میر مہدی مجروح کے نام، خلاصہ، سوالات و جوابات

0

سوال نمبر 2: غالب کا خط میر مہدی مجروح کے نام۔

خطوط
میر مہدی مجروح کے نام:

کیوں مرزا تفتہ ،تم بے وفا یا میں گنہگار؟ یہ بھی مجھ کو معلوم نہیں کہ تم کہاں ہو ؟ ابھی ایک صاحب میری ملاقات کو آئے تھے۔ تقریباً تمہارا ذکر درمیان آیا وہ کہنے لگے کہ وہ کول میں ہے۔ اب میں حیران ہوں کہ خط کول بھیجوں یا سکندرآباد۔ اگر کول بھیجوں تو مسکن کا پتا کیا لکھوں؟ بہرحال سکندرآباد بھیجتا ہوں خدا کرے پہنچ جائے۔ تمہارا دیوان بطریق پارسل میرے پاس آیا میں نے ہر کارہ کو راجا امید سنگھ بہادر کے گھر کا پتا بتا کر وہاں بھجوا دیا۔ یقین ہے کہ پہنچ گیا ہوگا۔ پانچ چار دن سے سنتا ہوں کہ وہ متھرا اور اکبر آباد کی طرف گئے ہیں۔مجھ سے مل کر نہیں گئے ہیں۔ بہرحال اس خط کا جواب جلدی لکھو اور ضرور لکھوں۔

بھائی تم سیاہ آدمی ہو۔ جہاں جایا کرو مجھ کو لکھ کر بھیجا کرو کہ میں وہاں جاتا ہوں یا جہاں جاؤ وہاں سے لکھو۔ تمہارے خط کے نہ آنے سے مجھے تشویش رہتی ہے۔میری تشویش تم کو کیوں پسند ہے۔
محرم یک شنبہ
27 مارچ 1850
غالب

سوال نمبر 3: غالب کی خطوط نگاری پر پانج جملے لکھیے۔

جواب: مرزا غالب کو دائمی شہرت خطوط اور غزلوں کی وجہ سے ملی۔ حالانکہ ان کی فارسی شاعری بھی اعلی درجے کی تھی۔ اصل میں اردو زبان میں میر امن کے بعد علمی نثر کی ابتدا غالب کے ان خطوط سے ہوئی جو انہوں نے اپنے دوستوں اور شاگردوں کے لیے لکھے ہیں۔
مرزاغالب کے خطوط کی چند خصوصیات اس طرح ہیں۔

  • مرزا غالب کے خطوط کی زبان نہایت عام فہم اور شرین ہے۔
  • ان کے خطوط میں غیرضروری طوالت نہیں ہے۔
  • ان کے خطوط میں ظرافت پائی جاتی ہے۔
  • ان کے خطوط میں عام بول چال کی زبان پائی جاتی ہے۔
  • انہوں نے مراسلے کو مکالمہ بنا دیا۔

سوال نمبر 4: اپنے دوست کو خط لکھیے جس میں خط نہ لکھنے کی شکایت کی گئی ہو؟

پیارے دوست ا۔ ب۔ ج
14/جنوری/2021
اسلام علیکم
ایک مہینے سے میری طبعیت خراب ہے تمام رشتہ دار اور دوست خبر پرسی کے لیے آئے۔ بس میں تمہاری راہ تک رہا تھا۔ نہ تو تم آئے نہ ہی تمہارا خط آیا۔ کیا وجہ ہے کہ نہ تم آئے نہ خط آیا ،کیا کوئی ناراضگی ہے کیا اس لیے یا خط لکھو یا خود چلے آؤ۔

والسلام
ا۔ ب۔ ج

سوال نمبر 5: غالب نے رام پور کی تعریف میں کیا کہا ہے؟

جواب: غالب نے لکھا ہے کہ رام پور دارالسرور ہے۔ بڑی خوبصورت جگہ ہے۔ یہاں کا پانی بہت میٹھا ہے۔ لوگ بہت مہمان نواز اور علم دوست ہیں۔

سوال نمبر 6: مندرجہ ذیل جملوں میں جو رموز اوقاف استعمال ہوئے ہیں ان پر غور کریں: ہاہاہاہا !میر مہدی مجروح آیا۔ مزہ تو اچھا ہے؟ اتنا شیرین پانی کہا ہوگا۔

  • اہم اوقاف کی نشانی
ہلکے وقفے کے لیے سکتہ ،
پورے وقفے کے لیے خاتمہ ۔
سوال کیلئے سوالیہ ؟
تعجب اور افسوس کے لیے !
مقولہ درج کرنے کے لیے واوین “”
تحریر میں آئے کسی امر کو واضح کرنے کے لیے کونسین ()
تفصیل ظاہر کرنے کے لئے تفصیلہ :