مسلمانوں کو خوش رکھنا

0
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت
ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے دریافت کیا یارسول اللہﷺ! کون لوگ یا کونسا
عمل اللہ کو زیادہ محبوب ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ کی نظر میں محبوب ترین لوگ
وہ ہیں جو لوگوں کو زیادہ نفع پہنچانے والے ہوں اور
محبوب ترین عمل وہ خوشی و راحت ہے جو تم کسی
مسلمان کے دل کو پہنچاؤ یا اس کے غم کو زائل کرو یا
اس کا قرض ادا کرو یا اس کی بھوک مٹاؤ۔