سبق: بہیو خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے چوتھی جماعت
  • سبق نمبر17: مضمون
  • سبق کا نام:بہیو

خلاصہ سبق: بہیو

ہندوستان کے شمال مشرق میں کئی ریاستیں ہیں جن میں ایک آسام بھی ہے۔ہندوستان کے دیگر کئی تہواروں کی طرح یہاں کا مشہور تہوار بہیو ہے۔ اس تہوار کو یہاں کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے جس میں بچے بوڑھے جوان سبھی شامل ہوتے ہیں۔

یہ تہوار سال میں تین بار منایا جاتا ہے اور اس کے تین الگ نام ہیں۔جیسے کہ بوہاگ بیہو ، ماگھ بیہو اور کائی بیہو۔سب سے زیادہ دھوم دھام سے بوہاگ بہیو منایا جاتا ہے۔یہ تہوار اپریل کے آغاز میں منایا جاتا ہے۔جس میں ہوا پھولوں سے مہک جاتی ہے اور جنگلوں اور پہاڑوں میں چڑیوں کی چہچہاہٹ گونجنے لگتی ہے۔

بوہاگ آسان کا پہلا مہینہ ہے جس میں لوگ خوشی سے نا چتے گاتے اورپوجا پاٹ کرتے ہیں۔ اس موسم میں تیز ہوائیں چلتی ہیں اور لوگوں کا ماننا ہے کہ بردے چلا نامی ایک عورت اپنے میکے سے آتی ہے۔جس وجہ سے تیز ہوا کے ساتھ بارش برستی ہے اور لوگ اپنی کھیتی باڑی کا آغاز کرتے ہیں۔

اس تہوار کے پہلے دن لوگ اپنے جانوروں کو نہلاتے ہیں۔ گایوں کے سینگوں اور کھروں میں تیل لگا کر انھیں پھولوں سے سجاتے ہیں۔انھیں پانی کی ندی پر لے جا کر ایک خاص پیڑ کی ٹہنی سے مارتے ہیں۔ بانس کے کھوکھلے ٹکڑے میں بیکن ،گہیا اور توریا رکھ کر ان گایوں پہ پھینکتے ہیں۔ تہوار کے دوسرے روز سب ایک دوسرے سے ملتے اور رشتے داروں کے گھروں میں جاتے ہیں۔

اس تہوار کے موقع پر خاص طرح کے کھانے پینے کا انتظام ہوتا ہے۔ زیادہ تر چیوڑا، دہی اور مٹھائی کھلانے کا رواج ہے۔ رومال اور گچھا تحفے میں دیا جاتا ہے جو آپسی محبت کو ظاہر کرتا ہے۔اس تہوار کے موقع پر تحفوں کے لین دین کو بہوان کہتے ہیں۔دوسرے روز مذہبی جلسہ ہوتا ہے اور ساتوں دن سات طرح کی سبزیاں پکائی جاتی ہیں۔اسے ہات ساک کہا جاتا ہے۔

اس موقع پہ کھیل بھی ہوتے ہیں جیسے آنڈوں کا کھیل، کبڈی جبکہ عورتیں کوڑیاں کھیلتی ہیں۔لوگ جھنڈ بنا کر ناچتے بھی ہیں۔اس موقع پر ایک میلہ بھی لگتا ہے مختلف علاقوں میں اس میلے کے مختلف نام ہیں۔یہ تہوار یہاں کے ہر گھر ، گاؤں اور شہر میں دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے۔

بیہو ہندوستان کے کس علاقے کا تہوار ہے؟

بیہو ریاست آسام کا تہوار ہے۔

بیہو تہوار کی کتنی قسمیں ہیں ،ان کے نام لکھیے؟

بیہو تہوار کی تین قسمیں ہیں۔ جیسے کہ بوہاگ بیہو ، ماگھ بیہو اور کائی بیہو۔

بوہاگ بیہو کس مہینے میں منایا جا تا ہے؟

بوہاگ بیہو بوہاگ کے مہینے میں منایا جاتا ہے یہ آسام کا پہلا مہینہ ہے۔ جو کہ عیسوی کیلنڈر کے مطابق اپریل کے مہینے میں آتا ہے۔

اس تہوار پر کھانے پینے کا کیا انتظام ہوتا ہے؟

اس تہوار کے موقع پر خاص طرح کے کھانے پینے کا انتظام ہوتا ہے۔ زیادہ تر چیوڑا، دہی اور مٹھائی کھلانے کا رواج ہے۔

بہوان کسے کہتے ہیں؟

اس تہوار کے موقع پر تحفوں کے لین دین کو بہوان کہتے ہیں۔

پڑھیے،سمجھیے اور لکھیے:

  • پیہو کو آسام کا سب سے بڑا تہوار مانا جا تا ہے۔
  • ہوا پھولوں کی مہک سے بھر جاتی ہے۔
  • تیز ہوا کے ساتھ پانی برستا ہے۔

ان جملوں میں مانا جاتا ہے ، بھر جاتی ہے‘ برستا ہے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ کام جاری ہے۔ایسے فعل کو فعل حال“ کہتے ہیں۔وہ فعل جوموجودہ زمانے میں کیا جارہا ہو اس کو فعل حال‘ کہتے ہیں۔

نیچے لکھے ہوۓ جملوں سے فعل حال چن کر خالی جگہ میں لکھیے:

لوگ اس موقعے پر پوجا پاٹ کرتے ہیں۔ کرتے ہیں۔
خوشی اور چین کے لیے دعائیں مانگتے ہیں۔ مانگتے ہیں۔
اسی کی وجہ سے تیز ہوا چلتی ہے۔ چلتی ہے۔
کچھ لوگ کبڈی اور گیند کھیلتے ہیں۔ کھیلتے ہیں۔

ان جملوں کو سبق کے مطابق صحیح لفظوں سے پر کیجیے :

  • اس تہوار میں کسی طرح کابھید بھاؤ نہیں برتا جا تا۔
  • بوہاگ بیہو سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جا تا ہے۔
  • ہوا پھولوں کی مہک سے بھر جاتی ہے۔
  • بوہاگ آسام کا پہلا مہینہ بھی ہے۔
  • بچے اس دن تحفے پاکر بہت خوش ہوتے ہیں۔

کافی کپ میں دیے گئے لفظوں کے متضاد آئس کریم کون میں ہیں۔ ان کے صحیح جوڑ بنا کر نیچے خانوں میں لکھیے :

گرمی سردی
بڑا چھوٹا
جوان بوڑھا
شروع ختم
دوست دشمن
خوشی غم
اندر باہر
صبح شام
صاف گندا
پاس دور

نیچے دیے ہوۓ لفظوں کو صحیح خانوں کے مطابق لکھیے۔

تذکیر: پہاڑ ، چین، موسم ، مہینہ ، نام ، سینگ ، سال ، جنگل ، تہوار ، بھید بھاؤ۔
تانیث: پانی،دعا ، چڑیا ،کھیتی ، صبح ، خوشی، ہوا ، مہک ، گرمی، ریاست۔

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔

مشرق ، علاقے ، بھید بھاؤ ، دھوم دھام ، چہچہاہٹ۔