سبق: گرو نانک خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت۔
  • سبق نمبر11: مضمون
  • سبق کا نام: گرو نانک

خلا صہ سبق: گرو نانک

سبق گرونانک میں سکھ ازم کے مذہبی رہنما بابا گرو نانک کے بارے میں معلومات ملتی ہے۔ جن اک تعلق سر زمین ہندوستان سے تھا۔یہ ملک شروع سے ہی گنگا جمنی تہذیب کا نمونہ ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بہت سے مذہبوں کے ماننے والے رہتے آئے ہیں۔ جیسے ہندو ، سکھ ، مسلمان، عیسائی ،پارسی وغیرہ۔ ہر مذہب کی تعلیمات میں بھائی چارے کا پیغام ہے اور بھگتی تحریک کی صورت میں باقاعدہ تحریک بھی چلائی گئی۔ جس کے ماننے والوں نےا پنی زندگی انسانیت کی بھلائی میں صرف کی۔

ایسے ہی ایک بزرگ سکھ مذہب کے رہنما گرو نانک ہیں۔ گرونانک کی پیدائش 1469 میں دریائے راوی کے کنارے واقع تل و نڈی گاؤں میں ہوئی۔ جسے اب ننکانہ صاحب کہتے ہیں۔ جو کہ پاکستان کے جنوب میں لاہور کے قریب واقع ہے۔ آپ گاؤں کے منیم کے بیٹے تھے۔ بڑی بہن جس کا نام نانا کے گھر پیدائش کی وجہ سے ناناکی تھا اس مناسبت سے آپ کا نام نانک کہلایا۔

بچپن ہی سے آپ کی عادتیں عام بچوں سے مختلف تھیں۔ کھیل کود میں دلچسپی نہ تھی۔جیب خرچ کے پیسے بھی وہ ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیتے تھے۔ان کا دل دنیا داری میں نہیں لگتا تھا جس وجہ سے پڑھائی میں بھی جی نہ لگا۔ ایک دن والد نے کچھ روپے دے کر لاہور بھیجا اور کھرا سودا کرنے کا کہا۔ آپ نے ان پیسوں سے غریبوں کو کھانا کھلا دیا اور گھر میں پہلے تو والد کے ڈر سے چھپ گئے پھر کہا کہ آپ نے کھرا سودا کرنے کا کہا تھا اس کیے غریبوں کو کھانا کھلا دیا۔

گرونا نک کے والد ان کی طرف سے بہت فکر مند رہتے تھے۔انھوں نے ان کے بہنوئی کی مدد سے گورنر لودھی کے دفتر میں ملازمت دلوائی۔ مگر یہاں بھی کام میں دل نہ لگا حتی کہ شادی کے بعد بھی غریبوں کی مدد کرنے اور اپنا پیسہ خرچ کرنے سے گریز نہ کرتے تھے۔آخرانھوں نے گھر بار چھوڑ کر فقیری اختیار کر لی۔ یہ بات ان کے دل پہ نقش ہوگئ کہ دنیا اور اس کی ہر شے فانی ہے۔ اس کے پیدا کرنے والا ہمیشہ رہے گا۔

اس لیے خدا سے محبت کی جائے اور اس کا قرب حاصل کیا جائے۔ آپ نے انسانوں کی آپسی محبت ، عورتوں کو براںری کے حقوق دینے ، ذات پات کے فرق کو مٹانے اور باہمی طور پر مل کر لنگر کی صورت میں کھانے کی تعلیمات دیں۔ رفتہ رفتہ ان کے ماننے والے جمع ہوتے اور یہ تعلیمات ایک مذہب کی شکل اختیار کر گئیں۔گرونانک کی تعلیمات گروگرنتھ صاحب میں جمع ہیں۔ آپ نے کئی ملکوں کا سفر کیا مگر آخر میں کرتار پور میں آباد ہوئے۔ جسے آج کل ڈیرہ نانک صاحب کہتے ہیں۔1538 نیں انتقال ہوا۔ آپ کا یوم پیدائش ‘گرو پرب ‘ کی شکل میں دھوم سے منایا جاتا ہے۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے:

ہمارا ملک کس تہذیب کا نمونہ ہے؟

ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا نمونہ ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بہت سے مذہبوں کے ماننے والے رہتے آئے ہیں۔

گرونا نک کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی تھی ؟

گرونانک کی پیدائش 1469 میں دریائے راوی کے کنارے واقع تل و نڈی گاؤں میں ہوئی۔

گرونانک کا دل کام میں کیوں نہیں لگتا تھا ؟

گرونانک کو دنیا داری میں دلچسپی نہ تھی وہ غریبوں کی مدد کرنا چاہتے تھے اس لیا ان کا دل کام میں نہ لگتا تھا۔

گرونا نک کی تعلیمات کس کتاب میں جمع کی گئی ہیں؟

گرونانک کی تعلیمات گروگرنتھ صاحب میں جمع ہیں۔

گرونا نک کی تعلیمات کیا ہیں؟

گرونانک نے کہا کہ دنیا اور اس کی ہر شے فانی ہے۔ اس کے پیدا کرنے والا ہمیشہ رہے گا۔ اس لیے خدا سے محبت کی جائے اور اس کا قرب حاصل کیا جائے۔ آپ نے انسانوں کی آپسی محبت ، عورتوں کو براںری کے حقوق دینے ، ذات پات کے فرق کو مٹانے اور باہمی طور پر مل کر لنگر کی صورت میں کھانے کی تعلیمات دیں۔

گرونا نک آخر میں کہاں آباد ہوۓ؟

گرونانک آخر میں کرتار پور میں آباد ہوئے۔ جسے آج کل ڈیرہ نانک صاحب کہتے ہیں۔

خالی جگہوں کو صحیح لفظوں سے پر کیجیے۔

  • فکر مند ، فقیری ، گنگا جمنی ، لنگر ، تحریک۔
  • ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا نمونہ ہے۔
  • بھگتی تحریک کے نام سے بھی ایک تحریک چلی تھی۔
  • گرونا نک کے والد ان کی طرف سے بہت فکر مند رہتے تھے۔
  • انھوں نے گھر بار چھوڑ کر فقیری اختیار کر لی۔ گرونانک نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کے ماننے والے لنگر میں کھانا کھائیں۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔

محبت نفرت
امن جنگ
جنوب شمال
کھرا کھوٹا
نفع نقصان
آباد ویران
انسان حیوان
شروع آخر

نیچے دیے ہوۓ جملوں کو پڑھیے اور ان میں سے اسم اور ضمیر، تلاش کر کے خالی جگہوں میں لکھیے :

  • گرونانک کی پیدائش تل و نڈی گاؤں میں ہوئی۔
  • اس گاؤں کو اب ننکانہ صاحب کہتے ہیں۔
  • بڑی بہن کے نام پر ان کو نا نک کہنے لگے۔
  • انھیں کھیل کود کا شوق نہیں تھا۔
  • جیب خرچ کے پیسے بھی وہ ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیتے تھے۔
  • ان کا دل دنیا داری میں نہیں لگتا تھا۔
اسم : گرونانک ، تل ونڈی ، ننکانہ صاحب ، نانک۔
ضمیر : ان ، وہ ، انھیں ، اس

صحیح بیان کے سامنے ✅ اور غلط کےسامنے ❎ کا نشان لگائیے۔

  • ہمارے ملک میں بہت سے مذہبوں کے ماننے والے رہتے آئے ہیں۔ ✅
  • گرونا نک کی پیدائش کسان کے گھر میں ہوئی تھی۔❎
  • گرونا تک کو جو پیسے ملتے تھے، انھیں اپنی ذات پر خرچ کر دیتے تھے۔❎
  • گرونا نک کا دل دنیا داری میں نہیں لگتا تھا۔✅
  • گرونا نک آخری وقت میں تل ؤ نڈی گاؤں آۓ۔ ❎
  • ننکانہ صاحب دہلی کے پاس واقع ہے۔❎

سبق میں ایک لفظ آیا ہے فکرمند ۔ یہ فکر اور مند سے مل کر بنا ہے۔ آپ بھی مند لگا کر پانچ الفاظ خالی جگہوں میں لکھیے : جیسے : دولت + مند = دولت مند

عقل مند ، عقیدت مند ، حاجت مند ، درد مند ، خرد مند ، صحت مند۔

نیچے دیے ہوۓ لفظوں کو صحیح خانوں میں لکھیے۔

واحد : سفر ، خادم ، واقع ، تعلیم ، عادت ، دفتر ، پیغام
جمع : حقوق ، انتظامات ، تحریکات ، ذمہ داریاں ، بچوں ، مذاہب ، فقرا۔

عملی کام: گرونا نک کے بارے میں پانچ جملے لکھیے :

  • گرونانک کی پیدائش 1469 میں دریائے راوی کے کنارے واقع تل و نڈی گاؤں میں ہوئی۔
  • ان کا دل دنیا داری میں نہیں لگتا تھا۔
  • اپنے جیب خرچ کے پیسے بھی وہ ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیتے تھے۔
  • گرونانک نے کہا کہ دنیا اور اس کی ہر شے فانی ہے۔ اس کے پیدا کرنے والا ہمیشہ رہے گا۔ اس لیے خدا سے محبت کی جائے اور اس کا قرب حاصل کیا جائے۔
  • آپ نے انسانوں کی آپسی محبت ، عورتوں کو براںری کے حقوق دینے ، ذات پات کے فرق کو مٹانے اور باہمی طور پر مل کر لنگر کی صورت میں کھانے کی تعلیمات دیں۔
  • بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے :
  • ننکانہ ، واقع ، ضرورت مند ، سلسلہ ، مقدس۔