سبق: صحت و صفائی خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت۔
  • سبق نمبر08: مضمون
  • سبق کا نام: صحت و صفائی

خلاصہ سبق: صحت و صفائی

سبق صحت و صفائی میں جسمانی صحت کے حوالے سے مفید معلومات بیان کی گئی ہیں۔ انسانی زندگی کا دارومدار جسمانی صحت پہ ہے۔صحت کے لیے اچھی غذا،کھلی اور تازہ ہوا اور صفائی نہایت ضروری ہے۔ جبکہ گندگی سے طرح طرح کے کیڑے اور جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔

کچھ جراثیم انسانی جسم پر حملہ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ جلد انسانی جسم میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔جلد انسانی جسم کا قدرتی لباس ہے۔ یہ ہمارے جسم کو باہر کی گندگی سے بچاتی ہے۔جلد کی دو پرتیں ہوتی ہیں۔ایک بیرونی اور دوسری اندرونی۔ بیرونی پرت وہ حصہ ہے جو نظر آتا ہے اس میں رگیں نہیں ہوتی جب تک بیرونی پرت صحیح سالم ہو جسم میں جراثیم داخل نہیں ہوتے ہیں۔ یہ کہیں موٹی کہیں پتلی ہوتی ہے۔ لگاتار استعمال سے یہ پرت گھستی رہتی ہے اور نئی جلد آتی رہتی ہے۔

بیرونی پرت کے نیچے اندرونی پرت ہوتی ہے جس میں پسینے کے غدود اور رگیں ہوتی ہیں۔ جن میں خون گرش کرتا ہے۔انسانی جسم کو چھلنی کی طرح بنایا گیا ہے جس میں عام آنکھ سے نظر نہ آنے والے انتہائی باریک سوراخ ہیں جن کی مدد سے پسینہ باہر نکلتا ہے انھیں ہم مسام کہتے ہیں۔ان کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور اتںے باریک ہوتے ہیں کہ ان کو خودربین کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی تعداد شمار کرنا مشکل ہے۔

ایک مربع سینٹی میٹر میں تقریباً ایک ہزار مسامات ہوتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں جسم سے زیادہ پسینہ نکلتا ہے۔جسمانی محنت مثلاً ورزش وغیرہ میں بھی زیادہ پسینہ آتا ہے۔ پسینے کے ذریعے جسم کے بہت سے فاضل اور گندے مادے خارج ہوتے ہیں۔ پسینے میں پانی نمک اور کسی قدر چکنائی ہوتی ہے۔پسینے سے نکلنے والے مادوں کی وجہ سے بعض لوگوں کے جسم سے بو آتی ہے۔ نہانے سے یہ بو دور ہو جاتی ہے۔ جسم کو صاف رکھنے کے لیے نہانا ضروری ہے۔ تا کہ پسینے کے ذریعے نکلنے والے مادے جلد پہ نہ جم پائیں اور مسامات کھلے رہیں۔جلد کو صاف نہ رکھنے کی وجہ سے باہر کا گردوغبار اور اندر سے نکلنے والے مادے مسام کو بند کر دیتے ہیں۔

پسینہ نہیں نکل پاتا۔ بدن پر میل جم جاتی ہے۔ جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں اور خارش ہوتی ہے۔ ان گندے مادوں کی وجہ سے طبیعت میں سستی اور کاہلی پیدا ہونے لگتی ہے۔ رگڑ رگڑ کر جسم صاف کرنے سے میل دور ہوتا اور جسم میں شگفتگی و تازگی آتی ہے۔ نہانے کے لیے تازہ اور صاف پانی ہونا ضروری ہے۔ صابن لگانے سے میل با آسانی دور ہو جاتا ہے۔ کھانا کھانے جسمانی محنت یا ورزش کے فوراً بعد نہیں نہانا چاہیے۔ سویرے نہانا اچھی عادت ہے اور بدن کی مالش بھی صحت کے لیے مفید ہے

سوچیئے بتائیے اور لکھیے:

بیماریاں کیوں پیدا ہوتی ہیں؟

گندگی سے طرح طرح کے کیڑے اور جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔ کچھ جراثیم انسانی جسم پر حملہ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

جلد سے جسم کو کیا کیا فائدے ہیں؟

جلد انسانی جسم کا قدرتی لباس ہے۔ یہ ہمارے جسم کو باہر کی گندگی سے بچاتی ہے۔

جلد کی کتنی پرتیں ہوتی ہیں اور ان کے کیا کام ہیں؟

جلد کی دو پرتیں ہوتی ہیں۔ایک بیرونی اور دوسری اندرونی۔ بیرونی پرت وہ حصہ ہے جو نظر آتا ہے اس میں رگیں نہیں ہوتی جب تک بیرونی پرت صحیح سالم ہو جسم میں جراثیم داخل نہیں ہوتے ہیں۔ یہ کہیں موٹی کہیں پتلی ہوتی ہے۔ لگاتار استعمال سے یہ پرت گھستی رہتی ہے اور نئی جلد آتی رہتی ہے۔ بیرونی پرت کے نیچے اندرونی پرت ہوتی ہے جس میں پسینے کے غدود اور رگیں ہوتی ہیں۔ جن میں خون گرش کرتا ہے۔

مسام کسے کہتے ہیں؟ ان کے کیا فائدے ہیں؟

انسانی جسم کو چھلنی کی طرح بنایا گیا ہے جس میں عام آنکھ سے نظر نہ آنے والے انتہائی باریک سوراخ ہیں جن کی مدد سے پسینہ باہر نکلتا ہے انھیں ہم مسام کہتے ہیں۔ان کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور اتںے باریک ہوتے ہیں کہ ان کو خودربین کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی تعداد شمار کرنا مشکل ہے۔

جلد کو صاف نہ رکھنے کے کیا نقصان ہیں؟

جلد کو صاف نہ رکھنے کی وجہ سے باہر کا گردوغبار اور اندر سے نکلنے والے مادے مسام کو بند کر دیتے ہیں۔ پسینہ نہیں نکل پاتا۔ بدن پر میل جم جاتی ہے۔ جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں اور خارش ہوتی ہے۔ ان گندے مادوں کی وجہ سے طبیعت میں سستی اور کاہلی پیدا ہونے لگتی ہے۔

نہانا کیوں ضروری ہے؟

جسم کو صاف رکھنے کے لیے نہانا ضروری ہے۔ تا کہ پسینے کے ذریعے نکلنے والے مادے جلد پہ نہ جم پائیں اور مسامات کھلے رہیں۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں سے خالی جگہ پر کیجئے۔

  • پھوڑے ، گںدے ، جراثیم ، خارش ، جلد ، گردوغبار ، بیماریاں ، فاضل ، بیرونی پرت۔
  • ہزاروں جراثیم ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتے۔
  • اس سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
  • لگاتار استعمال سے جلد کی بیرونی پرت گھستی رہتی ہے۔
  • پسینے کے ذریعے جسم کے بہت سے فاضل اور گندے مادے خارج ہوتے ہیں۔
  • جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکلنے لگتی ہیں اور خارش ہو جاتی ہے۔
  • جسم کے جو حصے زیادہ کھلے رہتے ہیں ان پر گردوغبار بھی زیادہ جمتا ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے واحد لکھیے۔

اجسام جسم
حیوانات حیوان
آفات آفت
معلومات معلوم
مشکلات مشکل
مسامات مسام
محسوسات محسوس
مواقع موقع

نیچے لکھے ہوئے جوابات کے لیے مناسب سوالات بنائیے۔

جواب: صحت کے لیے اچھی غذا،کھلی اور تازہ ہوا اور صفائی نہایت ضروری ہے۔

سوال: اچھی صحت کے لیے کیا ضروری ہے؟

جواب: پسینے میں پانی نمک اور کسی قدر چکنائی ہوتی ہے۔

سوال: ہمارے پسینے میں کیا شامل ہوتا ہے؟

جواب: پسینے سے نکلنے والے مادوں کی وجہ سے بعض لوگوں کے جسم سے بو آتی ہے۔

سوال: بعض لوگوں کے جسم سے بو کیوں آتی ہے؟

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو صحیح خانوں میں لکھیے۔

اسم: لباس ، مسام ، جلد ، خون ، مکھی ، تولیا، خوردبین ، صابن۔
صفت: تازہ ، اچھی ، صاف ، چکنا ، گرم ، گںدہ ، سخت ، باریک۔

نیچے دیے ہوئے الفاظ میں صحیح لفظ پر ✅ لگائیے۔

  • ورزش ✅، ورزس ، ورجس
  • شرط ✅، شرت ، ثرت
  • سوراکھ ، سوراخ ✅، شوراخ
  • مصامات ، مشاماط ، مسامات✅
  • گردس ، غردش ، گردش✅
  • انشان ، انسان ✅، انصان
  • دشمن✅ ، دوسمن ، دسمن
  • صحت ✅، سخت ، شخت
  • صفائی✅ ، شفائی ، سفائی

درخت پہ لکھی ہوئی پتیوں کو ان کے صحیح خانوں میں لکھیے۔

مذکر: موقع، لباس ، مسام ، موسم ، خون ، گردوغبار ، کپڑا۔
مؤنث: تازگی ، مالش، صحت ، خارش ، جلد ، غذا ، ہوا، میل ، گردش۔

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔

صفائی ، غلاف ، فاضل ، قدرتی ، خودر بین۔