اطمینان اور بے چینی

0
حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا
گیا کہ آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی کوئی اہم بات یاد ہے؟ تو انہوں نے جواب
دیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ
بات یاد ہے:
جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر ایسی
چیز اختیار کر لو جو شک وشبہ میں ڈالنے والی نہ
ہو کیونکہ سچائی باعثِ سکون و اطمینان ہے جبکہ
جھوٹ شک اور بے چینی کا سبب ہے۔