نظم کسان کی دعا کی تشریح

0

کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت
سبق نمبر01: نظم
نظم کا نام: کسان کی دعا
شاعر کا نام: افسر میرٹھی

نظم کسان کی دعا کی تشریح:

اے جگ داتا، جگ کے سہارے
اے ہم سب کے پالن ہارے
کھیتوں کو پانی سے بھردے
ندی نالے جل تھل کردے

یہ اشعار افسر میرٹھی کی نظم کسان کی دعا سے لیے گئے ہیں۔ اس بند میں شاعر ایک کسان کی اللہ سے دعا کو بیان کیا ہے کہ کسان اللہ سے دعا مانگتا ہےاے دنیا بنانے والے تو ہی اس دنیا کا سہارا اور اس کو چلانے والا ہے۔ ہم سب کو پالنے والی بھی تیری ذات ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے کھیتوں کو پانی سے بھر دو۔ اتںی خوب ساری بارش ہو کہ سب ندی نالے بھر جائیں اور جل تھل ایک ہو جائے۔

اے جگ داتا، جگ کے سہارے
اے ہم سب کے پالن ہارے
ہر کوٹھے میں دھان بھرے ہوں
گیہوں سے کھلیان بھرے ہوں
خوش ہوں گاؤں والے سارے

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ کسان اللہ سے دعا مانگتا ہےاے دنیا بنانے والے تو ہی اس دنیا کا سہارا اور اس کو چلانے والا ہے۔ ہم سب کو پالنے والی بھی تیری ذات ہے۔ ہم پر بارش برسا اور اس کے سبب ہماری فصلوں کو اتںا اچھا کر دے کہ ہر کو ٹھے میں دھان کی فصل بھری ہو جب کہ ہمارے کھیت گہیوں کی فصل سے بھرے ہوئے لہلہںا رہے ہوں سب گاؤں کے لوگ بھی اس اچھی اور بہت زیادہ ہونے والی فصل کی وجہ سے خوش ہو جائیں۔

اے جگ داتا، جگ کے سہارے
اے ہم سب کے پالن ہارے
ہریالی ہو دھرتی ساری
چارا پائیں گائیں ہماری
بہنے لگیں پھر دودھ کے دھارے
اے جگ داتا، جگ کے سہارے
اے ہم سب کے پالن ہارے

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ کسان اللہ سے دعا مانگتا ہےاے دنیا بنانے والے تو ہی اس دنیا کا سہارا اور اس کو چلانے والا ہے۔ ہم سب کو پالنے والی بھی تیری ذات ہے۔ ہم پر بارش برسا اور اس بارش سے اس ساری زمین پہ ہریالی ہی ہریالی ہو جائے۔اس ہریالی سے ہماری گائیں خوب سارا چارا پائیں گی۔ جب چارے کی بہتات ہو گی تو اس سے ہر طرف دودھ کی نہریں بہنے لگ جائیں گیں۔ یوں ہم کسانوں پہ دوہری کرم نوازی ہو جائے گی۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے:

ندی نالے جل تھل کر دۓ سے شاعر کی کیا مراد ہے؟

ندی نالے جل تھل کر دینے سے شاعر کی مراد ہے کہ بارش خوب ساری ہو۔ بادل جم کر برسے اور ہر جانب پانی ہو ۔ ندی اور خشکی میں کوئی فرق باقی نہ رہے۔

ہر کوٹھے میں دھان بھرے ہوں’ کا مطلب لکھیے۔

ہر کوٹھے میں دھان بھرنے مراد اچھی اور بہت زیادہ مقدار میں فصل کا ہونا ہے۔

گاؤں والے کب خوش ہوتے ہیں؟

گاؤں والے بارش ہونے اور اچھی فصل ہونے پہ خوش ہوتے ہیں۔

دودھ کے دھارے بہنے کے کیا معنی ہیں؟

دودھ کے دھارے بہنے مراد بہت زیادہ دودھ کا ہونا ہے۔ یہاں نظم میں اس سے مراد ہے کہ گائے کے زیادہ ہرا چارا کھانے سے وہ زیادہ دودھ دے گی۔

کھلیان کسے کہتے ہیں؟

کھلیان کھیت کو کہتے ہیں۔ کھلیان کھیت کی جمع ہے۔

نیچے دیے ہوئے مصرعوں کو صحیح لفظ سے مکمل کیجیے۔

  • کھیتوں کو پانی سے بھردے
  • ندی نالے جل تھل کردے
  • ہر کوٹھے میں دھان بھرے ہوں
  • گیہوں سے کھلیان بھرے ہوں
  • ہریالی ہو دھرتی ساری
  • چارا پائیں گائیں ہماری

نیچے دیے ہوئے لفظوں سے جملے بنائیے اور خالی جگہ میں لکھیے:

پالن ہار اللّٰہ ہم سب کا پالن ہار ہے۔
جل تھل بارش کے بعد جل تھل سب ایک ہو گئے۔
کھلیان گاؤں میں ہر جانب سر سبز کھلیان لہلہا رہے تھے۔
ندی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
چارا بھینس کو ہرا چارا پسند ہے۔

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے:

کسان ، کھیت ، پانی ، گہیوں

اوپر دیے ہوئے الفاظ کسی شخص ،جگہ با چیز کے نام ہیں۔کسی شخص ، جگہ یا چیز کے نام کو ہم اسم کہتے ہیں۔آپ بھی اس نظم سے چھے اسم تلاش کر کے دی ہوئی جگہوں میں لکھیے :

پالن ہارے ، ندی ، نالے ، دھان ، دودھ ، گائیں ، دھرتی ، گاؤں وغیرہ۔

نیچے دی ہوئی تصویروں کوغور سے دیکھیے اور ان کے نیچے اس نظم کے وہ بندرکھیے جن میں ان تصویروں کو الفاظ میں ڈھالا گیا ہے:

تصویر نمبر01:

کھیتوں کو پانی سے بھردے

تصویر نمبر02:

گیہوں سے کھلیان بھرے ہوں

تصویر نمبر03:

چارا پائیں گائیں ہماری

مثال کے مطابق نیچے دیے ہوئے لفظوں کی جمع بنائے :

مثال : بچّہ بچّے بچّوں
کوٹھا کوٹھے کوٹھوں
ندی ندیاں ندیوں
لاٹھی لاٹھیاں لاٹھیوں
کتاب کتابیں کتابوں

نظم کے مطابق نیچے دیے ہوئے لفظوں کے جوڑے بنا کر لکھیے۔

مثال : داتا + جگ = جگ داتا
ندی + نالے = ندی نالے
جل + تھل = جل تھل
کھیت + کھلیان = کھیت کھلیان
پالن + ہارے = پالن ہارے

نیچے دی ہوئی تصویروں کو پہچانیے اور ان کے نام لکھیے :

  • ندی
  • دھان
  • کھیت
  • گندم
  • گائے

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے :

دهان ،گیہوں، کھلیان ،سہارے ، کھیت۔