سبق: طوطے کی چالاکی، خلاصہ ،سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے تیسری جماعت
  • سبق نمبر02:
  • سبق کا نام: طوطے کی چالاکی

خلاصہ سبق:طوطے کی چالاکی

اس سبق میں ایک طوطے کی چالاکی کی دلچسپ کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک عرب سوداگر تھا۔ جس نے ایک خوبصورت اور اچھی آواز والا طوطا پال رکھا تھا۔وہ اس سے میٹھی میٹھی باتیں کیا کرتا ایک بار سوداگر ہندوستان کے سفر پہ روانہ ہونے لگا تو اس نے سب سے پوچھا کہ وہ ان کے لیے کیا تحائف لائے۔

سوداگر پرندوں کی بولی سے بھی واقف تھے۔ سوادگر نے جب اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اس کے وطن میں اس کے قوم کے طوطوں کو اس کا سلام پہنچائے۔میرا حال بتائے کہ میں پردیس میں ہوں اور قسمت نے مجھے قید میں ڈال دیا ہے۔رہائی کی کوئی صورت ہو تو مجھے بتاؤ ورنہ میں گھٹ گھٹ کے مر جاؤں گا۔

سوداگر جب ہندوستان پہنچا تو اسے جیسے ہی طوطوں کے جھںڈ دکھے تو اس نے وہاں یہ پیغام انھیں سنایا جسے سنتے ہی ان طوطوں میں سے ایک طوطا یہ پیغام سن کر تھر تھر کانپنے لگا اور تڑپ کہ مر گیا۔ جس سے سوداگر کو افسوس ہوا کہ اس نے یہ پیغام ان کو کیوں پہنچایا تھا۔سوداگر وطن لوٹا تو طوطے نے اپنے تحفے کے بارے میں پوچھا جس پہ سوداگر کہنے لگا کہ اس سلسلے میں مجھے رنج اٹھانا پڑا اور تمھاری بات کہہ کر میں بہت پچھتایا۔

طوطے نے پوچھا آخر ایسی کون سی بات تھی جس سے آپ کو صدمہ اٹھانا پڑا؟جس پر سوداگر نے اسے تمام قصہ کہہ سنایا۔ یہ سننا تھا کہ وہ طوطا کپکپایا اور تڑپ تڑپ کے پنجرے میں ٹھنڈا پڑ گیا۔ سوداگر کو بہت افسوس ہوا اس نے رو دھو کرطوطے کو اٹھایا اور پنجرے سے باہر پھینک دیا۔طوطا زمین پر گرتے ہی اڑ کر ٹہنی پہ جا بیٹھا۔ سوداگر نے جب پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے تو وہ کہنے لگا کہ میری قوم والے طوطوں نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ میں اپنی میٹھی باتیں چھوڑ کے اپنے آپ کو نردہ ظاہر کرکے قید سے رہائی حاصل کر لوں۔ یہ کہہ کر وہ اڑا اور ہندوستان روانہ ہو گیا۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے۔

سوداگر کس ملک کے سفر پر نکلا تھا؟

سوداگر ہندوستان کے سفر پہ نکلا تھا۔

طوطے نے اپنے دوستوں کو کیا بھجوایا تھا؟

طوطے نے اپنے دوستوں کو سلام پہنچایا اور کہا کہ ان تک میرا حال پہنچا دے۔

سوداگر کو کس بات پر افسوس ہوا ؟

سوداگر نے جب طوطوں کے جھنڈ کو اس طوطے کا پیغام ددیا اور تمام حالات سنائے تو ان طوطوں میں سے ایک طوطا یہ پیغام سن کر تھر تھر کانپنے لگا اور تڑپ کہ مر گیا۔ جس سے سوداگر کو افسوس ہوا کہ اس نے یہ پیغام ان کو کیوں پہنچایا تھا۔

طوطے کی چالاکی کیا تھی؟

طوطے کی چالاکی یہ تھی کہ اس نے سلام دعا کے بہانے اپنی قوم کے طوطوں سے اس قید سے رہائی کا طریقہ معلوم۔کیا تھا اور تڑپ کر مرنے کی اداکاری کرتے ہوئے وہ قید سے آزاد ہو گیا۔

خالی جگہوں کو نیچے لکھے ہوئے صحیح لفظوں سے بھریے۔

رہائی، تحفے، بولی، صورت، تھرتھراکر ، عزیز

  • سوداگر پرندوں کی بولی جانتا تھا۔
  • اس قید سے رہائی کی کوئی صورت ہو تو مجھے بتائیے۔
  • پیام سنتے ہی ان طوطوں میں سے ایک تھرتھرا کر زمین پر گرا اور ٹھنڈا ہو گیا۔
  • شاید یہ طوطا اس طوطے کا عزیز تھا۔
  • طوطے نے اپنے تحفے کے بارے میں پوچھا۔

ان لفظوں سے جملے بنائیے۔

وطن میرا وطن ہندوستان ہے۔
خواہش میری خواہش ہے کہ میں بڑے ہو کر ڈاکٹر بنوں۔
سبق احمد کو آج سبق یاد نہیں تھا۔
ماجرا بچوں کے ساتھ آج سکول میں عجیب ماجرا پیش آیا۔
صدمہ ماں کو اپنے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پائی۔
رنج امتحان میں احمد کی ناکامی کا اس کے والدین کو رنج پہنچا۔

نیچے لکھے ہوئے محاوروں کو استاد کی مدد سے سمجھیے۔

ٹھنڈا ہونا۔ ٹھنڈا ہونا سے مراد کوئی چیز رکھے رکھے ٹھنڈی ہو جانا ہے مگر محاورے میں ٹھنڈا ہونا سے مراد مرجانا ہے۔
دل پھٹنا۔ دل پھٹنا سے مراد ہوتا ہے دل کا کھل جانا مگر محاورے میں دل پھٹنا سے مراد افسوس ہونا کے ہیں۔
دانتوں سے انگلیاں کاٹنا۔ دانتوں سے انگلیاں کاٹنا سے مراد ہوتا ہے منھ میں انگلی ڈال کے چبانا مگر یہاں اس سے مراد بے چینی کے ہیں۔

ان لفظوں کی درست املا پر صحیح کا نشان لگائیں۔

  • عزیج اجیز عزیز✅
  • شوداگر صوداغر سوداگر✅
  • ثدمہ صدمہ✅ سدما
  • قسمت ✅ کسمت قصمت
  • آضاد آذاد آزاد✅
  • گلطی غلطی✅ غلتی

نیچے لکھے ہوئے خانوں میں واحد کی جمع اور جمع کی واحد لکھیے۔

تحفہ تحفے
پرندہ پرندوں
سوداگر سوداگروں
بات باتیں
طوطا طوطوں
باغ باغوں
قوم قوموں
دانت دانتوں
دل دلوں
پنجرہ پنجرے

کس نے کس سے کہا لکھیے۔

  • اس ملک سے تمھارے لیے کیا تحفہ لاؤں؟
  • سوداگر نے طوطے سے پوچھا۔
  • اس سلسلے میں مجھے رنج اٹھانا پڑا اور تمھاری بات کہہ کر میں بہت پچھتایا۔
  • سوداگر نے طوطے کو بتایا۔
  • آخر ایسی کون سی بات تھی جس سے آپ کو صدمہ اٹھانا پڑا؟
  • طوطے نے سوداگر سے پوچھا۔
  • یہ کیا ماجرا ہے؟
  • سوداگر نے طوطے سے پوچھا۔

ان جانوروں اور پرندوں کی تصویریں کے سامنے ان سے متعلق گھروں کے نام لکھیے۔

شیر غار میں رہتا ہے۔ غار
سانپ بل میں رہتا ہے۔ بل
فاختہ گھونسلے میں رہتی ہے۔ گھونسلے
گھوڑا اصطبل میں رہتا ہے۔ اصطبل