر سی ، وی ، رمن

سبق ” سرسی ، وی رمن” میں ان کی سائنس کے میدان میں پیش کی گئی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ چندر شیکھر وینکٹ رمن کاویری جنوبی ہندوستان کے دریا کنارے موجود قصبہ تر چرا پلی میں 7 نومبر 1888ء کو پیدا ہوئے۔

ان کے والد سائنس اور حساب کے استاد جبکہ والدہ بھی پڑھی لکھی خاتون تھیں۔آپ بچپن سے ہی ذہین ، محنتی اور پر جماعت میں اول آتے تھے۔ آپ کو سائنس سے گہری دلچسپی تھی۔صبح سویرے اٹھنا اور کچھ دیر ٹہلنا ان کی عادت میں شامل تھا۔آپ ایک اچھے استاد بھی تھے جو طالب علموں کی ہر ضرورت کا خیال رکھتے تھے۔وہ ان کی ہر مشکل کو دور کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

رمن کو موسیقی سے گہری دلچسپی تھی۔ مختلف قسم کے سازوں کو سننے کا انھیں بہت شوق تھا۔موسیقی کے شوق نے انھیں آواز کی لہروں کی طرف متوجہ کیا۔آگے چل کر اس پہ انھوں نے کئی تجربات کیے۔بچپن سے انھیں روشنی کے رنگ بہت پسند تھے۔

28 فروری 1928ء کو آپ نے ثابت کیا کہ روشنی کی کرنیں لہروں سے نہیں بلکہ ذرات سے مل کر بنی ہیں۔سائنس کے میدان میں یہ ان کی سب سے بڑی کھوج تھی۔اس کامیابی پہ حکومت برطانیہ نے انھیں سر کا خطاب دیا جبکہ 1930ء میں انھیں نوبل انعام بھی دیا گیا۔ اصل کامیابی کی بات یہ ہے کہ یہ کامیاب تجربات انھوں نے تین سو روپے کے آلات کی مدد دے کیے۔سائنس کے فروغ کے لیے اپنی جمع پونجی سے آپ نے رمن انسٹی ٹیوٹ بنایا۔

حکومتِ ہند نے انھیں 1954ء میں بھارت رتن اعزاز سے نوازا۔اسی لیے ہم ہر سال 28 فروری کو سائنس ڈے مناتے ہیں۔یہ دن رمن اور سائنس کی کامیابی کا دن ہے۔موت سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میں سو فیصدی کام کرنے والی زندگی پہ یقین رکھتا ہوں۔ 21 نومبر 1970ء کو آپ کا انتقال ہوا۔ان کی زندگی آج بھی ہمیں عمل کا پیغام دیتی ہے۔

سوچیے، بتائیے اور لکھیے۔

چندر شیکھر وینکٹ رمن کہاں پیدا ہوئے؟

چندر شیکھر وینکٹ رمن کاویری جنوبی ہندوستان کے دریا کنارے موجود قصبہ تر چرا پلی میں پیدا ہوئے۔

رمن نے کن چیزوں پر تجربے کیے؟

رمن نے آواز سے متعلق تجربے کیے۔

رمن کی سب سے بڑی کھوج کیا تھی؟

رمن کی سب سے بڑی کھوج یہ تھی کہ انھوں نے تجربات سے ثابت کیا کہ روشنی کی کرنیں لہروں سے نہیں بلکہ ذرات سے مل کر بنی ہیں۔

حکومت ہند نے رمن کو کون سا انعام دیا؟

حکومتِ ہند نے انھیں 1954ء میں بھارت رتن اعزاز سے نوازا۔

ہم ” سائنس ڈے ” کب مناتے ہیں ؟

ہم ہر سال 28 فروری کو سائنس ڈے مناتے ہیں۔

رمن کی دلچسپی کن چیزوں میں تھی؟

رمن کو موسیقی سے گہری دلچسپی تھی۔ مختلف قسم کے سازوں کو سننے کا انھیں بہت شوق تھا۔

ان جملوں کو صحیح لفظوں سے مکمل کیجیے۔

  • صبح سویرے اٹھنا اور کچھ دیر ٹہلنا ان کی عادت میں شامل تھا۔
  • وہ ان کی ہر مشکل کو دور کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
  • موسیقی کے اسی شوق نے آواز کی لہروں کی طرف انھیں متوجہ کیا۔
  • حکومتِ برطانیہ نے انھیں سر کا خطاب دیا۔
  • ان کی زندگی آج بھی ہمیں عمل کا پیغام دیتی ہے۔

مثال کے مطابق دیے ہوئے لفظوں کے واحد لکھیے۔

مثال: خیالات خیال
آلات آلہ
تجربات تجربہ
مشکلات مشکل
انعامات انعام
ذرات ذرہ
قصبات قصبہ
عادات عادت
خطابات خطاب

ان لفظوں سے جملے بنائیے۔

خاتون اندرا گاندھی ایک بہادر خاتون تھیں۔
جماعت علی اپنی جماعت میں اول آیا۔
تجربہ ہندوستان نے کامیاب میزائل تجربہ کیا۔
عادت سچ بولنا بہترین عادت ہے۔
موسیقی موسیقی روح کی غذا ہے۔
شوق مجھے تیراکی کا شوق ہے۔

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

  • رمن تر چرا پلی میں پیدا ہوئے۔
  • حکومت برطانیہ نے انھیں سر کا خطاب دیا۔
  • انھیں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔

ان جملوں میں ‘پیدا ہوئے’ ،’ خطاب دیا’ ، ‘ نواز گیا’ بطور فعل استعمال ہوئے ہیں۔ جن سے گزرے ہوئے زمانے کا پتہ چلتا ہے۔ گذرے ہوئے زمانے کو ماضی کہتے ہیں۔

نیچے دیے گئے جملوں سے فعل ماضی چن کرخانوں میں لکھیے۔

رمن ہر جماعت میں اول آئے۔ اول آئے۔
موسیقی کے شوق نے انھیں آواز کی لہروں کی طرف متوجہ کیا۔ متوجہ کیا۔
وہ آخری عمر تک کام سے دلچسپی لیتے رہے۔ لیتے رہے۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔

بچپن جوانی
اول آخر
صبح شام
اچھا برا
پکا کچا
اٹھنا بیٹھنا
دلچسپی غیر دلچسپ
روشنی اندھیرا

پڑھیے اور یاد کیجیے (یادگار دن)

  • فروری سائنس کا دن28
  • نومبر بچوں کا دن14
  • یوم اساتذہ ستمبر 5
  • جنوری یوم جمہوریہ 26

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔

جماعت ، عظیم ، پیغام ، عمل ، اِنعام۔