سبق:قدرتی آفات، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت
  • سبق نمبر22: مضمون
  • سبق کا نام: قدرتی آفات

خلاصہ سبق:قدرتی آفات

سبق ” قدرتی آفات” میں قدرتی آفات جیسے کہ قحط، سیلاب، زلزلہ اور سنامی کی وجوہات بیان کی گئیں ہیں۔ قدرت نے سطح زمین پر انسان کے لیے وادیاں ، جنگلات ، زرخیز زمین ، جھیلیں اور گہرے سمندر بنائے ہیں۔اس خوب صورتی کی دیکھ بھال کرنے اور اسے باقی رکھنے کی ذمہ داری انسان کی ہے۔

کبھی کبھی قدرت کی طرف سے ایسی آفات بھی آتی ہیں جو تباہی لاتی ہیں۔ جیسے کہ خشک سالی جو بارش کی کمی کی وجہ سے آتی ہے، اس کو قحط بھی کہتے ہیں۔خشک سالی میں زمین کی اوپری پرت میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ زمین خشک اور کھتیاں برباد ہو جاتی ہیں۔انسان اور جانور سب بھوک اور پیاس سے مرنے لگتے ہیں۔

پانی کی اس کمی کے ذمہ دار بھی انسان ہیں کہ پانی کا بے دریغ استعمال پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے دوسری طرف جنگلات کے کٹنے سے بارش میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔بارشوں کی کمی کی طرح ان کی زیادتی بھی نقصان دہ ہے کہ بارش کی زیادتی کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں اور گاؤں کے گاؤں ڈوب جاتے ہیں۔لوگوں کے گھروں میں پانی بھر جاتا ہے۔

مویشی بہہ جاتے ہیں اور ہر طرف تباہی و بربادی ہوتی ہے۔زمین کی اوپری تہ میں پتھریلی اورسخت چٹانیں ہوتی ہیں اور جب کبھی زمین کو غصہ آئے تو ان اوپری تہوں میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔جس سے اس کے اندر دبا لاوا باہر نکلتا ہے۔ زمین کی اوپری تہہ بظاہر جڑی ہوئی ہے مگر زمین کے نیچے پلیٹس موجود ہوتی ہیں جو زمین کے اندر اور اس کے اوپر ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے ٹکڑا جاتی ہیں یا ایک دوسرے سے کچھ دور چلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے زلزلے آتے ہیں۔

ایسے ہی 2001ء میں گجرات میں زلزلہ آیا جس سے بہت تباہی آئی۔چند سال پہلے ایک نیا لفظ سنامی سننے میں آیا ہے۔ یہ جاپانی زبان کا لفظ ہے۔ سنامی کی وجہ یہ ہے کہ سمندر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے یا پھٹنے والے آتش فشاں سے ایک طوفان پیدا ہوتا ہے۔سمندر کے نیچے کی زمین ہلتی ہے تو سارے پانی میں ہلچل پیدا ہوتی ہے جس سے بڑی بڑی لہریں اٹھتی ہیں ۔یہ لہریں ساحل سے ٹکڑا کر بڑی تباہی لاتی ہیں۔

2004 میں سنامی نے دنیا کے کئی حصوں میں قہر برپا کیا تھا۔جس سے ہمارا ملک بھی محفوظ نہیں اور اثرات آج تک باقی ہیں۔اسی طرح کی کچھ آفات انسانوں پہ نازل ہوتی رہتی ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے:

خشک سالی میں زمین کیسی ہو جاتی ہے؟

خشک سالی میں زمین کی اوپری پرت میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ زمین خشک اور کھتیاں برباد ہو جاتی ہیں۔

جنگلات کے کٹنے کے کیا نقصانات ہیں؟

جنگلات کے کٹنے سے بارش میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔

بارش کی زیادتی سے کیا ہوتا ہے؟

بارش کی زیادتی کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں اور گاؤں کے گاؤں ڈوب جاتے ہیں۔لوگوں کے گھروں میں پانی بھر جاتا ہے۔ مویشی بہہ جاتے ہیں اور ہر طرف تباہی و بربادی ہوتی ہے۔

زلز لے کس وجہ سے آتے ہیں؟

زمین کے نیچے پلیٹس موجود ہوتی ہیں جو زمین کے اندر اور اس کے اوپر ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے ٹکڑا جاتی ہیں یا ایک دوسرے سے کچھ دور چلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے زلزلے آتے ہیں۔

سنامی کے کیا اسباب ہوتے ہیں؟

سنامی کی وجہ یہ ہے کہ سمندر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے یا پھٹنے والے آتش فشاں سے ایک طوفان پیدا ہوتا ہے۔سمندر کے نیچے کی زمین ہلتی ہے تو سارے پانی میں ہلچل پیدا ہوتی ہے جس سے بڑی بڑی لہریں اٹھتی ہیں۔

خالی جگہوں کو صحیح لفظوں سے پر کیجیے:

  • اس خوب صورتی کی دیکھ بھال کرنے اور اسے باقی رکھنے کی ذمہ داری انسان کی ہے۔
  • خشک سالی جو بارش کی کمی کی وجہ سے آتی ہے، اس کو قحط بھی کہتے ہیں۔
  • انسان اور جانور سب بھوک اور پیاس سے مرنے لگتے ہیں۔
  • زمین کی اوپری تہ میں پتھریلی اورسخت چٹانیں ہوتی ہیں۔
  • سنامی جاپانی زبان کا لفظ ہے۔
  • سنامی نے دنیا کے کئی حصوں میں قہر برپا کیا تھا۔

نیچے لکھے ہوۓ لفظوں کے واحد لکھیے :

مکانات مکان
جنگلات جنگل
آفات آفت
نشانات نشان
خطرات خطرہ
نقصانات نقصان
اثرات اثر
معلومات معلوم

ان لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

زلزلہ زلزلے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
سیلاب سیلاب میں کئی لوگوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
سنامی سنامی جاپانی زبان کا لفظ ہے۔
خزانہ مجھے میرا کھویا ہوا خزانہ مل گیا۔
قیامت قیامت کے روز ہمیں اپنے تمام اعمال کا حساب دینا ہو گا۔

گملے میں دیئے ہوۓ الفاظ کو ان کے متعلقہ خانے میں لکھیے :

اسم : پانی ، جنگلات ، چٹانیں ، وادیاں، مویشی ، پتھر ، پرت ، سنامی
صفت : گھںے ، خراب ، پتھریلی ، پر فضا ، ٹھنڈا ، زرخیز ، سخت
ضمیر : ہمارے،ہمیں ،ہم ،آپ ، وہ ، اس ، تم

ان لفظوں کے جوڑے بنائے :

الف ب ج
سنامی سیلاب سمندر
قحط لاوا موت
بارش سمندر سیلاب
آتش فشاں موت لاوا

صحیح بیان کے سامنے ✅ اور غلط کےسامنے ❎ کا نشان لگائیے۔

  • پانی کی کمی کی ذمے داری بڑی حد تک انسانوں پر ہے۔ ✅
  • خشک سالی بارش کی کمی کی وجہ سے نہیں آتی۔❎
  • زمین کے اندر پگھلا ہوا مادہ موجود ہے۔✅
  • سُنامی انگریزی زبان کا لفظ ہے۔❎
  • سنامی کے قہر سے ہمارا ملک محفوظ رہا۔❎

عملی کام: درختوں کے فائدوں پر پانچ جملے لکھیے۔

  • درختوں کے بے شمار فوائد ہیں۔ اگر یہ کسی بنجر اور بے آباد جگہ پر ہیں تو بارش برسانے کا سبب بنتے ہیں۔ اگر سیم و تھور کی شکار کسی زمین پر ہیں تو زمین کو قابل کاشت بناتے ہیں۔ اگر کسی پہاڑ کی چوٹی پر ہیں تو برف کو آہستہ آہستہ پگھلا کر زمین کو سیلاب اور آفتوں سے بچاتے ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر کسی سڑک یا راستے پر ہیں توچھاؤں فراہم کرکے آنے جانے والوں کےلیے راحت کا سامان بنتے ہیں اور اگر کسی بھوکے انسان یا جانور کے سامنے ہیں تو اس کی بھوک مٹاتے ہیں اور اگر کسی بیماری کا علاج درکار ہے تو بہت سی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ درخت ہمیں سانس لینے کےلئے تازہ آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے :

جنگلات ،آتش فشاں، قحط، نقصان ،پتھریلی